1990ء

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
(1990 سے پلٹایا گیا)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

سال 1990ء کے اہم تحریکی واقعات

جنوری[ترمیم]

  • 10 جنوری 1990ء - پاکستان عوامی تحریک اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے درمیان اشتراک عمل کا دس نکاتی فارمولا "اعلامیہ وحدت" کے نام سے طے پایا جو برصغیر پاک و ہند کی مذہبی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہے۔
  • 12جنوری تا 12فروری 1990ء - شیخ الاسلام نے امریکہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ اسی دوران میں آپ کے درد سینہ کا سبب معلوم کرنے کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ کی Keth Lab میں آپ کا چار گھنٹے تک Hart Ketherisation کیا گیا۔

فروری[ترمیم]

مارچ[ترمیم]

  • 2مارچ 1990ء - کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی اور اقوام عالم کو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی طرف متوجہ کرنے کے لیے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام داتا دربار سے اسمبلی ہال تک جہاد کشمیر ریلی منعقد ہوئی۔
  • 23مارچ 1990ء - یونیورسٹی گراونڈ کالج مظفرآباد میں جہاد کشمیر کانفرنس کا انعقاد۔

اپریل[ترمیم]

  • 21اپریل 1990ء۔ 25 رمضان المبارک کی شب 1:15 بجے چند دہشت گردوں نے شیخ الاسلام کی رہائش گاہ پر خود کار ہتھیاروں سے آپ کے ذاتی کمرہ کو نشانہ بناتے ہوئے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جو کم و بیش 50 منٹ تک جاری رہی مگر اللہ تعالی نے آپ کو اس سفاکانہ قاتلانہ حملے سے محفوظ رکھا۔
  • 24اپریل 1990ء۔ جامع المنہاج سوک سنٹر ٹاون شپ (بغداد ٹاون) لاہور میں لیلۃ القدر کا پہلا عظیم الشان روحانی اجتماع منعقد ہوا۔

مئی[ترمیم]

  • 25 مئی 1990ء - کل پاکستان مصطفوی انقلاب کانفرنس مینار پاکستان لاہور۔

جون[ترمیم]

  • جون 1990ء - مولانا سید ابو الاعلی مودودی کے بیٹے سید حیدر فاروق مودودی نے قاتلانہ حملے کے بعد حکومت وقت کی دہشت گردوں کی طرف داری کے باعث شیخ الاسلام کو برحق سمجھتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی۔
  • 22جون 1990ء - دہشت گردوں کے بزدلانہ قاتلانہ حملے کے بعد حکومتی کاسہ لیسوں اور بکاو جرائد و رسائل نے شیخ الاسلام کی کردار کشی کی مہم شروع کر کے ایک طوفان بدتمزی اٹھایا۔ اس پروپیگنڈہ کے خلاف وابستگان تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی و تربیتی کنونشن منعقد ہوا۔

جولائی[ترمیم]

اگست[ترمیم]

  • 16 اگست 1990ء - صدر پاکستان غلام اسحاق خان نے اسمبلیاں توڑ دیں اور 24 اکتوبر کو نئے انتخابات کا اعلان کردیا گیا۔ قائد انقلاب نے انتخابات میں بھرپور شرکت کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا اور 187 امیدوار میدان عمل میں لا کر پاکستان عوامی تحریک نے ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت ہونے کا ثبوت فراہم کر دیا۔

ستمبر[ترمیم]

اکتوبر[ترمیم]

  • 24 اکتوبر 1990ء - I.J.I کو کرسی اقتدار پر متمکن کرنے کے لیے نگران حکومت نے ان کے ایجنٹ کے طور پر کام کیا اور ملکی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے نتائیج دھاندلی کی پیداوار سازشی ٹولے کے حسب خواہش آنے پر پاکستانی عوامی تحریک نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔

نومبر[ترمیم]

دسمبر[ترمیم]

  • 7 دسمبر 1990ء - تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملک بھر کی تنظیمات کا تربیتی و تنظیمی کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام نے دھاندلی کے باعث الیکشن میں ہونے والی فطری کیفیات کو دور کرتے ہوئے ورکرز کو نیا عزم اور ولولہ عطا کیا۔


تحریک منہاج القرآن : سال بہ سال

1980ء1981ء1982ء1983ء1984ء1985ء1986ء1987ء1988ء1989ء1990ء1991ء1992ء1993ء1994ء1995ء1996ء1997ء1998ء1999ء2000ء2001ء2002ء2003ء2004ء2005ء2006ء2007ء2008ء2009ء2010ء2011ء2012ء2013ء2014ء2015ء

‘‘http://ur.minhaj.org.pk/index.php?title=1990ء&oldid=7102’’ مستعادہ منجانب