محمد نعیم رضا

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
(نعیم رضا سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
Naeem-raza.jpg

محمد نعیم رضا کا تعلق بنیادی طور پر لاہور سے ہے ۔ منہاج القرآن مرکزی سیکریٹریٹ کی نظامت ممبرشپ کے کمپیوٹر سیکشن میں 1991ء - 1997ء خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ ازاں بعد یورپ کے وسطی ملک آسٹریا منتقل ہوگئے اور یہاں مقامی تنظیم منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا میں اپنی خدمات جاری رکھیں۔ 2007ء سے تاحال ملکی تنظیم میں جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ 1 جولائی 2010ء کو انہیں منہاج یورپین کونسل کے نائب ناظم کی ذمہ داری سونپی گئی۔

خاندانی پس منظر[ترمیم]

آباؤ اجداد کشمیر سے ہجرت کر کے دریائے جہلم کے کنارے آباد ہوئے۔ 1987ء میں فیملی کے ہمراہ لاہور منتقل ہوئے۔

تعلیمی پس منظر[ترمیم]

  • گریجویشن (پنجاب یونیورسٹی۔ لاہور)
  • کمپیوٹر سافٹ وئیر ایپلیکشن ڈپلومہ (انجنئیرنگ یونیورسٹی لاہور)
  • جرمن لینگوئج ڈپلومہ (bfi ویانا، آسٹریا)

تحریکی وابستگی[ترمیم]

1988 میں تحریک کی باقاعدہ رکنیت لی۔ بعد ازاں تاحیات رفاقت حاصل کی ۔آسٹریا منتقل ہونے پر اپنا ریکارڈ آسٹریا کی ملکی رفاقت میں منتقل کروایا۔ رفاقت نمبر AT-004/7 ہے۔

موجودہ خدمات[ترمیم]

سابقہ خدمات[ترمیم]

محمد نعیم رضا کا تعلق بنیادی طور پر لاہور سے ہے ۔ منہاج القرآن مرکزی سیکریٹریٹ کی نظامت ممبرشپ کے کمپیوٹر سیکشن میں 1991ء - 1997ء خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ منہاج یوتھ لیگ شمالی لاہور اور تحریک منہاج القرآن جلو موڑ لاہور میں مختلف ذمہ داریوں پر خدمات سرانجام دیتے رہے ۔

کارکنوں کے لئے پیغام[ترمیم]

منہاج القرآن سے وابستگی اور حضور شیخ الاسلام سے نسبت وفاداری عصر حاضر میں عظیم نعمت الہیہ ہے۔ہمیں چاہیے کہ اس نعمت کی قدر کریں اور اس نسبت کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اپنا تن من دھن لٹا دیں۔