منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

بر اعظم یورپ کے ملک اٹلی (اطالیہ) کی تنظیم کا نام- اٹلی کا شمار بھی یورپ کے ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم ممالک میں ہوتا ہے۔ مذاہب عالم کے حوالے سے بھی اس ملک کو تاریخی حیثیت حاصل ہے کیونکہ آج دنیا کے سب بڑے مذہب عیسائیت کا مرکز ”ویٹی کن “ سٹی بھی یہاں واقع ہے۔ اٹلی میں منہاج القرآن کی دعوتی و تبلیغی کام کا باقاعدہ آغاز نومبر 1996ء میں ہوا۔ تاہم اس سے قبل بھی یہاں 1995ء میں غیررسمی دعوتی و تنظیمی کام کا آغاز ہو چکا تھا۔

2008 جون میں صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے دورہ یورپ کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کو انتظامی طورپر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔

ان دونوں تنظیمات کو ملکی تنظیمات کی حیثیت حاصل ہے، تقسیم کی بنیادی وجہ مرکز اور ذیلی تنظیمات سے روابط میں آسانی پیدا کرنا تھا ۔

فہرست

شیخ الاسلام کے دورہ جات

قائد تحریک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1997ء میں اٹلی کا پہلا دورہ کیا۔ اور اس موقع پر میلان میں دعوتی و تنظیمی کام کا آغاز کیا گیا۔ قائد تحریک اب تک اٹلی کے 5 دورے کر چکے ہیں، جن میں اگست 1997ء، جولائی 2000ء، اگست 2001ء، اگست 2003ء اور اگست 2004ء شامل ہیں۔ اس ملک میں ان اسلامک سنٹرز کی بدولت اسلام کی تعلیمات بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں، بالخصوص قائد تحریک کی ذاتی دلچسپی سے یہاں مقیم مسلمانوں میں منہاج القرآن اسلامک سنٹرز کو بے حد مقبولیت حاصل ہے۔

جولائی 2000ء میں قائد محترم نے اٹلی کا دوسرا دورہ کیا۔ آپ کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ اس دورہ کے دوران آپ نے میلان میں عظیم الشان کانفرنس میں ”لفظ کن“ پر خطاب کیا۔ بعد ازاں بریشیا اور ریجومیلیا میں متعدد پروگرامز میں خصوصی شرکت کی۔

2004ء میں دورہ یورپ کے دوران اٹلی میں ایک خصوصی روحانی و تربیتی کیمپ بھی منعقد ہوا۔ اس کیمپ کا اہتمام نئے سنٹر بریشیا میں کیا گیا۔ اس کیمپ میں یورپ کے جملہ وابستگان نے شرکت کی۔ آپ نے اس کیمپ میں خصوصی روحانی و تربیتی خطابات فرمائے اور آخری روز ٹیلی ویژن اور ریڈیو کو انٹرویو دیئے۔

موجودہ تنظیم شمالی اٹلی

موجودہ تنظیم جنوبی اٹلی

ذیلی تنظیمات

اسلامک سنٹرز

ان سنٹرز میں قاری محمد زبیر (منہاجین)، رانا محمد ادریس (منہاجین)، علامہ محمد رمضان قادری (منہاجین)، علامہ محمد اشفاق عالم قادری (منہاجین)، محمد نعیم طارق (منہاجین) اور حافظ محمد عابد کاشمیری (منہاجین) مختلف اوقات میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

خصوصیات

اعزازات

اہم شخصیات

رابطہ

یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔

آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
ذاتی اوزار
Variants
ایکشنز
بنیادی روابط
خصوصی روابط
بیرونی روابط