منہاج ایجوکیشن سٹی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ بیت چکاہے جب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 1981ء میں منہاج القرآن انٹرنیشنل (MQI) کی بنیاد رکھی۔ اس تحریک کے تعمیراتی مقاصد کی تکمیل کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) سے 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن میں واقع 2.5 ایکڑ قطعہ اراضی جنوری 1983ء میں حاصل کیا گیا تاکہ دفاتر اور تعلیمی ادارہ جات قائم کیے جاسکیں۔ بعد ازاں MQI نے توسیع کے لیے میٹروپولیٹن شہری حدود کے اندر مزید 20 ایکڑ اراضی ٹاؤن شپ کے علاقہ میں حاصل کی۔ ان تین دہائیوں میں MQI نے کئی محاذوں پر کامیابی کے ساتھ عظیم الشان اہداف حاصل کیے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور (MUL)، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (COSIS)، منہاج کالج برائے خواتین (MCW)، جامع المنہاج، تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ، آغوش آرفن ہاؤس، صفہ ہال اور گوشہ درود کے لیے کئی نئی عمارات تعمیر کی گئیں۔ اسی طرح منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES)، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (MWF)، منہاج یوتھ لیگ (MWL)، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM)، منہاج القرآن علماء کونسل (MUC) اور منہاج القرآن ویمن لیگ (MWL) جیسے کئی فورمز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دو درجن سے زائد مختلف نظامتیں (directorates) بھی قائم کی گئیں، جیسے نظامت امور خارجہ (DFA)، نظامت دعوت، نظامت تربیت، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، منہاج پروڈکشنز، منہاج القرآن پبلی کیشنز (MQP)، منہاج القرآن مارکیٹنگ اینڈ سیل سنٹر، منہاج پرنٹنگ پریس، منہاج انٹرنیٹ بیورو (MIB) اور منہاج ٹی وی وغیرہ اپنے امور سرانجام دے رہے ہیں۔ ان تمام ادارہ جات اور شعبہ جات کی ضروریات کی تکمیل کے سلسلے میں ماڈل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں واقع جگہ بھی ناکافی ہوچکی ہے۔

بنا بریں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مذہبی و روحانی اور تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات کی ترقی اور وسعت اب زیادہ جگہ کی متقاضی ہے۔ لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ 200 ایکڑ پر مشتمل مزید قطعہ اراضی مضافات لاہور میں حاصل کیا جائے تاکہ آنے والی دہائیوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ تعلیم و تربیت اور کفالت کا یہ عظیم خطہ اراضی ’منہاج ایجوکیشن سٹی‘ کے نام سے موسوم ہوگا۔

قدم بہ قدم


حوالہ جات


یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