"منہاج یوتھ لیگ" کے نسخوں کے درمیان فرق
منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) م (←مرکزی صدور) |
|||
سطر 62: | سطر 62: | ||
# [[11 فروری]] [[1991ء]] سے علی اصغر چودھری دوبارہ منتخب ہوئے اور [[23 مارچ]] [[1990ء]] تک مرکزی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ | # [[11 فروری]] [[1991ء]] سے علی اصغر چودھری دوبارہ منتخب ہوئے اور [[23 مارچ]] [[1990ء]] تک مرکزی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ | ||
# [[23 مارچ]] [[1992ء]] سے یوتھ لیگ کی صدارت کا قلمدان محترم محمد [[بشیر خان لودھی]] کے ہاتھوں میں آیا ہے۔ بعد ازاں مختلف ادوار میں [[ابرار حنیف مغل]]، [[عبدالجبار کاشمیری]]، [[زاہد الیاس میر]]، [[محمد حنیف مصطفوی]]، [[نعیم علی]] اور [[تنویر احمد خان]] اس کے صدر منتخب ہوئے۔ | # [[23 مارچ]] [[1992ء]] سے یوتھ لیگ کی صدارت کا قلمدان محترم محمد [[بشیر خان لودھی]] کے ہاتھوں میں آیا ہے۔ بعد ازاں مختلف ادوار میں [[ابرار حنیف مغل]]، [[عبدالجبار کاشمیری]]، [[زاہد الیاس میر]]، [[محمد حنیف مصطفوی]]، [[نعیم علی]] اور [[تنویر احمد خان]] اس کے صدر منتخب ہوئے۔ | ||
− | + | # [[2000ء]] میں [[پاکستان عوامی تحریک]] یوتھ ونگ، منہاج یوتھ لیگ اور [[مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ]] کے باہمی اشتراک پر مشتمل پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ قائم ہوا تو محترم [[حبیب اللہ بٹ]] اور [[داؤد درانی]] بالترتیب اس کے چیف آرگنائزر منتخب ہوئے۔ اس کے بعد [[عبدالقدوس درانی]]، [[امتیاز چودھری ایڈووکیٹ]] اور محترم [[وسیم ملک]] منہاج القرآن یوتھ کے مرکزی صدور منتخب ہوئے۔ | |
− | [[2000ء]] میں [[پاکستان عوامی تحریک]] یوتھ ونگ، منہاج یوتھ لیگ اور [[مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ]] کے باہمی اشتراک پر مشتمل پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ قائم ہوا تو محترم [[حبیب اللہ بٹ]] اور [[داؤد درانی]] بالترتیب اس کے چیف آرگنائزر منتخب ہوئے۔ اس کے بعد [[عبدالقدوس درانی]]، [[امتیاز چودھری ایڈووکیٹ]] اور محترم [[وسیم ملک]] منہاج القرآن یوتھ کے مرکزی صدور منتخب ہوئے۔ | ||
==منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی تنظیم== | ==منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی تنظیم== |
حالیہ نسخہ بمطابق 18:56، 24 اپريل 2022ء
تحریک کے مرکزی فورمز |
• کونسل آف مسلم انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹس • منہاجینز |
منہاج القرآن یوتھ لیگ، تحریک منہاج القرآن کا ہراول دستہ ہے۔ یوتھ لیگ دعوتی و تنظیمی علمی و روحانی اور تعلیمی و تربیتی پلیٹ فارم ہے، جو امت مسلمہ کے نوجوانوں کو ایمان اور عمل صالحہ کے ساتھ ساتھ تحریکی اور انقلابی بنیادوں پر قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ اس سے وابستہ نوجوان اپنی تعلیمی و تدریسی اورمعاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غلبہ دین حق کی بحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد و احیاء کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی بیرونِ پاکستان تنظیمات میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کو عموماً منہاج یوتھ لیگ لکھا اور بولا جاتاہے۔
فہرست
اغراض و مقاصد
منہاج القرآن یوتھ لیگ کا مقصد اولین نوجوانوں کی سیرت و کردار کو اس طرح تعمیر کرنا ہے کہ وہ دنیا کی امامت، قیادت کا فریضہ ادا کرسکیں اور معاشرے سے باطل، طاغوت استحصال اور ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ کر دیں اور ان کی جدوجہد کے نتیجے میں بالآخر پرامن مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوجائے۔
