گوشۂ درود

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
معیاری مضمون
Minara tus Salaam.jpg

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں قائم کردہ گوشۂ درود میں لوگ سارا سال دن رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔ روئے زمین پر یہ ایسی واحد جگہ ہے، جسے تاریخ میں پہلی بار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یکم دسمبر 2005ء کو قائم کیا۔

فہرست

درود بارے قرآنی حکم

قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا [1]

ترجمہ: بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبی (مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں،
اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو.

مقصدِ قیام

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔ گوشۂ درود کے قیام کا بنیادی مقصد جمیع مسلمانوں میں اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تعلق قائم کرنا ہے۔

درودِ منہاج

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشۂ درود میں جو درود شریف ہمہ وقت پڑھا جاتا ہے، اسے عرف عام میں درودِ منہاج کہا جاتا ہے۔

اللهم صل علی سيدنا و مولانا محمد و علی آله و صحبه و بارک و سلم

ترجمہ: اے اللہ! ہمارے سردار اور ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر،

آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ پر برکتیں اور سلامتی نازل فرما۔

گوشہ نشین

گوشہ نشین امیر تحریک کی گفتگو سن رہے ہیں

معمولاتِ گوشۂ درود

مولانا روم کے مزار کا گنبد

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

گوشۂ درود کی عمارت

حلقۂ درود

گوشۂ درود کی ذیلی شاخیں حلقۂ درود کہلاتی ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ یہ حلقے پاکستان کے تمام شہروں میں یونین کونسل کی سطح پر قائم کئے جاتے ہیں۔ ان حلقہ ہائے درود میں ہفتہ وار محافل درود ہوتی ہیں، جن میں مقامی آبادی کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔

درود و سلام بھیجنے کا طریقہ

حلقۂ درود اور گھریلو سطح پر پڑھے جانے والے درود و سلام کی تعداد درج ذیل طریقہ سے وصول کی جاتی ہے:

خادمین گوشۂ درود

گوشۂ درود کےخادمین کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

مجلس خدمت

گوشہ نشینان کی آمد کی کنفرمیشن، سحری و افطاری، رہائش، حلقہ جات کی ابتدائی اور اختتامی تقریبات وغیرہ کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری درج ذیل افراد کی ہے:

مجلس معاونت

گوشہ درود کی زیر تکمیل عمارت قوس قزح کے ساتھ ایک خوب صورت منظر

گوشۂ درود کے مالی امور کی نگرانی اور معانت کے علاوہ ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺکے انتظامات کے لیے درج ذیل افراد پر مشتمل مجلس تشکیل کی گئی ہے:

مجلس تربیت

گوشہ نشینان کی تربیت کے لئے لیکچرز کا اہتمام کرنا اور ان کے لیے نصاب ترتیب دینے کی ذمہ داری درج ذیل افراد کی ہے:

متفرق خدمات

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. القرآن، الاحزاب، 33 : 56
ذاتی اوزار
Variants
ایکشنز
بنیادی روابط
خصوصی روابط
بیرونی روابط