عبدالستار منہاجین
ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو، سیشن 1996ء سے تعلق رکھنے والے منہاجین، جن کی وجہ سے لفظ منہاجین کو اس قدر شہرت ملی کہ دنیابھر میں غیرمنہاجین تحریکی احباب بھی خود کو منہاجین کہلوانے میں فخر محسوس کرنے لگے۔
فہرست
خاندانی پس منظر
آباؤ اجداد 712ء میں اردن میں واقع اریحا کے علاقے سے ہجرت کر کے محمد بن قاسم کے ساتھ برصغیر میں داخل ہوئے۔ جب خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نے محمد بن قاسم کو عرب واپسی کا حکم بھیجا تو وہ خلیفہ کی ظالمانہ کارروائیوں کی وجہ سے اپنے آبائی وطن واپس نہ جا سکے اور انہوں نے ملتان ہی میں قیام کا فیصلہ کر لیا۔ کچھ عشروں بعد وہ آہستہ آہستہ وسطی اور مشرقی پنجاب کی طرف چلے گئے۔ بیسویں صدی کے آغاز میں وہ بھارت کے ضلع جالندھر میں مقیم تھے۔ جب 1940ء میں قراردادِ پاکستان منظور ہوئی تو انھوں نے لائل پور (موجودہ فیصل آباد) کی طرف ہجرت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 1947ء میں جب پاکستان کو آزادی کی نعمت ملی تو انہوں نے بھی لاکھوں دوسرے مسلمانوں کی طرح ضلع جالندھر کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان کی طرف ہجرت کی اور لائل پور چلے آئے۔ یہاں انہوں نے شہر سے 15 کلومیٹر دور جھنگ روڈ پر واقع ایک گاؤں سدھار میں پڑاؤ کیا۔ قیام پاکستان کے تقریباً 25 سال بعد تک خاندان کے اکثر گھرانے شہر میں منتقل ہو چکے تھے۔
آغاز وابستگی
1987ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دعوتی و تنظیمی دورہ فیصل آباد کے موقع پر تحریک سے تعلق کا آغاز ہوا۔ تاہم ایک کلبلاتا ہوا سوال موجود تھا کہ سیاسی تگ و دو کے بغیر اس دھرتی میں مصطفوی انقلاب کا خواب کیونکر شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے؟ جب مؤرخہ 25 جنوری 1989ء کو پاکستان عوامی تحریک کے قیام کا اصولی فیصلہ ہوا تو اس سوال کا جواب مل گیا، تب تہیہ کر لیا کہ اس عظیم انقلاب کے لئے اب کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
مصطفوی ویڈیو نیٹ ورک
1993ء سے گھر میں ہر ہفتہ وار ویڈیو پروگرام (جمعہ کی شام) منعقد ہوتا ہے، جس میں اہل محلہ کو شیخ الاسلام کا خطاب دکھایا جاتا ہے۔ اسی پروگرام سے متاثر ہو کر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد نے مصطفوی ویڈیو نیٹ ورک کا پلان بنایا، جس کے تحت 100 سے زیادہ گھروں میں ہفتہ وار پروگرام کا سلسلہ شروع ہوا۔
منہاج پبلک لائبریری
1993ء سے گھر میں قائم منہاج پبلک لائبریری میں قائد محترم کی سیکڑوں تصانیف اور خطابات کا ذخیرہ موجود ہے، جہاں سے لوگ مفت استفادہ کرتے ہیں۔
منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم
فیصل آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور تصانیف کو عام کرنے کے لئے دسمبر 2005ء سے منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم کے نام سے سیل پوائنٹ قائم کیا، جس میں والد محترم اور بڑے بھائی کل وقتی خدمات دے رہے ہیں۔
تعلیمی پس منظر
صابريہ سراجيہ ہائر سيکنڈري سکول، فيصل آباد سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد 17 اگست 1989ء کو منہاج یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ سات سال تعلیم کے دوران ایف اے، بی اے اور ایم اے کے علاوہ علوم اسلامیہ میں شھادۃ الفراغ اور الشھادۃ العالمیہ بھی حاصل کیں۔
اس اثناء میں خانہ فرہنگ ايران، لاہور سے فارسی زبان و ادب اور اے، آر، اي براڈکاسٹنگ کارپوريشن، مصر سے عربی زبان و ادب کے سرٹيفيکيٹس کے علاوہ گورنمنٹ ماڈل کالج، لاہور سے ای کامرس کا کورس بھی کیا۔
انقلابی تبدیلی
اوائل دور میں محنتی طالب علم نہ ہونے کی وجہ سے میٹرک کا امتحان تیسری ڈویژن میں پاس کرنے کے باوجود منہاج یونیورسٹی کے ماحول نے وہ انقلاب پیدا کیا کہ ایم اے کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کے تمغہ حاصل کیا۔
اعتراف عظمت
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہ کرنے کے باوجود ویب ڈویلپمنٹ کی فیلڈ میں تحریک کی اس قدر خدمات ممکن بنانے کا سبب جامعہ کے اساتذہ کا فیضان ہے، جو نہ صرف اپنے طلباء کو دینی تعلیم دیتے ہیں بلکہ "کتاب پڑھنے کا گر" بھی سکھاتے ہیں۔ اساتذہ کے علاوہ اس میں فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سینئر احباب اور دوستوں کی معاونت بھی شامل ہے، جس کی بدولت "اسلوب تحقیق" سے شناسائی ہوئی۔ ویب ڈویلپمنٹ میں کوئی استاد نہ ہوتے ہوئے بھی "کتاب پڑھنے کا گُر" اور "اسلوب تحقیق" ہی کی بدولت ساری آن لائن خدمات ممکن ہو سکیں۔
