"آغوش کمپلیکس وکیپیڈیا" کے نسخوں کے درمیان فرق
منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) م |
م (←ایکسڑا کوچنگ) |
||
سطر 41: | سطر 41: | ||
== ایکسڑا کوچنگ == | == ایکسڑا کوچنگ == | ||
− | یتیم اور بےسہارا بچوں کو اپنی شخصیت کے نکھار اور تعلیمی و نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے عام بچوں کی نسبت زیادہ انفرادی توجہ کی ضرورت | + | یتیم اور بےسہارا بچوں کو اپنی شخصیت کے نکھار اور تعلیمی و نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے عام بچوں کی نسبت زیادہ انفرادی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچوں کے اس فطری تقاضے کو پورا کرنے کے لیے قابل ٹیوٹرز کا اہتمام کیا گیا ہے، جو مختلف اوقات میں بچوں کی تعلیمی ونفسیاتی مشکلات کو انفرادی سطح پر حل کرتے ہیں۔ |
== ہم نصابی و تفریحی سرگرمیاں == | == ہم نصابی و تفریحی سرگرمیاں == |
تجدید بمطابق 11:18، 7 مارچ 2015ء
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں قائم ہونے والا یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم کا فلاحی ادارہ، جس کا آغاز صوبہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے زلزلہ سے متاثرہ یتیم بچوں سے کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس میں دیگر علاقوں کے بچے بھی داخل ہوتے چلے گئے۔[1]
فہرست
اغراض و مقاصد
آغوش کے قیام کا مقصد یتیم اور معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے بےسہارا بچوں کو محفوظ چھت فراہم کرنا، اعلیٰ تعلیم و تربیت کے ذریعے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا اور انہیں معاشرے کا کارآمد اور قابل فخر انسان بنانا ہے۔
محل وقوع
آغوش کمپلیکس کی عمارت پاکستان کے شہر لاہور کے جنوبی علاقے ٹاؤن شپ میں شاہ جیلانی روڈ کے کنارے پر جامع المنہاج کے ساتھ واقع ہے۔
عمارت
ابتدائی طور پر آغوش کو پہلے سے تعمیرکردہ ایک عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 500 بچوں کی رہائش اور تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الااقوامی معیار پر ایک نئی عمارت بنائی گئی۔ آغوش کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز 18 دسمبر 2008ء کو ہوا اور ایک لاکھ 25 ہزار مربع فٹ رقبے پر مشتمل یہ عمارت اڑھائی سال کی مدت میں 4 جون 2011ء کو مبلغ 34 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی۔ یتیم بچوں کی رہائش و سکول پر مشتمل یہ عمارت جدید طرز تعمیر کا عظیم شاہکار ہے، جسے میسرز خلیل کنسٹریکشن کمپنی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس عمارت میں آغوش کے طلبہ کے لیے ایک سکول کے علاوہ ان کے فرنشڈ رہائشی کمرے، میس ہال، لائبریری، Activity Halls اور ان ڈور کھیلوں کی سہولیات کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔ تعمیراتی کام میں معاونت کرنے والے صاحبانِ ثروت کے نام سپانسر کردہ بلاکس پہ آویزاں ہیں۔
ماحول
آغوش کا اندرونی ماحول روایتی یتیم خانوں کے برعکس خوشگوار، منظم اور گھریلو ہے۔ بچے یہاں پر اپنے مشفق اساتذہ کے زیر سایہ ایک خاندان کے افراد کی طرح رہتے ہیں۔ اساتذہ بھی اپنے حسن اخلاق سے ان بچوں کو والدین کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے اپنے تمام تر معاملات بلا جھجھک انتظامیہ کے ساتھ زیر بحث ہی نہیں لاتے بلکہ ان سے مناسب رہنمائی کے خواہاں بھی رہتے ہیں۔ آغوش کے اندرونی ماحول کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ اندازہ لگانا قطعا مشکل نہیں ہے کہ یہ ایک ایسا گھر ہے جس کے رہنے والے کسی الجھاؤ یا کسی پریشانی کے بغیر اپنے روزمرہ کے معاملات احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔ آغوش کے ماحول کی یہی انفرادیت اور حسن تعلق اسے ایسے تمام دوسرے اداروں سے منفرد اور ممتاز ہی نہیں کرتا بلکہ اس کے روشن مستقبل کا عکاس بھی ہے۔ اس ادارے میں بچوں کی صرف جسمانی ہی نہیں بلکہ تعلیمی، تربیتی، ذہنی، نفسیاتی اور روحانی ضروریات کا بھی ہر ممکن خیال رکھا جاتا ہے۔ اس ادارے کا نصب العین ان بچوں کو مفید اور معزز شہری بنانا ہے اس لئے بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ بچوں میں اعلیٰ کرداری خصوصیات مثلاً راست گوئی، ایثار، اخوت، ہمدردی، ایمانداری اور تقویٰ جیسی خصوصیات پیدا کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔
سہولیات
آغوش کمپلیکس میں مقیم بچوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔
- خوراک
- لباس
- رہائش
- تعلیم
- علاج
آغوش گرامر سکول
