بزم منہاج
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلبہ میں علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور ان کی خفتہ صلاحیتوں کو جلاء بخشنے کے لئے ”بزم منہاج“ کے نام سے ایک علمی و ادبی تنظیم قائم ہے، جس میں اراکین کا چناؤ طلباء ہر سال خود کرتے ہیں۔
فہرست
مقصد قیام
اس بزم کا مقصد طلبہ کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں عملی و مثالی خدمات کے لیے تیار کرنا اور معاشرے کا ایک مفید شہری بنانا ہے۔ کالج کی تمام ہم نصابی سر گرمیاں اس فورم کی مرہون منت ہیں۔ بزم منہاج ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعےطلبہ کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر طلبہ کو متعارف کروانے میں مثالی کردار ادا کرتی ہے۔
اراکین کا چناؤ
بزم منہاج کے عہدیداروں کا انتخاب جمہوری طرز پرمنعقدہ الیکشن سے ہوتا ہے۔یہ الیکشن سالانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں ۔جس کا مقصد طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارناہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا فریضہ بھی سر انجام دے سکیں۔
بزم منہاج کی باڈی کا انتخاب اس لحاظ سے ہوتا ہے:
- صدر : سال ششم
- نائب صدر : سال پنجم
- جنرل سیکرٹری : سال چہارم
- پریس سیکرٹری : سال سوم
- فنانس سیکرٹری : سال دوم
- جوائنٹ سیکرٹری : سال اول
موجودہ ذمہ داران
28 جنوری 2011ء کو کو بزم منہاج کی تنظیم نو کی گئی جس کے مطابق مندرجہ ذیل تنظیم بنی ۔ بحوالہ : http://www.minhaj.org/urdu/tid/13609
- صدر : سید حامد علی بخاری الحسنینی
- نائب صدر : مدثر حسین عباسی
- جنرل سیکرٹری : قاضی محمد فہیم جیلانی
- فنانس سیکرٹری : شاہنواز صادق
- پریس سیکرٹری : حافظ عثمان غنی تابش
- جوائنٹ سیکرٹری : محمد ادریس ہاشمی
ذیلی فورمز
بزم منہاج کے تحت تحت درج ذیل فورمز تشکیل پاتے ہیں:
منہاج قراء فورم
اس فورم میں طلبہ کو تجوید و قرأت سکھائی جاتی ہے تاکہ وہ قرأن پاک کی تلاوت خوبصورت انداز میں کر سکیں۔
منہاج نعت کونسل
اس فورم کے تحت طلبہ میں فن نعت خوانی کی عملی طور پر تعلیم دی جاتی ہے۔
منہاج سپیکرز کونسل
اس فورم میں طلبہ کو حُسن تقریر ،فن خطابت ،ٹیبل ٹاک اور ہر شعبہ کی گفتگو کے لے خود اعتمادی سکھائی جاتی ہے۔
منہاج کوئز فورم
اس فورم کے تحت طلبہ کو مختلف مقابلہ جات میں ہونے والے سوالات کے جوابات کے قابل بنانا ہے
منہاج ترویج ادب سوسائٹی
اس فورم کا قیام تصنیف و تالیف شعر ادب کا شوق و ذوق پیداکرنے لیے بنایا گیا ہے ۔اس کے تحت مضمون نویسی ،مشاعرے اوربیت بازی کے مقابلہ جات کر وائے جاتے ہیں۔
منہاج سپورٹس سوسائٹی
طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کےلئے ڈائریکٹر سپورٹس کی زیر نگرانی منہاج سپورٹس مصروف عمل ہے۔ جس کے تحت طلبہ اپنی جسمانی استعداد اور طبعی میلان کے مطابق کم و بیش اٹھارہ کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں نیز کالج کے طلبہ میں انٹر کلاسز اور دیگر کالجز کے مقابلہ جات بھی باقاعدگی سے کروائے جاتے ہیں جن میں کالج ہذا کے طلبہ کی کارکردگی ہمیشہ شاندار رہی ہے۔
منہاج سپورٹس کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں مختلف گیمز کروائی جاتی ہیں۔جن میں فٹبال، کرکٹ، ٹبیل ٹینس، ڈسکس تھرو، نیزہ بازی، رسہ کشی، گولہ تھرو، کراٹے، تائیکوانڈو، ہائی جمپ، لانگ جمپ، ٹرپل جمپ کے علاوہ اتھلیٹکس کھیلیں بھی شامل ہیں۔ اتھلیٹکس مقابلوں میں سو میٹر، دو سو میٹر، چار سو میٹر، اٹھ سو میٹر، پندرہ سو میٹر، 5 ہزار میٹر، چار سو ریلے ریس اور 8 سو میٹر ریلے ریس شامل ہیں۔
کالج کے طلبہ HEC کے زیراہتمام ہونے والی تمام کھیلوں میں شرکت کرتے ہیں اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرتے ہیں۔