منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

وسطی یورپ کے اہم ملک آسٹریا میں تحریک منہاج القرآن کا ابتدائی کام 1998 میں دالحکومت ویانا میں محترم فرخ وسیم بٹ ، محترم محمد حفیظ اللہ قادری، محترم ملک محمد شفیع نے اور گراس شہر میں محترم ڈاکٹر محمد اکرم نے شروع کیا۔ بعد ازاں محترم محمد نعیم رضا بھی آسٹریا پہنچ کر اس قافلے میں شامل ہوگئے۔ابتدائی تنظیمی ذمہ داریاں انہی افراد کے حصے میں آتی رہیں۔

تاریخی پس منظر

شیخ الاسلام کا دورہ

24 اگست 2004 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آسٹریا کا دورہ کیا اور ویانا کے اسلامی سنٹر میں خصوصی خطاب فرمایا۔منگل کا مصروف دن ہونے کے باوجود پاکستانی مسلمانوں کا تاریخی اجتماع تھا۔ انکے ہمراہ سفیر یورپ محترم حافظ نذیر احمد خان،محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی،محترم داود مشہدی اور فرانس سے محترم حاجی گلزار احمد بھی اس دورے میں شامل تھے۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا دورہ

مرکزی اور یورپی سکالرز اور عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے 29 مئی 2010 کو آسٹریا کا دورہ کیا اور ویانا میں تلاش امن کانفرنس سے خطاب کیا۔ مرکزی نائب ناظم اعلی محترم شیخ زاہد فیاض بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صاحبزادہ صاحب کے ہاتھ پر ایک آسٹرین خاتون میڈم الزبتھ نے اسلام قبول کیا، جن کا اسلامی نام "صفیہ " رکھا گیا۔

موجودہ تنظیم

مسلسل محافل ذکر و نعت اور ترسیل کتب و کیسٹ کے ذریعے دعوت کے طویل مراحل کے بعد 2007 جولائی میں منہاج القرآن آسٹریا کی تنظیم کی تشکیل ہوئی ۔

  • محترم محمد حفیظ اللہ قادری (امیر)
  • محترم خواجہ محمد نسیم (صدر)
  • محترم ملک محمد شفیع (نائب صدر 1)
  • محترم ملک غلام مصطفی (نائب صدر 2)
  • محترم محمد نعیم رضا (سیکریٹری جنرل)
  • محترم ملک اعجاز رشید (جوائنٹ سیکرٹری)
  • محترم ملک محمد امین اعوان (فنانس سیکرٹری)
  • محترم حاجی محمد نسیم ملک (سیکریٹری اجتماعات)
  • محترم چوہدری محمد آصف (محتسب مالیات)
  • محترم مرزا طارق بیگ (محتسب مالیات)


اسلامک سنٹرز

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے مرکز کے لیے مناسب جگہ پر مرکز کی تلاش جاری ہے انشاءاللہ جلد ہی مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

سرگرمیاں

منہاج القرآن آسٹریا مرکز اور منہاج یورپین کونسل کے تحت تنظیمی ذمہ داریاں بجا لانے کے علاوہ مقامی سطح پر جامع مسجد ابراھیم ویانا میں گذشتہ پانچ برس سے مسلسل ہفتہ وار محفل ذکر و نعت منعقد کررہی ہے جس میں نوجوانوں کو محبت الہی اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کے ذریعے اصلاح احوال کا موقع ملتا ہے ۔معروف نعت خوان محمد شہریار خان اس محفل کے روح رواں ہیں ۔ علاوہ ازیں آسٹریا کےدیگر شہروں گراس، سالز برگ، کریمز اور لنز وغیرہ میں بھی گاہے بگاہے محافل ذکر و نعت کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

منہاج القرآن آسٹریا کے تحت گذشتہ 9 برس سے ربیع الاول شریف کے مہینہ میں آسٹریا کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس کا اہتمام سالانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے جس میں منہاج القرآن یونیورسٹی کے سکالرز تشریف لاکر خصوصی خطاب کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں گاہے بگاہے بڑے اجتماعات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب و سی ڈیز کے اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں جن کے ذریعے عوام الناس تک تحریکی پیغام پہنچانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اہم شخصیات

  • محترم محمد حفیظ اللہ قادری (امیر)
  • محترم فرخ وسیم بٹ (سابقہ جنرل سیکریٹری)
  • محترم خواجہ محمد نسیم (صدر)
  • محترم محمد نعیم رضا (سیکریٹری جنرل)

رابطہ

ای میل : mqaus@hotmail.com