1994ء
(پیغام عشق مصطفی کا سال سے رجوع مکرر)
Jump to navigation
Jump to search
سال 1994ء کے اہم تحریکی واقعات
- اس سال کو تحریک منہاج القرآن کا پیغام عشق مصطفی کا سال قرار دیا گیا۔
فہرست
جنوری
فروری
مارچ
- 9 مارچ 1994ء - جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، لاہور میں لیلۃ القدر کا پانچواں عظیم الشان عالمی روحانی اجتماع منعقد ہوا۔
- 11 مارچ 1994ء - ڈاکٹر عرفان عبد الحمید سیکریٹری جنرل موتمر الشبعی الاسلامی کی زیر قیادت عراقی وفد کی آمد، وفد میں شامل حضور پیر سیدنا طاہر علاؤ الدین کے برابر اور حقیقی سیدنا احمد ظفر الگیلانی مدظلہ (پاکستان میں سابق سفیر عراق) نے قائد انقلاب کے ہمراہ دربار غوثیہ بغداد ٹاؤن حاضری دی۔ ان کے اعزاز میں مرکزی سیکر ٹریٹ کے سبزہ زار میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
- 14 مارچ تا 19 مارچ 1995ء - قائد انقلاب نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور 1994ء کو بطور پیغام عشق مصطفیٰ ﷺ منانے کا اعلان کیا۔
اپریل
- 7 اپریل 1994ء - منہاج القرآن اسلامک یونیورسٹی کے تحت جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، لاہور میں تحفیظ القرآن کالج کے کلاسز کا اجراء ہوا۔
- 16 اپریل 1994ء - تا مئی 1994ء، پاکستان عوامی تحریک نے عوامی تعلیمی مراکز اور کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے پروگرام ترتیب دیا۔
مئی
- 5 مئی 1994ء - شیخ الاسلام نے آرام باغ کراچی میں پیغام عشق مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کیا۔
- 12 مئی 1994ء - قائد انقلاب نے انوار کلب سیالکوٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں کے سامنے بلاسود بینکاری کے قابل عمل فارمولا پر روشنی ڈالی۔
- 12 مئی 1994ء - شیخ الاسلام نے پسرور روڈ پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔
- 20 مئی 1994ء - منہاج القرآن علماء کونسل کی تنظیم نو۔
- 25 مئی 1994ء - شیخ الاسلام جھنگ سےفیصل آباد کے دورے پر تشریف لے گئے اور فیصل آباد میں پیغام عشق مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے عشق مصطفیﷺ ایمان کا مرکز و محور کے موضوع پر خطاب فرمایا۔
جون
- 10 جون تا 21 جون 1994ء - قائد انقلاب نے قاتلانہ حملے کے بعد کامیاب تحریکی، تبلیغی و تنظیمی دورہ جنوبی افریقہ کیا۔
- 30 جون تا یکم جولائی 1994ء - تربیتی مرکزجامع المنہاج بغداد ٹاؤن، لاہور میں تحریک منہاج القرآن کی شوریٰ عام کا اجلاس ہوا جس میں بھرپور مشاورت کے بعد پاکستان عوامی تحریک کو غیر سیاسی ڈکلئیر کر دیا گیا۔
جولائی
اگست
- 14 اگست 1994ء - تاج محل ہال لاہور میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام ایک شاندار کنونشن منعقد ہوا۔
- 17 اگست 1994ء - میلاد مصطفیٰ کانفرنس کوئٹہ۔
- 18 اگست 1994ء ۔ میلاد مصطفیٰ کانفرنس لیاقت باغ۔
- 20 اگست 1994ء - مینار پاکستان کے سبزہ زار میں عظیم الشان عالمی محفل میلاد منعقد ہوئی۔
- 24 اگست تا 3 ستمبر 1994ء - قائد انقلاب نے برطانیہ، ڈنمارک، فرانس اور جرمنی کا تنظیمی اور تحریکی دورہ کیا۔
ستمبر
- 2 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام کی لندن سے فرانس کے شہر پیرس آمد۔
- 3 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام نے منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام معنقدہ اجلاس سے خطاب کیا جس کا موضوعپیغمبرانہ مشن میں خواتین کی اہمیت و کردار تھا۔
- 4 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام منعقدہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب فرمایا جس کا موضوع حالات حاضرہ کے روحانی امراض اور انکا علاج تھا۔
- 4 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام کی 3 تصانیف کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں قائد انقلاب نے بھی شرکت کی۔
- 5 ستمبر 1994ء - دنیائے اسلام کے عظیم سکالر ڈاکٹر حمید اللہ کی منہاج اسلامک سنٹر پیرس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات۔
- 8 ستمبر 1994ء - فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شیخ الاسلام کی ڈنمارک آمد اور منہاج القرآن ڈنمارک کے زیر اہتمام ویلبی ہال کوپن ہیگن میں منعقدہ میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب۔
- 9 ستمبر 1994ء - کوپن ہیگن کے ویلبی ہال میں شیخ الاسلام نے مسلمانان ڈنمارک کے عظیم اجتماع جمعہ سے خطاب کیا جس کا موضوع عشق رسول، اتباع رسول و غلامی رسول ﷺ تھا۔
- 10 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام ڈنمارک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد فرینکفرٹ جرمنی پہنچے اور میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کیا۔
- 11 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام کا Groau گرواؤ شہر میں اجتماع سے خطاب۔
- 12 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام کا Kow-Dusserldorf میں خطاب۔
- 13 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام فرینک فرٹ جرمنی سے جدہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے۔
- 18 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات جو کہ جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھیں۔
- 19 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام نے قدوۃ الاولیاء سیمینار سے قبلہ پیر صاحب کے علمی مقام و مرتبہ پر خطاب فرمایا۔
- 20 ستمبر 1994ء - منہاج القرآن اسلامک سنٹر جھنگ میں شیخ الاسلام کی ہمشیرہ کی رسم قل خوانی ادا کی گئی۔
- 20 ستمبر 1994ء - شیخ الاسلام نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدر پروفیسر رفیق صاحب کو برطانیہ میں بطور سیکریٹری جنرل تعینات کیا۔
- 25 ستمبر تا 8 اکتوبر 1994ء - نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی طرف سے وابستگان تحریک کے لیے تربیتی کیمپ کا اہتمام۔
اکتوبر
- 6 اکتوبر 1994ء - مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یومِ تاسیس۔
- 6 اکتوبر 1994ء - قائد انقلاب نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں غیر سیاسی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے قیام کا اعلان کیا۔
- 7 اکتوبر 1994ء - قائد انقلاب کی جاپان اور چین کے دورہ کے لیے روانگی۔
نومبر
دسمبر
- 17 دسمبر تا 27 دسمبر 1994ء - قائد انقلاب کا ملائشیا اور ہانگ کانگ کا بھرپور تنظیمی اور تبلیغی دورہ۔
تحریک منہاج القرآن : سال بہ سال |
1980ء • 1981ء • 1982ء • 1983ء • 1984ء • 1985ء • 1986ء • 1987ء • 1988ء • 1989ء • 1990ء • 1991ء • 1992ء • 1993ء • 1994ء • 1995ء • 1996ء • 1997ء • 1998ء • 1999ء • 2000ء • 2001ء • 2002ء • 2003ء • 2004ء • 2005ء • 2006ء • 2007ء • 2008ء • 2009ء • 2010ء • 2011ء • 2012ء • 2013ء • 2014ء • 2015ء• 2016ء• 2017ء• 2018ء• 2019ء |