مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
تحریک کے مرکزی فورمز

منہاج القرآن علماء کونسل

منہاج القرآن ویمن لیگ

منہاج یوتھ لیگ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم

پاکستان عوامی لائرز موومنٹ

کونسل آف مسلم انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹس

منہاجینز

ملک کی ترقی میں طلباء بنیادی کردار ادا کرتے ہیں انہیں تشدد اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے اور ان کے جذبات کو مثبت راہیں فراہم کرنے کےلئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے نام سے طلباء تنظیم مصروف عمل ہے جو طلباء کی فلاح و بہبود محفوظ اور روشن مستقبل کےلئے ملک گیر سطح پر یونیورسٹیز، کالجز، اسکولوں اور دینی مدارس میں سرگرم عمل ہے۔ ملک سے جہالت کے خاتمے اور علم کا نور عام کرنے، منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی، بے راہ روی، فحاشی، عریانی اور مغربی تہذیب و ثقافت کے فروغ پذیر رجحانات کو ختم کرنے اور طلباء کی توجہ تشددانہ طلبہ سیاست سے ہٹا کر تعلیمی، ملی اور قومی مقاصد کی جانب مبذول کرانا، موومنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 6 اکتوبر 1994ء میں قائم ہوئی۔ موومنٹ علمی، فکری، تعمیری اور طلباء کی فلاح میں مصروف عمل اپنی کارکردگی کو منظر عام پر لانے کےلئے ماہنامہ دی وائس آف سٹوڈنٹس شائع کرتی ہے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا نشان

فہرست

قیام کا مقصد

ایم ایس ایم اور دیگر تنظیموں میں فرق

اس وقت ملک میں بہت سے طلبہ تنظیمیں ملک عزیز میں سرگرم عمل ہیں اور اپنے اپنے طور پر اسلامی انقلاب یا طلبہ کے مسائل حل کرنے کے نعرے کے ساتھ میدان میں موجود ہیں یو ایک نئی طلبہ تنظیم قائم کرنے کی ضروت کیوں محسوس کی گئی ؟اس میں اور دیگر طلبہ تنظیموں میں کیا فرق ہے ؟اگر پہلے سے موجود طلبہ تنظیمیں اپنے مقاصد میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکیں تو اس نئی تنظیم کی کیا ضمانت ہے ؟وغیرہ وغیرہ

یہ سوال ہر اس باشعور طالب علم کے ذہن میں ابھرتے ہیں جس کو موجودہ حالات کا ذرا سا بھی ادراک حاصل ہو۔ایم ایس ایم اور دیگر تنظیموں میں فرق کے لیے زیر نظر لائحہ عمل میں مطالعہ کریں۔

لائحہ عمل

تنظیمی ڈھانچہ

طلباء کی صلاحیتوں، سرگرمیوں، کاوشوں اور ان کی کارگزاریوں کو مربوط و منظم اور مجتمع کرنے اور انہیں تحریک کے مجموعی اہداف و مقاصد سے ہم آہنگ بنانے کےلئے ایم ایس ایم کا تنظیمی ڈھانچہ اس طرح ہے۔

سرگرمیاں

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے طلباء کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے اور طلباء کو عالمگیر غلبہ اسلام کی بحالی کےلئے قرآن و سنت کی عظیم فکر پر مبنی مصطفوی انقلاب بپا کرنے کےلئے متحدو منظم کرتی ہے۔ ایم ایس ایم طلباء میں علمی و ادبی تحریری و تقریری، تخلیقی و تحقیقی، جسمانی و تفریحی اور سماجی بہبود کے مثبت رجحانات کو پروان چڑھا رہی ہے اور طلباء میں تشددانہ سوچ اور تعلیمی اداروں میں موجود منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے تعلیمی امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان مقاصد کے حصول کےلئے ایم ایس ایم نے سٹوڈنٹس کی مختلف کونسلز بنا کر مصطفوی جدوجہد کر رہی ہے۔ سٹوڈنٹس کونسلز کے نام درج ذیل ہیں۔

درج بالا کونسلز کے زیر اہتمام موومنٹ نے متعد مثبت سرگرمیوں کے ذریعے طلباء کی معاشرتی، اخلاقی اور روحانی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا ۔

متحدہ طلبہ محاذ

جیسے اہم اور تاریخی کارنامے MSM کے پلیٹ فارم سے انجام پذیر ہوئے۔

MSMکی علاقائی تنظیمات

مزید دیکھیے

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی آفیشل ویب سائٹ http://www.movementpakistan.com

ذاتی اوزار
Variants
ایکشنز
بنیادی روابط
خصوصی روابط
دیگر زبانوں میں
بیرونی روابط