منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا)
یورپ کے جنوب مغربی ملک سپین کے تاریخی شہر بارسلونا میںموجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیم کا نام ہے۔
فہرست
تاریخی پس منظر
سپین میں منہاج القرآن کا قیام 1995 میں عمل میں آیا جب سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری یہاں آنا شروع ہوئے اور لوگوں کو تحریک کے بارے بتانا شروع کیا، اسی دوران فرانس سے حاجی گلزار احمد بھی شیخ الاسلام کے خطابات لے کر آتے رہے۔ حافظ نذیر احمد خان مسجد کے قیام کے قبل لوگوں کی انفرادی طور پر تربیت کرتے جس کے لیے مختلف گھروں میں چھوٹی چھوٹی محافل کا انعقاد کیا جاتا۔
اسی دوران ایک اہم واقعہ بھی پیش آیا جب بارسلونا کی مشہور مسجد طارق بن زیاد کی انتظامیہ نے شہادت کانفرنس کے لیے اپنی جگہ دینے سے انکار کر دیا تو 1996 میں پہلی شہادت کانفرنس کا انعقاد مقامی چرچ میں کیا گیا ۔
جون 2008 کو مرکزی قائدین کے دورہ کے دوران اس تنظیم کو بہتر انتظام و انصرام کے لئے 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔
موجودہ تنظیم
- صدر: محترم محمد اکرم بیگ
- سنئیر نائب صدر: محترم محمد ظل حسن
- نائب صدر: محترم نوید احمد اندلسی
- سیکریٹری جنرل: محترم بلال یوسف
- جوائنٹ سیکریٹری: محترم محمد عتیق
- صدر مجلس شوریٰ: محترم حاجی طاہر پرویز
- ناظم میڈیا: محترم راجہ محمد وقاص
- ناظم منہاج تدفین کمیٹی: محترم حاجی محمد نذیر اداسی
- ناظم منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا: محترم چوہدری پرویز اختر
- ناظم اجتماعات: محترم محمد افضل قادری
- ناظم مالیات : محترم محمد نواز قادری
- نائب ناظم مالیات: محترم ملک محمد اکرم اعوان
- صدر MPIC: محترم محمد اقبال چوہدری
- سیکریٹری جنرل MPIC: محترم احسن جاوید خان
- صدر منہاج یوتھ لیگ: محترم حسنات مصطفی
- سیکریٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ: محترم حافظ محمد عمران
- صدر منہاج ویمن لیگ: محترمہ بشریٰ ریاض
- ناظمہ منہاج ویمن لیگ: محترمہ ادیبہ اصغر
ذیلی تنظیمات
- منہاج القرآن بادالونا
- منہاج یوتھ لیگ سپین
- منہاج ویمن لیگ سپین
- منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین
- منہاج نعت کونسل بارسلونا
- منہاج مصالحتی کونسل سپین
- منہاج القرآن طرطوسہ
- منہاج القرآن گاندیا۔ویلینسیا
اسلامک سنٹرز
- جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا
- منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا
- منہاج اسلامک سنٹر بادالونا
- منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت
لائبریریاں
- منہاج لائبریری بارسلونا، جو کہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں واقع ہے
- لائبریری برائے خواتین، جو کہ جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں واقع ہے۔
اعزازات
اعتکاف 2007ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے سپین کی تنظیم کو نئے مرکز کی تعمیر پر خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا، یہ شیلڈ اس وقت کے صدر مجلس شوریٰ (سپین) میاں برکات احمد نے وصول کی۔
خصوصیات
بارسلونا کی تنظیم بین المذاھب اور بین الثقافتی روابط کی وجہ سے منہاج القرآن کی دنیا بھر کی تنظیمات میں سرفہرست ہے۔ اس تنظیم کے زیر انتظام بین المذاہب ہم آہنگی کی سرگرمیاں مرکز سے بھی پہلے شروع ہو چکی تھیں ۔
ایک شہر دو مراکز
منہاج القرآن کی بیرون ملک تنظیمات میں سے نیلسن (برطانیہ) کے بعد بارسلونا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے ایک ہی شہر میں 2 مراکز کا قیام عمل میں آیا۔
اجتماعات
منہاج یورپین کونسل کی تمام تنظیمات کی نسبت منہاج القرآن بارسلونا کی تنظیم کے اجتماعات سب سے بڑے ہوتے ہیں۔ گزشتہ 13 سال سے منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام درج ذیل اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔
- سپین کی سب سے بڑی میلاد النبی ﷺکانفرنس
- سپین میں موجود پاکستانیوں کے سب سے بڑے عید الفطر اور عید الاضحٰی کے اجتماعات
- سپین کی سب سے بڑی شہادت امام حسین کانفرنس
دیگر دینی محافل
منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام گزشتہ 13 سال سے باقاعدگی کے ساتھ ماہانہ محافلِ گیارہویں شریف، بزرگان دین کے سالانہ عرس اور شب میلاد مصطفیٰ ﷺ، لیلۃ القدر، شب معراج اور شب برات کے مواقع پر شب بیداری کا اہتمام بھی کیا جاتاہے۔
تعلیم و تربیت
- منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیرِ اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہفتہ وار نوجوانوںکی تربیتی نشست کا اہتمام کیا جاتاہے۔
- منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میںخواتین کی 15 روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا جاتاہے۔
- منہاج القرآن بارسلونا کے دونوںمراکز میںبچوںکو ناظرہ قرآن کریم اور حفظ کی تعلیم کے علاوہ اردو زبان کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
- منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خواتین کو ہسپانوی زبان بھی سکھائی جاتی ہے۔
- منہاج لائبریری بارسلونا کا عظیم منصوبہ ابھی تکمیل کے مراحل میںہے۔
اہم شخصیات
- محترم محمد نواز کیانی
- محترم صفدر مجید قادری منہاجین
- محترم محمد اقبال چوہدری
- محترم چوہدری پرویز اختر
- محترم حاجی مظہر حسین
- محترم نوید احمد اندلسی
- محترم الحاج محمد نذیر اداسی
- محترم میاںبرکات احمد
سابقہ ذمہ داران
- فہرست:امراءتحریک منہاج القرآن بارسلونا
- فہرست:صدورر منہاج القرآن بارسلونا
- فہرست:سیکرٹریز جنرل منہاج القرآن بارسلونا
رابطہ
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا
C / Erasme de Janer, Nº 9-11
08001, Barcelona
934433295
جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا
C / Arc del Teatre, Nº 19-bajos
Barcelona, 08001
933177123
منہاج اسلامک سنٹر بادالونا
C / Santiago, Nº 25
Badalona
669090031