فلک شیر
فہرست
خاندانی پس منظر
فلک شیر کا تعلق کھچی خاندان سے ہے، جو عرصہ دراز سے دریائے راوی کے کنارے واقع اوکاڑہ کے قصبہ جندراکہ میں آباد ہے۔ نہ صرف خود تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفیق ہیں، بلکہ ان کے چاروں بھائی بھی تحریک کے رفیق ہیں۔
آغاز وابستگی
1989ء سے تحریک کے ساتھ وابستگی کا آغاز ہوا، جو سالہا سال کی رفاقت سے پختہ وابستگی اختیار کر چکا ہے۔
تعلیمی پس منظر
پنجاب یونیورسٹی سے پنجابی ادب میں ماسٹر کرنے کے علاوہ سائنس ایجوکیشن میں گریجویشن کی ہوئی ہے۔ آج کل گورنمنٹ ہائی سکول 27/G.Dمیں سائنس ٹیچر ہیں۔
امتیازات
ہم نصابی سرگرمیاں
کبڈی اور والی بال کےشوقین ہیں۔
ادبی سرگرمیاں
- ادب کے ساتھ گہرا لگاؤ ہے۔
- نعت گو شاعر ہیں اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی شان میں تقریبا 200 نعتیں لکھ چکے ہیں۔
- خوشنویسی یعنی خطاطی بھی کرتے ہیں۔
تحریکی وابستگی
فلک شیر 1989ء سے تحریک منہاج القرآن کے رفیق ہونے کے ساتھ تاحیات رفیق بھی ہیں۔ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود 1995ء سے اجتماعی اعتکاف میں مسلسل شرکت کر رہے ہیں۔ پختہ نظریاتی کارکن ہیں اور تحریک کے لئے سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔ گوشہ درود میں بھی دس دن لگا چکے ہیں۔
اب تک 150 لوگوں کو تحریک میں رفیق بنا چکے ہیں۔
ممبرشپ
- ان کا رفاقت نمبر 28222 ہے۔جبکہ تاحیات رفاقت نمبر 3485 ہے
موجودہ خدمات
- اس وقت تحریک منہاج القرآن جندراکہ میں ناظم تحریک کی ذمہ داری پر فائز ہیں۔
- ہر سال میلاد النبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خوشی میں ایک عظیم الشان جلوس نکالتے ہیں، جس میں علاقےکے ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں۔
- اپنے ہائی سکول میں ہر سال عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کرتے ہیں۔
- حضور کی سیرت مبارکہ پر انگریزی میں مکالمہ کرنے کے لئے طلباء کی تیاری کرواتے ہیں۔
- محفل کے اختتام پر شرکائے محفل میں تبرک بھی تقسیم کرتے ہیں۔
سابقہ خدمات
امتیازات
کارکنوں کے لئے پیغام
تحریک منہاج القرآن کے کارکن فروغ عشق مصطفیٰ(صلی علیہ وآلہ وسلم) کیلیئے اپنا تن، من ، دھن نچھاور کردیں۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دست و بازو بنیں۔تحریک منہاج القرآن کےمشن کے فروغ کے لیئے اپنا دن رات ایک کر دیں۔ہو سکے تو ایک دفعہ دس دن گوشہ درود میں ضرور لگائیں۔