منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا)

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

یورپ کے جنوب مغربی ملک سپین کے تاریخی شہر بارسلونا میں‌موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیم کا نام ہے۔

تاریخی پس منظر

سپین میں منہاج القرآن کا قیام 1995 میں عمل میں آیا جب سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد قادری یہاں آنا شروع ہوئے اور لوگوں کو تحریک کے بارے بتانا شروع کیا، اسی دوران فرانس سے حاجی گلزار احمد بھی شیخ الاسلام کے خطابات لے کر آتے رہے۔ حافظ نذیر احمد خان مسجد کے قیام کے قبل لوگوں کی انفرادی طور پر تربیت کرتے جس کے لیے مختلف گھروں میں چھوٹی چھوٹی محافل کا انعقاد کیا جاتا۔

اسی دوران ایک اہم واقعہ بھی پیش آیا جب بارسلونا کی مشہور مسجد طارق بن زیاد کی انتظامیہ نے شہادت کانفرنس کے لیے اپنی جگہ دینے سے انکار کر دیا تو 1996 میں پہلی شہادت کانفرنس کا انعقاد مقامی چرچ میں کیا گیا ۔

جون 2008 کو مرکزی قائدین کے دورہ کے دوران اس تنظیم کو بہتر انتظام و انصرام کے لئے 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

موجودہ تنظیم

نام ذمہ داری
سرپرست و ناظم ویلفئیر محمد نواز کیانی
امیر تحریک عبد الرشید شریفی
صدر حاجی مظہر حسین
نائب صدر اول مرزا محمد اکرم بیگ
نائب صدر دوم چوہدری محمد رمضان
سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی
ناظم مصالحتی کونسل و تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری
ناظم مالیات ارشد محمود
نائب ناظم مالیات حاجی لیاقت علی
نائب ناظم مالیات الحاج قاری عبد الرحمان
نائب ناظم ویلفئیر چوہدری پرویز اختر
ناظم ممبرشپ و ناظم اجتماعات الحاج محمد نذیر اداسی
نائب ناظم اجتماعات اشتیاق احمد قادری
ممبر مجلس عاملہ حاجی فیض بخش اعوان
ممبر مجلس عاملہ محمد قیصر چیمہ

ذیلی تنظیمات

اسلامک سنٹرز


اعزازات

اعتکاف 2007ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے سپین کی تنظیم کو نئے مرکز کی تعمیر پر خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا، یہ شیلڈ اس وقت کے صدر مجلس شوریٰ (سپین) میاں برکات احمد نے وصول کی۔

خصوصیات

ایک شہر دو مراکز

منہاج القرآن کی بیرون ملک تنظیمات میں سے نیلسن (برطانیہ) کے بعد ‌بارسلونا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے ایک ہی شہر میں 2 مراکز کا قیام عمل میں آیا۔

اجتماعات

منہاج یورپین کونسل کی تمام تنظیمات کی نسبت منہاج القرآن بارسلونا کی تنظیم کے اجتماعات سب سے بڑے ہوتے ہیں۔ گزشتہ 13 سال سے منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام درج ذیل اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔

  • سپین کی سب سے بڑی میلاد النبی ﷺکانفرنس
  • سپین میں موجود پاکستانیوں کے سب سے بڑے عید الفطر اور عید الاضحٰی کے اجتماعات
  • سپین کی سب سے بڑی شہادت امام حسین کانفرنس

دیگر دینی محافل

منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام گزشتہ 13 سال سے باقاعدگی کے ساتھ ماہانہ محافلِ گیارہویں شریف، بزرگان دین کے سالانہ عرس اور شب میلاد مصطفیٰ ﷺ، لیلۃ القدر، شب معراج اور شب برات کے مواقع پر شب بیداری کا اہتمام بھی کیا جاتاہے۔

تعلیم و تربیت

اہم شخصیات

رابطہ

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا

C / Erasme de Janer, Nº 9-11

08001, Barcelona

934433295

جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا

C / Arc del Teatre, Nº 19-bajos

Barcelona, 08001

933177123

http://www.Minhaj.es