تاریخی پس منظر
منہاج یوتھ لیگ کا باقاعدہ آغاز 30 نومبر 1988ء کو ہوا۔ اس منزل تک پہنچنے کے لئے جو ایک طویل اور پرکٹھن سفر طے کیا گیا، وہ بھی اس سفر انقلاب کا باقاعدہ حصہ ہے۔ 12 اکتوبر 1984ء کو شیخ الاسلام نے اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کے عظیم مشن کے سرگرم نوجوانوں کی تنظیم و تربیت کے لئے جامع مسجد رحمانیہ شادمان لاہور میں ایک الگ فورم کے قیام کا اعلان فرمایا۔ اس اجلاس میں یوتھ فورم کے نام کا اعلان اور اس کی انتظامی باڈی کی تشکیل ہونا تھی۔ نوجوانوں نے مختلف نام پیش کئے اور بالآخر سپاہ اسلام اور کاروان اسلام کے دو ناموں پر حاضرین کی کثیر تعداد متفق ہو گئی۔ آخر کار نوجوانوں کے اس فورم کا نام سپاہ اسلام رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ یوں تحریک منہاج القرآن کے پہلے یوتھ فورم سپاہ اسلام کے قیام کا اعلان ہوا پھر اس کی مرکزی سطح پر گیارہ نوجوانوں پر مشتمل مرکزی کونسل تشکیل دی گئی۔
مرکزی قیادتیں
سپاہ اسلام پاکستان کی 11 رکنی مرکزی کونسل:
- اشفاق حسین ہمذالی (انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور)
- ڈاکٹر سید شجاع الحسن قادری (علامہ اقبال ٹاؤن)
- راؤ ارتضی حسین اشرفی (ایف سی کالج لاہور)
- پروفیسر غلام یسین منہاس (فیصل آباد)
- جناب آصف حسین چشتی ( انسٹیٹیوٹ فار پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس لاہور)
- ڈاکٹر عارف حسین (کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور)
- صاحبزادہ خادم حسین طاہر (جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور)
- افتخار احمد نعیمی (جامعہ نعیمیہ لاہور)
- عبدالرشید ارشد (پنجاب یونیورسٹی لاہور)
- جناب ریاض مصطفی (کشمیری بازار لاہور)
- سید عادل حسن (علامہ اقبال ٹاؤن لاہور)
دستور ساز کمیٹی
یوتھ لیگ کے دستور کی تیاری کےلئے پہلی دستور ساز کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے مارچ 1988ء کو یوتھ لیگ کا پہلا دستور تیار کر لیا۔ اس دستور کا بنیادی خاکہ پروفیسر غلام یسین منہاس نے تیار کیا تھا، جو کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔ دیگر احباب کے نام درج ذیل ہیں:
- کفایت اللہ نیازی (لاء کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور)
- ڈاکٹر غلام رسول (ڈینٹل کالج لاہور)
- سردار ظفر عزیز (پنجاب یونیورسٹی لاہور)
- محمد اکرم راعی (انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور)
- اشفاق حسین ہمذالی (انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور)
- شیخ محمد رشید (انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور)
- احمد حسین اعوان
- میاں محمد عاشق
- نثار اکبر
پہلی کنویننگ باڈی
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے دستور کی تیاری کے بعد مورخہ 30 نومبر 1988ء کو قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس ہوا، جس میں یوتھ لیگ کی پہلی نو رکنی کنویننگ باڈی اور مرکزی شوریٰ کا اعلان کیا گیا۔ یوں 30 نومبر 1988ء منہاج القرآن یوتھ لیگ کا یوم تاسیس قرار پایا۔ کنویننگ باڈی میں شامل حضرات کے نام یہ ہیں:
- ڈاکٹر تنویر الحق گھمن قادری (کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور) مرکزی کنوینئر
- شیخ محمد رشید (انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور) مرکزی ڈپٹی کنوینئر
- ڈاکٹر غلام رسول (ڈینٹل ہسپتال لاہور)
