سیرۃ الرسول
Jump to navigation
Jump to search
عصر حاضر کی عظیم اجتہادی کاوش سیرت الرسول کے نام سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف اردو زبان میں سیرت نبوی کی سب سے ضخیم کتاب ہے، جو 10 جلدوں پر مبنی ہے۔ اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حالات زندگی اور ان کی سیرت سے آج کے دور میں رہنمائی کے پہلوؤں پر کام کیا گیا ہے۔
یہ معرکہ آراء تصنیف جو درج ذیل امتیازی خصوصیات کی حامل ہے:
- ”سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ڈوبی ہوئی ایسی تحریر ہے، جو دلوں میں اﷲ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب اور تعظیم پیدا کرتی ہے۔
- یہ آقاے دوجہان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق غلامی کو پھر سے بحال کرنے کا نظام العمل ہے۔
- غیر مسلم مفکرین کے اعتراضات کا علمی اور فکری سطح پر مدلل جواب اور اسلام کے ثقافتی، نظریاتی اور فکری پس منظر کا حقیقی ابلاغ ہے۔
- دور حاضر میں معاشرتی و قومی سطح پر مسائل کا حل ہے۔
- عام فہم علمی دلائل کا خزینہ ہے، جو قاری کے علمی و فکری الجھاؤ کو دور کرتی ہے۔
- جدید ذہن کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات مہیا کرتی ہے۔