منہاج یونیورسٹی وکیپیڈیا
منہاج یونیورسٹی پاکستان کے شہر لاہور میں واقع ایک نجی یونیورسٹی ہے، جس کا سنگ بنیاد جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے نام سے مؤرخہ 18ستمبر 1986ء بمطابق 11رجب 1406ھ کو رکھا گیا، جو اپنے منفرد نظام تعلیم و تربیت کی بدولت حکومت پنجاب کی طرف سے چارٹرشپ کے بعد منہاج یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔[1]
منہاج یونیورسٹی کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ہیں اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم غوری ہیں۔
فہرست
شعبہ جات
منہاج یونیورسٹی میں 11 فیکلٹیز قائم ہیں، جن کے تحت 32 ڈیپارٹمنٹس چل رہے ہیں:
- فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز
- فیکلٹی آف بیسک سائنسز اینڈ میتھ میٹکس
- فیکلٹی آف لاء
- فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی
- فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز
- فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
- فیکلٹی آف آرٹ اینڈ ڈیزائننگ آرکیٹک چر
- فیکلٹی آف سوشل سائنسز
- فیکلٹی آف ہیومینٹیز
- فیکلٹی آف لینگوئجز
- فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز
یونیورسٹی چارٹر
منہاج یونیورسٹی (کامرس، کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے) مختلف ڈگری پروگرامز پنجاب یونیورسٹی سے الحاق (Affiliation) کے تحت کرا رہی تھی اور 1992ء میں اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری حاصل ہوچکی تھی۔ 2005ء میں چارٹر کیس حکومت پنجاب کی کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور ہوا۔[2]
عالمی اداروں سے الحاق
- علوم اسلامی اور علوم شریعہ میں کالج آف شریعہ کی ڈگری الشہادۃ العالمیہ کو مصر کی بین الاقوامی الازہر یونیورسٹی سے معادلہ (Equivalence) حاصل ہے۔
- منہاج یونیورسٹی کی الشہادۃ العالمیہ کو بغداد عراق کی مستنصریہ یونیورسٹی نے مساوی درجہ دیتے ہوئے مستنصریہ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے تسلیم کر رکھا ہے۔
کیمپس
منہاج یونیورسٹی کے 110 کنال کے رقبے پر 3 کیمپس ہیں:
- ٹاؤن شپ کیمپس
- ماڈل ٹاؤن کیمپس
- گلبرگ کیمپس
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک اسٹڈیز
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک اسٹڈیز منہاج یونیورسٹی لاہور کا سب سے قدیم کالج ہے، جہاں میٹرک کے بعد داخلہ لینے والے طلبہ کو سات سالہ دور تعلیم میں پاکستان میں متداول ایف اے، بی اے اور ایم اے کی تعلیم کے ساتھ ساتھ علوم شرعیہ پر مبنی ایک جامع نصاب بھی پڑھایا جاتا ہے۔ [3]
منہاج کالج فار ویمن
خواتین کو اسلامی و عصری علوم سے بہرہ ور کرنے کیلئے منہاج کالج فار ویمن میں میٹرک کے بعد داخلہ لینے والی طالبات کو سات سالہ دور تعلیم میں پاکستان میں متداول ایف اے، بی اے اور ایم اے کی تعلیم کے ساتھ ساتھ علوم شرعیہ پر مبنی ایک جامع نصاب بھی پڑھایا جاتا ہے۔[4]
سابقہ متعلمین
منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ منہاجینز کہلاتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر اندرون و بیرون ملک نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ایک بڑی تعداد مختلف یونیورسٹیوں میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
حوالہ جات
- ↑ منہاج یونیورسٹی کی ویب سائٹ
- ↑ Act No: XII of 2005, Govt of the Punjab
- ↑ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک اسٹڈیز کی ویب سائٹ
- ↑ منہاج کالج فار ویمن کی ویب سائٹ
زمرہ:پاکستان میں تعلیم زمرہ:اسلامی جامعات و دانشگاہیں زمرہ:لاہور کی جامعات و دانشگاہیں زمرہ:پاکستان کی جامعات و دانشگاہیں زمرہ:لاہور کے تعلیمی ادارے زمرہ:منہاج القرآن