- علی اصغر چودھری (پنجاب یونیورسٹی لاہور)
- محمد ریاض میاں (اچھرہ لاہور)
- محمد اکرام راعی (انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور)
- محمد اعظم خان (زرعی یونیورسٹی فیصل آباد)
- سردار ظفر عزیز (پنجاب یونیورسٹی لاہور)
- محمد کفایت اللہ خان نیازی (پنجاب یونیورسٹی لاہور)
بعد میں درج ذیل احباب کو بھی مرکزی ڈپٹی کنوینئرز نامزد کیا گیا۔
- سید ابرار حسین کاظمی (علامہ قبال میڈیکل کالج لاہور)
- ضیاء الحق سعیدی (علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور)
- محمد قاسم القادری
مرکزی صدور
ایشیاء کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے نوجوانوں کے لئے زیادہ کام سٹوڈنٹس ونگز پر کیا ہے جبکہ غیر طلباء میں بہت کم کام ہوا ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ ایشیاء کی سب سے بڑی یوتھ آرگنائزیشن کی حیثیت سے آگے بڑھ رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے اول روز سے ہی اپنے عظیم اور اعلیٰ مقصد کے حصول کےلئے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو اپنی امیدوں کا مرکز و محور بنا رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے قیادت سازی کا فریضہ ادا ہو رہا ہے۔
- محترم ڈاکٹر تنویرالحق گھمن نے 30 نومبر 1988ء سے 10 اکتوبر 1989ء تک مرکزی کنوینئر کے فرائض سرانجام دیئے۔ جو بعد ازاں فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے ساؤتھ افریقہ چلے گئے اور وہاں مشن کی خدمت کر رہے ہیں۔
- 10 اکتوبر 1989ء سے 3 مارچ 1990ء تک کا عرصہ محترم علی اصغر چودھری کے حصے میں آیا۔
- 3 مارچ 1990ء کو محترم سید ابرار حسین شاہ کاظمی مجددی کو یوتھ لیگ کا پہلا باقاعدہ مرکزی صدر نامزد کیا گیا۔
- یکم مئی 1990ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی کنونشن میں قائد انقلاب نے محترم ڈاکٹر دلدار احمد قادری کو یوتھ لیگ کا مرکزی صدر نامزد فرمایا، جنہوں نے 11 فروری 1991ء تک یوتھ لیگ کی قیادت کے فرائض سرانجام دیئے۔
- 11 فروری 1991ء سے علی اصغر چودھری دوبارہ منتخب ہوئے اور 23 مارچ 1990ء تک مرکزی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
- 23 مارچ 1992ء سے یوتھ لیگ کی صدارت کا قلمدان محترم محمد بشیر خان لودھی کے ہاتھوں میں آیا ہے۔ بعد ازاں مختلف ادوار میں ابرار حنیف مغل، عبدالجبار کاشمیری، زاہد الیاس میر، محمد حنیف مصطفوی، نعیم علی اور تنویر احمد خان اس کے صدر منتخب ہوئے۔
- 2000ء میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے باہمی اشتراک پر مشتمل پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ قائم ہوا تو محترم حبیب اللہ بٹ اور داؤد درانی بالترتیب اس کے چیف آرگنائزر منتخب ہوئے۔ اس کے بعد عبدالقدوس درانی، امتیاز چودھری ایڈووکیٹ اور محترم وسیم ملک منہاج القرآن یوتھ کے مرکزی صدور منتخب ہوئے۔
منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی تنظیم
- صدر چوہدری بابر علی
- سیکرٹری جنرل ثنا اللہ طاہری
- سنئیر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل
- نائب صدر چوہدری احمد وڑائچ
- نائب صدر چوہدری امجد حسین جٹ
- سیکرٹری دعوت طیب ضیاء
- سیکرٹری تربیت عمران بھٹی
- سیکرٹری مالیات عارف ہاشمی
- ممبر یوتھ کیبینٹ میاں کاشف محمود
- ممبر یوتھ کیبینٹ چوہدری اقبال یوسف
- ممبر یوتھ کیبینٹ حافظ محمد وقار قادری
- ممبر یوتھ کیبینٹ محمد جاوید کھوکھر
- ممبر یوتھ کیبینٹ سفیر مصطفوی
- ممبر یوتھ کیبینٹ رانا آصف فراز
- ممبر یوتھ کیبینٹ محمد شفیق راجہ
- ممبر یوتھ کیبینