منہاج القرآن ویمن لیگ

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
تحریک کے مرکزی فورمز

منہاج القرآن علماء کونسل

منہاج القرآن ویمن لیگ

منہاج یوتھ لیگ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم

پاکستان عوامی لائرز موومنٹ

کونسل آف مسلم انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹس

منہاجینز

خواتین ہمارے معاشرے کا جزو لانیفک ہیں ایک صالح اور پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اسلا م کی نظر میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر مرد و خواتین دونوں کا فریضہ ہے۔ موجودہ دور میں باطل طاقتوں کے مسلسل فریب اور پروپیگنڈے کے ذریعے مسلم خواتین کو اسلام کی عظیم روحانی، اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ جو حقوق نسواں اور جدت پسندی کے نام پر معاشرے کی تنزلی کا باعث ہے۔ مغرب کے اس پوشیدہ حملے سے خواتین کو محفوظ رکھنا یقینا امۃ مسلمہ کی ذمہ داری ہے، اسلامی اقدار کی حقانیت کے یقین کو ختم کرنے کےلئے مغربی استعماری قوتیں پوری کوشش کے ساتھ مسلم خواتین کے رجحانات بدل کر میڈ یا کو خواتین کی تذلیل کا ہتھیار بنا رہی ہیں، لہذاموجودہ دور زوال کے درپیش چیلنجز کے پیش نظر خواتین کے کردار کی اہمیت اور انھیں ان کی ذمہ دار یوں کا احساس دلانے کےلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ خواتین میں یہ شعور اجاگر ہو کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہی انکے تحفظ کی ضمانت ہے اسی صورت اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

قیام

5 جنوری 1988ء ادارہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشن سے وابستہ خواتین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں قائد انقلاب کی زیرسرپرستی ویمن لیگ کا باقاعدہ اور باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا۔ اگرچہ خواتین کی ایک کثیر تعداد پہلے ہی سے تحریک کے عظیم مشن کے ساتھ شب و روز مصروف عمل ہو چکی تھی۔

مقاصد

منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد جن مقاصد پر رکھی گئی وہ درج ذیل ہیں:

  • خواتین کے اندر مصطفوی انقلاب کی ضرورت واہمیت کا شعور اجاگر کرنا
  • تعلق باللہ اور تعلق بالرسالت میں پختگی
  • مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کرنا
  • خواتین کے اندر حقوق کا تحفظ اور فرائض کا احساس پیدا کرنا
  • خواتین کی عملی، فکری، روحانی، اخلاقی اور انقلابی تربیت کا مؤثر اہتمام تاکہ خواتین اس عظیم مشن کی راہ میں ضروری کردار ادا کر سکیں۔
  • خواتین میں قوم و ملت کے مسائل اور تقاضوں کے حوالے سے احساس و شعور پیدا کرنا

شمولیت

آغاز کار میں ویمن لیگ کی ممبرشپ مخلص، رکن اور رفیق کے نظام کے تحت عمل میں آئی۔

مخلص کو تحریک کا تعارفی، دعوتی اور فکری لٹر یچر بھجوایا جاتا تھا۔ رکن خواتین کو ”ماہنامہ دختران اسلام“ اعزازی طور پر بھجوایا جاتا ہے۔ رفیق خواتین کو ”ماہنامہ منہاج القرآن“ بھی بھجوایا جاتا ہے۔

موجودہ ممبر شپ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  1. تاحیات رفیق
  2. رفیق
  3. رکن

6000 روپے یکمشت ادا کرنے والی خواتین کو تاحیات رفیق کا درجہ دیا جاتا ہے اور باقاعدہ سند جاری کی جاتی ہے۔ 50روپے ماہانہ اور پانچ سو روپے سالانہ جمع کروانے والی خواتین کو ماہنامہ منہاج القرآن بھجوایا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں 16 مارچ 2003ء کو ہونے والے اجلاس میں ممبر شپ کی اقسام میں اضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں معاون اور نقیب کو بھی تحریک کا ممبر ڈیکلیئر کیا گیا۔

