منہاج ڈاٹ ٹی وی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
(منہاج ٹی وی سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

منہاج ویب ٹی وی تحریک منہاج القرآن کا ٹیلی ویژن چینل ہے جو کہ ویب www.minhaj.tv کے ذریعے 24 گھنٹے اپنی نشریات جاری رکھتاہے۔ منہاج ٹی وی کا افتتاح 30 اپریل 2011ء کو منہاج اسلامک سنٹر پیرس (فرانس) میں منعقدہ تقریب میں ہوا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے براہ راست خطاب کیا۔ [1], منہاج یوتھ لیگ فرانس کے محترم ساجد فیاض منہاج ٹی وی کے بانی ہیں۔

منہاج ٹی وی بارے شیخ الاسلام کی گفتگو

ٹیم کے افراد

  • محترم ساجد فیاض (فرانس)
  • محترم حاجی گلزار احمد (ممبر سپریم کونسل، تحریک منہاج القرآن)
  • محترم عبد الجبار بٹ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس)

کارہائے نمایاں

  • منہاج ٹی وی نے 19 نومبر 2011ء کو ہونے والا بیداری شعور طلبہ اجتماع براہ راست نشر کیا۔
  • منہاج ٹی وی نے شہرِ اعتکاف 2011ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کو براہ راست نشر کیا۔

قدم بہ قدم

  • 30 اپریل 2011ء - منہاج اسلامک سنٹر پیرس (فرانس) میں منہاج ٹی وی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی [2]۔
  • 30 جولائی 2011ء - منہاج اسلامک سنٹر پیرس (فرانس) میں منہاج ٹی وی کے پہلے سٹوڈیو کا افتتاح ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کیا [3]

بیرونی روابط

منہاج ٹی وی

حوالہ جات