1987ء
سال 1987ء کے اہم تحریکی واقعات
- اس سال کو تحریک منہاج القرآن کا دعوتی استحکام کا سال قرار دیا گیا۔
فہرست
جنوری
- یکم جنوری 1987ء - شیخ الاسلام عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین روانہ ہوئے۔
فروری
مارچ
- 10 مارچ 1987ء - جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن کا افتتاح
- 12 مارچ 1987ء - پہلی منہاج القرآن کانفرنس کا انعقاد
- 13 مارچ 1987ء - جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے صفہ بلاک کا افتتاح
- 21 مارچ 1987ء - پہلی صوبائی منہاج القرآن کانفرنس پنجاب کا فیصل آباد میں انعقاد
- 22 مارچ 1987ء - جامع مسجد روحانی قادری (فیصل آباد) سے منسلک منہاج پبلک لائبریری کا افتتاح بدست شیخ الاسلام
اپریل
- یکم اپریل 1987ء - ماہنامہ منہاج القرآن کا اجراء
- 11 اپریل 1987ء - قائد انقلاب نے ڈنمارک، ناروے، برطانیہ اور کویت کا کامیاب دعوتی، تنظیمی و تربیتی دورہ کیا۔
- 15 اپریل 1987ء - ڈنمارک کے پادریوں کے ساتھ سنگور کے ایک چرچ میں Muslim and the Bible کے موضوع پر مباحثہ، جس نے مناظرہ ڈنمارک کے نام سے شہرت پائی۔
مئی
- یکم مئی 1987ء - شیخ الاسلام نے لاہور میں اسلام اور عیسائیت کے نام سے مناظرہ ڈنمارک کی روداد سنائی
- 24 مئی 1987ء - پانچواں سالانہ روحانی و تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔
جون
- 4 جون 1987ء - انجمن اساتذہ پاکستان کا ادارہ منہاج القرآن سے الحاق
جولائی
- 3 جولائی 1987ء - منہاج یوتھ لیگ کی بنیاد رکھی گئی۔
- 14 جولائی 1987ء - نوید احمد اندلسی کی کھاریاں، پاکستان میں پیدائش
- 16 جولائی 1987ء - مرکزی سیکرٹریٹ میں ہفتہ وار روحانی و تربیتی مجلس شب بیداری کا آغاز
اگست
ستمبر
- 5 ستمبر 1987ء - بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر محمد علی نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
- 10 ستمبر 1987ء - امریکہ کے دعوتی اور تبلیغی دورہ کے دوران یونیورسٹی آف میری لینڈ میں اسلام اور جدید سائنس کے موضوع پر خطاب
اکتوبر
- 3 اکتوبر 1987ء - جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صوبائی وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
- 7 اکتوبر 1987ء - جنوبی افریقہ کے معروف مناظر اسلام شیخ احمد دیدات نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
- 8 اکتوبر 1987ء - منہاج یوتھ لیگ کے لیے مجلس شوریٰ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
- 9 اکتوبر 1987ء - منہاج القرآن علماء کونسل کا قیام عمل میں آیا۔
- 15 اکتوبر 1987ء - پشاور سے پیر عبداللہ جان نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
- 19 اکتوبر 1987ء - بھارت سے حضرت محدث کچھوچھوی ڈاکٹر سید مظاہر اشرف الجیلانی نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
نومبر
دسمبر
- 13 دسمبر 1987ء - امام عبداللہ بخاری خطیب جامع مسجد دہلی کی ادارہ کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد
- 14 دسمبر 1987ء - خطیب امام محمد یونس کی سربراہی میں چینی علماء کے وفد کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد
تحریک منہاج القرآن : سال بہ سال |
1980ء • 1981ء • 1982ء • 1983ء • 1984ء • 1985ء • 1986ء • 1987ء • 1988ء • 1989ء • 1990ء • 1991ء • 1992ء • 1993ء • 1994ء • 1995ء • 1996ء • 1997ء • 1998ء • 1999ء • 2000ء • 2001ء • 2002ء • 2003ء • 2004ء • 2005ء • 2006ء • 2007ء • 2008ء • 2009ء • 2010ء • 2011ء • 2012ء • 2013ء • 2014ء • 2015ء• 2016ء• 2017ء• 2018ء• 2019ء |