ابتدائی تنظیمی ڈھانچہ

آغاز کار میں و یمن لیگ کے تنظیمی اور انتظامی امور کو چلانے کے لئے مختلف اوقات میں مختلف کنونیئرز مقرر کی گئیں۔ جن میں محترمہ خالدہ ادیب، محترمہ نفر فاطمہ، محترمہ شمیم وریام، محترمہ وینا باصرہ، محترمہ ریحانہ بخاری، محترمہ گلفام انعام اور محترمہ کوثر پروین نے ویمن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے، دعوتی پروگرامز اور ماہنامہ دختران اسلام کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اکتوبر 1994ء میں قائد انقلاب نے منہاج گرلز کالج کی بنیاد رکھی اور کالج کو مصطفوی انقلاب کی مجاہدات تیار کرنے کا ادارہ قرار دیا۔ اس سلسلے میں قائد انقلاب نے محترمہ شاہدہ مغل کو کراچی سے محترمہ رافعہ علی کو اوکاڑہ سے اور محترمہ گل فردوس کو گجرات سے خصوصی طور پر منہاج گرلز کالج اور منہاج القرآن ویمن لیگ کو چلانے کےلئے بلوایا۔ ان تینوں خواتین نے بیک وقت دونوں محاذوں کو سنبھالا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اکتوبر 1994ء ہی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی پہلی باقاعدہ تنظیم سازی بھی عمل میں لائی گئی۔ جس میں صدر ویمن لیگ شاہدہ مغل، ناظمہ ویمن لیگ گل فردوس اور چیف ایڈیٹر دختران اسلام رافعہ علی کو مقرر کیا گیا۔ جنوری 1996ء میں محترمہ شاہدہ مغل صدر ویمن لیگ + صدر ایم ایس ایم، محترمہ رافعہ علی ناظمہ ویمن لیگ + سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم اور چیف ایڈیٹر دختران اسلام مقرر ہوئیں اور محترمہ شمیم خان کو آفس سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی۔

1998ء میں ویمن لیگ کی تنظیم نو کی گئی، جس میں ویمن لیگ کی مرکزی تنظیم میں صدر رافعہ علی، ناظمہ سمعیہ حبیب اور نائب ناظمہ فریدہ سجاد منتخب ہوئیں۔ اسی طرح مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کی مرکزی تنظیم میں صدر شاہدہ مغل، سیکرٹری جنرل پروین مصطفوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شمیم خان مقرر ہوئیں۔

2000ء میں نئے تنظیمی ڈھانچے کے تحت منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم سازی ہوئی، جس کے نتیجے میں منہاج القرآن ویمن لیگ + ایم ایس ایم + پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین پر مشتمل پہلی مرتبہ منہاج القرآن ویمن ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں بذریعہ الیکشن محترمہ رافعہ علی چیف آرگنائزر ویمن ونگ منتخب ہوئیں، جبکہ محترمہ شمیم خان سیکرٹری جنرل ویمن ونگ، محترمہ فریدہ سجاد صدر ویمن لیگ، محترمہ پروین مصطفوی صدر ایم ایس ایم، محترمہ حمیرا راشد صدر پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین مقرر ہوئیں۔ علاوہ ازیں محترمہ فاخرہ ہاشمی بھی چند ماہ ویمن ونگ کی چیف آرگنائزر رہیں۔ 2002ء میں محترمہ فریدہ سجاد ناظمہ تنظیمات اور فرح ناز صدر منہاجینز مقرر ہوئیں۔

موجودہ تنظیمی ڈھانچہ

اکتوبر 2011ء کو ویمن لیگ کی نئی تنظیم سازی کی گئی جس میں درج ذیل خواتین کو تنظیمی اور انتظامی ذمہ داریوں پر متعین کیا گیا۔

  • ناظمہ : نوشابہ ضیاء
  • نائب ناظمہ : ساجدہ صادق
  • ناظمہ تربیت: گلشن ارشاد
  • نائب ناظمہ تربیت: افنان بابر
  • ناظمہ دعوت: سدرہ کرامت
  • نائب ناظمہ دعوت : نائلہ جعفر
  • کوآڈینیٹر ایم۔ایس۔ایم : شاکرہ چوہدری
  • کمپیوٹر آپریٹیر : نبیلہ یوسف

علاقائی تنظیمات

مزید دیکھے

منہاج القرآن ویمن لیگ کی آفیشل ویب سائٹ * http://www.MinhajSisters.com

یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