منہاج یورپین کونسل
تحریک منہاج القرآن کی یورپین یونین کے ممالک میں موجود تنظیمات پر مشتمل کونسل منہاج یورپین کونسل کہلاتی ہے۔ اس کونسل کا قیام 21 اگست 1999ء کو برطانیہ میں منعقدہ تربیتی کیمپ کے دوران عمل میں آیا۔
17 جنوری 2009ء بروز ہفتہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میںمنہاج یورپین کونسل کی میٹنگ کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے اجلاس میں ٹیلیفونک گفتگو میں منہاج یورپین کونسل کو خصوصی مبارک باد اور دعائیں دیتے ہوئے یہ جملہ ارشاد فرمایا: یورپین کونسل منہاج القرآن کے انتظامی امور میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
رکن تنظیمات
- منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا
- منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی (جنوبی)
- منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی (شمالی)
- منہاج القرآن انٹرنیشنل بیلجئم
- منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی (اینیپتال)
- منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی (برلن)
- منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی (فرینک فرٹ)
- منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک
- منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا)
- منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (لوگرونیو)
- منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن
- منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ
- منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس
- منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ
- منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے
- منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ
- منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان
اجلاس
- 1 جنوری 2010ء - پیرس، فرانس
- 18 اگست 2009ء - پیرس، فرانس
- 17 جنوری 2009ء - بارسلونا، سپین
- 11 اگست 2008ء - اوسلو، ناروے
- 7 جون 2008ء - میلان، اٹلی
- 3 نومبر 2007ء - پیرس، فرانس
قدم بہ قدم
- 1 جولائی 2010ء - مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے منہاج یورپین کونسل کی تنظیم نو کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔
- 12 اپریل 2010ء - منہاج یورپین کونسل کو بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر تحلیل کر دیا گیا۔
- 20 جولائی 2009ء - اٹلی کیمپ کے دوران منہاج یورپین کونسل کی تنظیم نو کی گئی جس میں محترم علامہ حسن میر قادری کو امیر، سید محترم محمد ارشد شاہ کو صدر اور محترم حاجی محمد اصغر کو سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری سونپی گئی۔
- 17 جولائی 2009ء - منہاج یورپین کونسل اور شمالی اٹلی کی تنظیمات کے زیر اہتمام منہاج القرآن یورپ کا تاریخی پیس اینڈ انٹیگریشن کیمپ منعقد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خصوصی شرکت کی۔