فلک شیر
فہرست
خاندانی پس منظر
کھچی خاندان سے تعلق ہے جو عرصہ دراز سے دریائے راوی کے کنارے واقع قصبہ جندراکہ میں آباد ہے۔ ان کے چاروں بھائی تحریک منہاج القرآن کے رفیق ہیں۔
آغاز وابستگی
1989 سے تحریک کے ساتھ پختہ وابستگی ہے۔
تعلیمی پس منظر
پنجاب یونیورسٹی سے پنجابی میں ماسٹرکرنے کے علاوہ سائنس ایجوکیشن میں گریجوایشن کی ہے۔آج کل ہائی سکول میں سائنس ٹیچر ہیں۔
امتیازات
ہم نصابی سرگرمیاں
کبڈی اور والی بال کےشوقین ہیں۔
ادبی سرگرمیاں
- ادب کے ساتھ گہرا لگاؤ ہے۔
- نعت گو شاعر ہیں۔
- حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی شان میں تقریبا دو سو نعتیں لکھ چکے ہیں۔
- خوشنویسی یعنی خطاطی بھی کرتےہیں۔
تحریکی وابستگی
فلک شیر 1989ء سے تحریک منہاج القرآن کے رفیق ہونے کے ساتھ تاحیات رفیق بھی ہیں۔ 1995ء سے اجتماعی اعتکاف میں سرکاری ملازم ہونے کے باوجود شرکت کر رہے ہیں۔ نظریاتی کارکن ہیں۔ تحریک کے لئے سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔ گوشہ درود میں بھی دس دن لگا چکے ہیں۔
ایک سو پچاس لوگوں کو تحریک میں رفیق بنا چکے ہیں۔
ممبرشپ
ان کا رفاقت نمبر 2822 ہے۔
موجودہ خدمات
- اس وقت تحریک منہاج القرآن جندراکہ میں ناظم تحریک کی ذمہ داری پر فائز ہیں۔