منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

خواتین ہمارے معاشرے کا جزو لانیفک ہیں ایک صالح اور پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اسلا م کی نظر میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر مرد و خواتین دونوں کا فریضہ ہے۔ موجودہ دور میں باطل طاقتوں کے مسلسل فریب اور پروپیگنڈے کے ذریعے مسلم خواتین کو اسلام کی عظیم روحانی، اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ جو حقوق نسواں اور جدت پسندی کے نام پر معاشرے کی تنزلی کا باعث ہے۔ مغرب کے اس پوشیدہ حملے سے خواتین کو محفوظ رکھنا یقینا امۃ مسلمہ کی ذمہ داری ہے، اسلامی اقدار کی حقانیت کے یقین کو ختم کرنے کےلئے مغربی استعماری قوتیں پوری کوشش کے ساتھ مسلم خواتین کے رجحانات بدل کر میڈ یا کو خواتین کی تذلیل کا ہتھیار بنا رہی ہیں، لہذاموجودہ دور زوال کے درپیش چیلنجز کے پیش نظر خواتین کے کردار کی اہمیت اور انھیں ان کی ذمہ دار یوں کا احساس دلانے کےلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ خواتین میں یہ شعور اجاگر ہو کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہی انکے تحفظ کی ضمانت ہے اسی صورت اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔


فہرست

قیام

5 جنوری 1988ء ادارہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشن سے وابستہ خواتین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں قائد انقلاب کی زیرسرپرستی مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کا باقاعدہ اور باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا۔ اگرچہ خواتین کی ایک کثیر تعداد پہلے ہی سے تحریک کے عظیم مشن کے ساتھ شب و روز مصروف عمل ہو چکی تھی۔ اسطرح ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات کا نیٹ ورک پھیلنے لگا اور پھر 2 سال بعد ہی یعنی 1990 منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا قیام عمل میں آیا۔

مقاصد

منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد جن مقاصد پر رکھی گئی وہ درج ذیل ہیں:

شمولیت

آغاز کار میں ویمن لیگ کی ممبرشپ مخلص، رکن اور رفیق کے نظام کے تحت عمل میں آئی۔

مخلص کو تحریک کا تعارفی، دعوتی اور فکری لٹر یچر بھجوایا جاتا تھا۔ مرکز کی جانب سے رفیق خواتین کو ”ماہنامہ دختران اسلام“ بھی بھجوایا جاتا ہے۔

موجودہ ممبر شپ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  1. تاحیات رفیق
  2. رفیق
  3. رکن یا وابستہ

6000 روپے یکمشت ادا کرنے والی خواتین کو تاحیات رفیق کا درجہ دیا جاتا ہے اور باقاعدہ سند جاری کی جاتی ہے۔ 50روپے ماہانہ اور پانچ سو روپے سالانہ جمع کروانے والی خواتین کو ”ماہنامہ دختران اسلام“ بھجوایا جاتا ہے۔


موجودہ تنظیمی ڈھانچہ

اکتوبر 2011ء کومنہا ج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی نئی تنظیم سازی کی گئی جس میں درج ذیل خواتین کو تنظیمی اور انتظامی ذمہ داریوں پر متعین کیا گیا۔

مزید دیکھیئے

منہاج القرآن ویمن لیگ


ویب سائٹ

ذاتی اوزار
Variants
ایکشنز
بنیادی روابط
خصوصی روابط
بیرونی روابط