"منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سطر 44: سطر 44:
 
*فروری 2012ء - [[منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم ]] کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد جس میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت
 
*فروری 2012ء - [[منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم ]] کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد جس میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت
 
[http://www.minhajsisters.com/urdu/tid/15988/%D9%85%D9%86%DB%81%D8%A7%D8%AC-%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%B1%D8%A2%D9%86-%D9%88%DB%8C%D9%85%D9%86-%D9%84%DB%8C%DA%AF-%D8%AA%D8%AD%D8%B5%DB%8C%D9%84-%D8%AC%DB%81%D9%84%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D8%A7%DB%81%D8%AA%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D9%85%DB%8C%D9%84%D8%A7%D8%AF/ ویب سائٹ]
 
 +
 
*اکتوبر 2012ء - [[منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم ]] کےزیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس جس میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت
 
*اکتوبر 2012ء - [[منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم ]] کےزیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس جس میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت
[http://www.minhaj.org/urdu/tid/18505/ ویب سائٹ]
+
[http://www.minhajsisters.com/urdu/tid/18505/%D8%AC%DB%81%D9%84%D9%85--%D8%B9%D8%B8%D9%85%D8%AA-%D9%85%D8%B5%D8%B7%D9%81%DB%8C%D9%B0-%D8%B5-%DA%A9%D8%A7%D9%86%D9%81%D8%B1%D9%86%D8%B3// ویب سائٹ]
 +
 
*نومبر2012ء - [[منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم ]] کےزیراہتمام ورکرز کنونشن جس میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت
 
*نومبر2012ء - [[منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم ]] کےزیراہتمام ورکرز کنونشن جس میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت
 
[http://www.minhajsisters.com/urdu/tid/18887/%D8%AC%DB%81%D9%84%D9%85--%D9%88%D8%B1%DA%A9%D8%B1%D8%B2-%DA%A9%D9%86%D9%88%D9%86%D8%B4%D9%86-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%86/  ویب سائٹ]
 
تجدید بمطابق 15:09، 27 فروری 2014ء

خواتین ہمارے معاشرے کا جزو لانیفک ہیں ایک صالح اور پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اسلا م کی نظر میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر مرد و خواتین دونوں کا فریضہ ہے۔ موجودہ دور میں باطل طاقتوں کے مسلسل فریب اور پروپیگنڈے کے ذریعے مسلم خواتین کو اسلام کی عظیم روحانی، اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ جو حقوق نسواں اور جدت پسندی کے نام پر معاشرے کی تنزلی کا باعث ہے۔ مغرب کے اس پوشیدہ حملے سے خواتین کو محفوظ رکھنا یقینا امۃ مسلمہ کی ذمہ داری ہے، اسلامی اقدار کی حقانیت کے یقین کو ختم کرنے کےلئے مغربی استعماری قوتیں پوری کوشش کے ساتھ مسلم خواتین کے رجحانات بدل کر میڈ یا کو خواتین کی تذلیل کا ہتھیار بنا رہی ہیں، لہذاموجودہ دور زوال کے درپیش چیلنجز کے پیش نظر خواتین کے کردار کی اہمیت اور انھیں ان کی ذمہ دار یوں کا احساس دلانے کےلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ خواتین میں یہ شعور اجاگر ہو کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہی انکے تحفظ کی ضمانت ہے اسی صورت اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

قیام

5 جنوری 1988ء ادارہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشن سے وابستہ خواتین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں قائد انقلاب کی زیرسرپرستی مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کا باقاعدہ اور باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا۔ اگرچہ خواتین کی ایک کثیر تعداد پہلے ہی سے تحریک کے عظیم مشن کے ساتھ شب و روز مصروف عمل ہو چکی تھی۔ اسطرح ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات کا نیٹ ورک پھیلنے لگا اور پھر 2 سال بعد ہی یعنی 1990 منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا قیام عمل میں آیا۔

مقاصد

منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد جن مقاصد پر رکھی گئی وہ درج ذیل ہیں:

  • تعلق باللہ اور تعلق بالرسالت میں پختگی
  • مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کرنا
  • خواتین کے اندر حقوق کا تحفظ اور فرائض کا احساس پیدا کرنا
  • خواتین کے اندر مصطفوی انقلاب کی ضرورت واہمیت کا شعور اجاگر کرنا
  • خواتین میں قوم و ملت کے مسائل اور تقاضوں کے حوالے سے احساس و شعور پیدا کرنا
  • خواتین کی عملی، فکری، روحانی، اخلاقی اور انقلابی تربیت کا مؤثر اہتمام تاکہ خواتین اس عظیم مشن کی راہ میں ضروری کردار ادا کر سکیں۔

شمولیت

آغاز کار میں ویمن لیگ کی ممبرشپ مخلص، رکن اور رفیق کے نظام کے تحت عمل میں آئی۔

مخلص کو تحریک کا تعارفی، دعوتی اور فکری لٹر یچر بھجوایا جاتا تھا۔ مرکز کی جانب سے رفیق خواتین کو ”ماہنامہ دختران اسلام“ بھی بھجوایا جاتا ہے۔

موجودہ ممبر شپ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  1. وابستہ
  2. رفیق
  3. تاحیات رفیق

6000 روپے یکمشت ادا کرنے والی خواتین کو تاحیات رفیق کا درجہ دیا جاتا ہے اور باقاعدہ سند جاری کی جاتی ہے۔ 50روپے ماہانہ اور پانچ سو روپے سالانہ جمع کروانے والی خواتین کو ”ماہنامہ دختران اسلام“ بھجوایا جاتا ہے۔

موجودہ تنظیمی ڈھانچہ

اکتوبر 2011ء کومنہا ج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی نئی تنظیم سازی کی گئی جس میں درج ذیل خواتین کو تنظیمی اور انتظامی ذمہ داریوں پر متعین کیا گیا۔

  • صدر: شکیلہ طاہر
  • ناظمہ : صفیہ رفعت
  • ناظمہ تربیت: حافظہ سلمہ صابر
  • ناظمہ دعوت: روبینہ کوثر
  • ناظمہ مالیات : اسماء منور
  • ناظمہ نشرواشاعت : راحیلہ رفعت
  • کوآڈینیٹر ایم۔ایس۔ایم : طیبہ طاہر

کارہائے نمایاں

  • فروری 2012ء - منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد جس میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت

ویب سائٹ

  • اکتوبر 2012ء - منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کےزیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس جس میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت

ویب سائٹ

ویب سائٹ

ویب سائٹ

  • نومبر2012ء - منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اورایم۔ایس۔ایم (سسٹرز) کےزیراہتمام تقریری مقابلہ بعنوان گستاخانہ فلم اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں جس میں جہلم کے ٹاپ 10 کالجز برائے خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت

ویب سائٹ

ویب سائٹ

ویب سائٹ

ویب سائٹ

ویب سائٹ

ویب سائٹ

ویب سائٹ

مزید دیکھیئے

منہاج القرآن ویمن لیگ

ویب سائٹ