بچوں کی تعلیم کیلئے آغوش کمپلیکس میں آغوش گرامر سکول کے نام سے ایک انگلش میڈیم سکول قائم ہے۔ اس سکول میں علاقے کے عام بچوں کو بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ یوں یتیم کو ماہر اساتذہ کے زیرنگرانی معاشرے کے عام بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ تفریحی و ہم نصابی سرگرمیوں کا موقع بھی ملتا ہے، جس سے انہیں احساسِ کمتری سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں عام بچوں کی فیسوں کی آمدن یتم بچوں کے کفالتی اخراجات میں معاون ہوتی ہے اور اسے کسی اور مد میں استعمال نہیں کیا جاتا۔سکول میں بچوں کیلئے لائبریری کے علاوہ کمپیوٹر لیب، فزکس لیب اور کیمسٹری لیب بھی الگ الگ موجود ہیں۔[2]
تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ
سکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جو بچے قرآن مجید کے حفظ کا شوق بھی رکھتے ہوں ان کی قابلیت اور طبعی رحجان کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں آغوش کمپلیکس سے متصل تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ میں قرآن مجید کا حفظ بھی کروایا جاتا ہے۔ یہاں بچوں کا داخلہ عموماً پرائمری تعلیم کے بعد چھٹی جماعت میں ہوتا ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ میں بھی معاشرے کے عام بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔[3]
ایکسڑا کوچنگ
یتیم اور بےسہارا بچوں کو اپنی شخصیت کے نکھار اور تعلیمی و نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے عام بچوں کی نسبت زیادہ انفرادی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچوں کے اس فطری تقاضے کو پورا کرنے کے لیے قابل ٹیوٹرز کا اہتمام کیا گیا ہے، جو مختلف اوقات میں بچوں کی تعلیمی ونفسیاتی مشکلات کو انفرادی سطح پر حل کرتے ہیں۔
ہم نصابی و تفریحی سرگرمیاں
تعلیم وتربیت کے ساتھ بچوں کی ذہنی ارتقاء اور روحانی نشوونما کے لیے ہم نصابی و تفریحی سرگرمیوں کو شیڈول کا باقاعدہ حصہ بنا رکھا ہے:
- ماہانہ بنیادوں پر بچوں کو سکائی لینڈ، جوائے لینڈ، اور دیگر باغات وتفریحی مقامات پر لے جا یا جاتا ہے۔
- تعلیمی تفریح کے لیے بچوں کومیوزیم، واہگہ بارڈر اور پلانیٹریم جیسے معلوماتی اورتاریخی مقامات کی سیرکرائی جاتی ہے۔
- بچوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ صحت مند رکھنے کے لیے ہر روزعصر اور مغرب کے دوران مختلف کھیلوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جاتا ہے، جبکہ کھیلوں کے ہفتہ وار پروگرام بھی اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
- بچوں کی روحانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مختلف دینی و روحانی تقریبات میں بطور خاص شریک کیا جاتا ہے تاکہ وہ اسلام کی اصل روح سے آشنا ہو کر ایک اچھے مسلمان بن سکیں۔
خوارک
بچوں کے لیے مناسب ومتوازن خوارک آغوش کی بنیادی ترجیحات میں ہے۔ تین وقت کے کھانے کا مینو اس طرح سے مرتب کیا گیا ہے کہ بچہ دن بھر میں اپنی جسمانی ضروریات کے مطابق غذائی اجزا حاصل کرسکے۔ کھانے کے علاوہ پھل، دودھ اور دیگر اشیاء مثلاً آئس کریم، بسکٹ اور جوس وغیرہ بھی بچوں کی غذا کا لازمی حصہ ہیں۔
لباس
بچوں کے لباس وخوراک کلیتاً آغوش کی ذمہ داری ہے۔ موسمی ضروریات کے مطابق اورمختلف مذہبی و قومی تہواروں پر بھی بچوں کے لیے نئے ملبوسات تیار کروائے جاتے ہیں۔
رہائش
بچوں کے لیے اعلیٰ رہائشی سہولیات موجود ہیں۔ ہر بچے کے استعمال میں انفرادی طور پر بیڈ، سٹڈی ٹیبل، سٹڈی چیئر اور الماری موجود ہے۔ جدید تعلیم وتفریح کے لیے کمپیوٹرز موجود ہیں۔ کھانا کھانے کے لیے اعلیٰ فرنشڈ ڈائیننگ روم ہے، جس میں فریزر، ٹیلی ویژن اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ بچوں کے لیے ہمہ پہلو مطالعاتی شوق کی تسکین کے لیے آراستہ لائبریری بھی موجود ہے۔
صحت
صحت کی خرابی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کا بندوست آغوش میں ہی موجود ہے، البتہ حسب ضرورت کوالیفائنڈاور مستند ڈاکٹرز کی زیرنگرانی علاج کیا جاتا ہے۔ بیماری کی حالت میں بچوں کی نگہداشت خصوصی طور پر کی جاتی ہے۔
کفالتی نظام
یتیم و بے سہارا بچوں کی مستقل کفالت کیلئے ایک نظام وضع کیا گیا ہے۔ منہاج القرآن سے وابستہ مخیر حضرات سالانہ بنیادوں پر بچوں کی تعلیمی و کفالتی اخراجات بھجواتے ہیں، جس کی مدد سے ان کی بنیادی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔ اس وقت آغوش کے زیر کفالت تمام بچے ایک اعلیٰ مڈل کلاس گھرانے کے بچوں جیسی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں، جب کہ ان کی طرز زندگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کی کاوشیں جاری ہیں۔ زیرکفالت بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور شادی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔
حوالہ جات
ویب روابط
{{#invoke:Coordinates|coord}}{{#coordinates:31.4466161|N|74.3107278|E|type:city_region:PK|||| |سانچہ:Talk other |name= }}