منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

یورپ کے وسطی ملک جرمنی (ڈچ لینڈ) کی تنظیم ۔ جرمنی یورپ کا اہم ترین ملک ہونے کی حیثیت رکھتا ہے۔ جرمنی کا شمار آج دنیا کے مضبوط معاشی ممالک میں ہوتا ہے دیگر کمیونٹیز کی طرح پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد جرمنی میں مقیم ہے۔ یہاں منہاج القرآن کے کام کا باقاعدہ آغاز 1997ء میں ہوا جب برلن میں منہاج اسلامک سنٹر قائم کیا گیا۔ تاہم غیر رسمی طور پر1993ء میں ہی کام کا آغاز ہوچکا تھا۔

جون2008 میں مرکزی قائدین کے دورہ یورپ کے دوران اس تنظیم کو 3 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا

  • منہاج القرآن برلن
  • منہاج القرآن فرینکفرٹ
  • منہاج القرآن اینی پتال

تقسیم کی وجہ روابط میں آسانی تھی ۔

شیخ الاسلام کے دورہ جات

قائد تحریک 6 مرتبہ جرمنی کا دورہ کر چکے ہیں۔ جولائی 1991ء کو آپ نے یورپ کے دورہ کے دوران جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں عظیم الشاں منہاج القرآن کانفرنس کے موقع پر خطاب کیا۔

ستمبر 1994ء کو آپ سالانہ دورہ یورپ کے دوران جرمن گئے۔ اس 3 روزہ دورہ میں آپ نے فرینکفرٹ میں ”میلاد کانفرنس“ سے خطا ب کیا اور دیگر پروگرامز میں خطابات کیساتھ متعدد لیکچرز بھی دئیے۔

جون 1996ء میں آپ نے جرمنی کا تیسرا دورہ کیا اور متعدد خصوصی پروگرامز میں شرکت کی۔

2000ء میں آپ نے سالانہ دورہ یورپ کا آغاز جرمنی سے کیا جرمنی کے اس پانچویں دورے میں آپ نے مختلف کانفرنسز اور پروگراموں کے علاوہ ترکی ہال میں منعقد پروگرام میں مسلمان علماء سے ملاقات اور برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں میثاق مدینہ پر تاریخی خطاب فرمایا۔ بعدازاں دیگر پاکستانی سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور صحافیوں نے بھی آپ سے ملاقات کی۔

ذیلی تنظیمات

اسلامک سنٹرز

خصوصیات

اعزازات

اہم شخصیات

رابطہ

یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