1992ء

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
(1992 سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

سال 1992ء کے اہم تحریکی واقعات

جنوری

  • 1 جنوری 1992ء - ابو ظہبی ٹیلی ویژن نے شیخ الاسلام کا اردو زبان میں انٹرویو نشر کیا۔
  • 4 جنوری 1992ء - شیخ الاسلام عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچے۔
  • 29 جنوری 1992ء - آرٹس کونسل ہال کوئٹہ میں منہاج القرآن یوتھ کنونشن کا انعقاد۔
  • 31 جنوری 1992ء - منہاج القرآن یوتھ لیگ (سندھ) کی طرف سے تھیو سوفیکل ہال کراچی میں ایک عظیم الشان یوتھ انقلابی کنونشن کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اندرون سندھ سے بھی نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

فروری

  • 17 فروری 1992ء - شیخ الاسلام نے اخباری بیان کے ذریعے حکومت پاکستان کو سود کے متبادل اسلامی نظام معیشت پر چیلنج کیا۔
  • 19فروری 1992ء - 15 شعبان المعظم کو رحمانیہ مسجد کراچی میں شیخ الاسلام نے شب برات کے عظیم روحانی اجتماع میں توبہ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔

مارچ

  • 25 مارچ 1992ء ۔ رمضان المبارک جامع المنہاج، لاہور میں شیخ الاسلام کی معیت میں پہلا اجتماعی اعتکاف مسنونہ کا انعقاد ہوا۔ جس ڈیڑھ ہزار معتکفین نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
  • 25 مارچ 1992ء ۔ جامع المنہاج، لاہور میں لیلۃ القدر کا تیسرا عظیم الشان روحانی اجتماع منعقد ہوا۔

اپریل

  • 17 اپریل 1992ء - جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کا پہلا کانووکیشن منعقد ہوا۔ ، جسمیں 42 منہاجینز میں اسناد فراغت تقسیم کی گئی۔اس موقع پر سید محمد بن علوی المالکی، صاحبزادہ سیدنا محمود محی الدین القادری الگیلانی اور مولانا عبدالستار نیازی بھی تشریف لائے۔ اسی دن کی مناسبت سے 17 اپریل کو منہاجینز ڈے کے نام سے موسوم کیا گیا۔

مئی

  • 2 مئی 1992ء - شیخ الاسلام دعوتی دورے پر سکھر پہنچے۔
  • 14 مئی 1992ء - شیخ الاسلام نےعارف کھڑی حضرت میاں محمد (رح) کے مزار پر حاضری دی۔
  • 14 مئی 1992ء - شیخ الاسلام درسِ قرآن کے لیے چکوال پہنچے۔
  • 17 مئی 1992ء - سانحہ چکوال جس میں تحریک منہاج القرآن کے مٹھی بھر مجاہدین پر نصف گھنٹہ تک آنسو گیس کے گولے برسائے گئے اور لاٹھی چارج کے بعد سینکڑوں کارکنوں کو زیر حراست میں لے لیا گیا۔ تحریک کے کارکنوں کے لیے یہ پہلا معرکہ تھا جس میں انہوں نے فقید المثال جرات کا مظاہرہ کیا۔
  • 30 مئی 1992ء - شیخ الاسلام کی زیر قیادت تحریک کا اعلی سطحی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا جس کے دوران صدر افغانستان پروفیسر صبغۃ اللہ مجددی کی خدمت میں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے 70 لاکھ افغانی روپے کا چیک بطور علامتی امداد کے پیش کیا اور صدر افغانستان کو مکمل اسلامی دستور مرتب کرنے کی پیش کش بھی کی۔
  • 31 مئی 1992ء - کابل سے ٹیلیویژن پر قائد انقلاب کا پیغام افغان بھائیوں کے نام نشر کیا گیا۔

جون

شیخ الاسلام کا دورہ یورپ

  • 28 جون 1992ء - اوسلو میں یوتھ کا عظیم الشان اجتماع ہوا اور شیخ الاسلام نے خصوصی خطاب فرمایا۔
  • 29 جون 1992ء -ناروے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا تربیتی کنونشن ہوا۔
  • 30 جون 1992ء - شیخ الاسلام دورہ یورپ کے سلسلے میں سویڈن پہنچے۔

جولائی

  • 6 جولائی 1992ء - شیخ الاسلام دورہ یورپ کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کے تبلیغی وفد کے ہمراہ میں بیلجئیم پہنچے۔
  • 7 جولائی 1992ء - کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام شہادت امام حسینؓ کانفرنس منعقد ہوئی۔
  • 15 جولائی 1992ء - منہاج یوتھ لیگ پنجاب کے تربیتی کنونشن کا انعقاد ۔
  • 25 جولائی 1992ء - تا - 7 اگست 1992ء - شیخ الاسلام کا بارہ روزہ متحدہ عرب امارت کا بھر پور تبلیغی اور تنظیمی دورہ ہوا۔

اگست

  • 13 اگست 1992ء - شیخ الاسلام پہلی مرتبہ راولاکوٹ، آزاد کشمیر میں تشریف لائے اور دفتر اور لائبریری کامعائنہ کیا اس موقع پر صابر شہید سٹیڈیم، راولاکوٹ میں آپ نے منہاج القرآن کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔
  • 14 اگست 1992ء - شیخ الاسلام نے مظفر آباد آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور منہاج القرآن کانفرنس سے قرآن اور پیغام جہاد کے موضوع پر خطاب بھی کیا، یہ خطاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔
  • 15 اگست 1992ء - قائد انقلاب نے آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں اسلامی ریاست میں عمال حکومت کی ذمہ داریاں خطاب کیا۔
  • 20 اگست 1992ء - شیخ الاسلام دورہ یورپ کے سلسلے میں برطانیہ پہنچے۔
  • 21 اگست 1992ء - شیخ الاسلام نے حنفیہ مسجد بریڈ فورڈ میں خطمہ جمعہ دیا۔

ستمبر

اکتوبر

نومبر

دسمبر

تحریک منہاج القرآن : سال بہ سال

1980ء1981ء1982ء1983ء1984ء1985ء1986ء1987ء1988ء1989ء1990ء1991ء1992ء1993ء1994ء1995ء1996ء1997ء1998ء1999ء2000ء2001ء2002ء2003ء2004ء2005ء2006ء2007ء2008ء2009ء2010ء2011ء2012ء2013ء2014ء2015ء2016ء2017ء2018ء2019ء