امتیازات
- منہاج یونیورسٹی میں ایم اے کے امتحان برائے اسلامک سٹڈیز اور عربی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر کانسی کا تمغہ
ہم نصابی سرگرمیاں
- 1991ء کے اوائل میں منہاج یونیورسٹی کے نوتعمیرشدہ نیوکیمپس (بغداد ٹاؤن) میں قبلہ کی سمت کا درست تعین کیا۔
- 1992ء میں طلبہ یونین بزم منہاج کے پریس سیکرٹری کے طور پر فرائض ادا کئے۔
- جنوری 1996ء سے فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں اسسٹنٹ ریسرچ سکالر کے طور پر تحقیق و تدوین کا سلسلہ شروع کیا۔
ادبی سرگرمیاں
تصانیف
- مجدد رواں صدی (کتابچہ)
- شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری: تنقید، کارنامے، تاثرات
- جدید مسائل کا اسلامی حل (افادات شیخ الاسلام سیریز)
- فکری مسائل کا اسلامی حل (افادات شیخ الاسلام سیریز)
تدوین تصانیف شیخ الاسلام
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درج ذیل تصانیف میں تحقیق و تدوین کی خدمات سرانجام دیں۔
- تفسیر منہاج القرآن - سورہ فاتحہ
- سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم
- اسلام اور جدید سائنس
- تخلیق کائنات
- السیف الجلی علی منکر ولایت علی
- مسئلہ استغاثہ
- شان اولیاء
آرٹیکلز
مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہونے والے مضامین
- شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر اعتراضات کا ناقدانہ جائزہ [1]
- اردو کمپیوٹر کی تشکیل
- معجزہ معراج اور نظریہ اضافیت
- دور حاضر کا سب سے بڑا عالمی دہشت گرد
- انقلابی تحریکوں میں کارکنوں کی تربیت کی ضرورت
- کالج آف شریعہ : دی منہاج یونیورسٹی - دینی و دنیوی تعلیم کا ایک منفرد انداز
- قیامت کیسے آئے گی؟
- پاکستانی قوم کی دو کہانیاں
- پردیسیوں سے پوچھ پوچھ روئی میں
تحریکی وابستگی
ممبرشپ
موجودہ خدمات
- 2008ء تا حال - ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو
سابقہ خدمات
- 2005ء تا 2008ء - ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو
- 2003ء تا 2005ء - ویب ماسٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو
- 2002ء تا 2003ء - فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں انچارج کمپیوٹر افیئرز اور ویب ڈویلپر
- 1996ء تا 2002ء - فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ریسرچ سکالر
- 2001ء تا 2002ء - منہاجینز کی مرکزی تنظیم میں سیکرٹری برائے بیرون ممالک تعلقات
- 1999ء تا 2000ء - منہاجینز کی مرکزی تنظیم میں فنانس سیکرٹری
- 1998ء تا 1999ء - منہاجینز کی مرکزی تنظیم میں پریس سیکرٹری
- منہاج ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر اجتماعی قربانی میں مختلف خدمات
- 1995ء - 5 ماہ کے لئے منہاج ماڈل سکول، گلفشاں کالونی، فیصل آباد میں تدریسی فرائض بطور فیلڈ ورک
ایوارڈز
- 24 اکتوبر 2002ء - شیخ الاسلام کی طرف سے http://www.minhajians.org ، http://www.MinhajBooks.com اور http://www.minhaj.info کی معیاری ڈیزائننگ کے اعتراف میں شیلڈ
- 2 اکتوبر 2001ء - منہاجینز کی ویب سائٹ http://www.minhajians.org کی معیاری ڈیزائننگ کے اعتراف میں شیلڈ
- اجتماعی قربانی مہم میں خدمات کے صلے میں متعدد بار سند حسن کارکردگی
انعامات
- پاکستان عوامی تحریک کے منشور کی معیاری تدوین کے صلے میں 10,000 روپیہ نقد انعام
- تفسیر سورہ فاتحہ اور السیف الجلی کی معیاری تحقیق و تدوین کے صلے میں 6,500 روپے نقد انعام
- منہاجینز کی ویب سائٹ کی ذاتی سطح پر معیاری ڈیزائننگ کے صلے میں 25,000 روپے نقد انعام
- تخلیق کائنات کے معیاری ترجمہ، تحقیق و تدوین اور سائنسی اضافہ جات کے صلے میں 12,000 روپیہ نقد انعام
- مسئلہ استغاثہ کی معیاری تحقیق و تدوین کے صلے میں 1,000 روپے نقد انعام
کارکنوں کے لئے پیغام
- کام کرو یا مر جاؤ ۔ ۔ ۔ یہی وقت کا فیصلہ ہے ۔ ۔ ۔ ورنہ وقت کبھی ہمارا انتظار نہیں کرے گا۔
- کچھ لوگ زندہ رہنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ ۔ ۔ اور کچھ کام کرنے کے لئے زندہ رہتے ہیں۔ ۔ ۔ دوسرے طبقے میں سے ہو جانے کی کوشش کرو۔