1989ء
نظرثانی بتاریخ 11:48، 26 اپريل 2009ء از Sana Ullah (تبادلۂ خیال | شراکت)
سال 1989ء کے اہم تحریکی واقعات
- یہ سال تحریک منہاج القرآن کا سیاسی و انقلابی جدوجہد کے آغاز کا سال قرار پایا ۔
فہرست
جنوری
- 2جنوری 1989ء - ایران کے سرکاری وفد کی ادارہ میں آمد
- 15جنوری 1989ء - بنگلہ دیش کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر جناب ظہیر فرید احمد کی مرکزی سکرٹریٹ میں آمد
- 15جنوری 1989ء - سکاٹ لینڈ میں پیراکی کے اولمپک کوچ جناب بارتواندرادے نے شیخ الاسلام کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا
- 25 جنوری 1989ء - تحریک منہاج القرآن کی مرکزی جنرل کونسل کا پہلا اجلاس، جس میں ملک کی سیاسی باگ ڈور اہل حق کے ہاتھ میں منتقل کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے قیام کا اصولی فیصلہ ہوا۔
- 27 جنوری 1989ء - منہاج القرآن ویمن لیگ کا یوم تاسیس۔
فروری
- 3 فروری 1989ء - شیخ الاسلام کا اتفاق مسجد میں آخری خطبہ جمعہ
مارچ
اپریل
- یکم اپریل 1989ء - شیخ الاسلام کی معیت میں 50 افراد کا وفد زیارات عراق، دورہ کویت اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین گیا جہاں مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں اصحاب صفہ کے چبوترے کے مقام پر سیاسی جدوجہد کے لیے مشاورت ہوئی جس میں نئی سیاسی جماعت کا نام "پاکستان عوامی تحریک" تجویز کیا گیا ۔
مئی
- 3 مئی 1989ء - ساتواں سالانہ تربیتی و روحانی اجتماع لاہور
- 25 مئی 1989ء - تاسیس انقلاب کانفرنس بمقام موچی دروازہ لاہور منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر سے لاکھوں وابستگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائد انقلاب نے "پاکستان عوامی تحریک" کے قیام کا اعلان کیا اور فرمایا کہ "ہم پیشہ وارانہ سیاست کے لیے نہیں بلکہ مصطفوی سیاست کے لیے میدان عمل میں آئے ہیں۔ انتخاب ہماری منزل نہیں۔ ہماری منزل مصطفوی انقلاب ہے۔ ہم ایک یا دو الیکشن لڑیں گے، اگر ہمیں اس راستے سے انقلاب کی منزل نزدیک نظر آئی تو ٹھیک ورنہ ہم کوئی اور راستہ اپنائیں گے"۔
جون
- 22 جون 1989ء - ادارہ منھاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔
- 23 جون 1989ء - تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منہاج القرآن پرنٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
جولائی
- 20جولائی 1989ء - منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مخلصین کا دو روزہ تربیتی کنونشن منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے مندوبین نے شرکت کی۔
- 27جولائی 1989ء - انتظامیہ کی ہر قسم کی رکاوٹوں کے باوجود اقبال پارک فیصل آباد میں فقیدالمثال مصطفوی انقلاب کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔
اگست
- 3 اگست 1989ء - لیاقت باغ راولپنڈی میں مصطفوی انقلاب کانفرنس کا انعقاد۔
ستمبر
- 20 ستمبر 1989ء - مرکزی سیکرٹریٹ میں علماء کنونشن کا انعقاد جس میں منہاج القرآن علماء کونسل سے وابستہ 2،000 جید علماء کرام نے شرکت کی۔
اکتوبر
نومبر
دسمبر
تحریک منہاج القرآن : سال بہ سال |
1980ء • 1981ء • 1982ء • 1983ء • 1984ء • 1985ء • 1986ء • 1987ء • 1988ء • 1989ء • 1990ء • 1991ء • 1992ء • 1993ء • 1994ء • 1995ء • 1996ء • 1997ء • 1998ء • 1999ء • 2000ء • 2001ء • 2002ء • 2003ء • 2004ء • 2005ء • 2006ء • 2007ء • 2008ء • 2009ء • 2010ء • 2011ء • 2012ء • 2013ء • 2014ء • 2015ء• 2016ء• 2017ء• 2018ء• 2019ء |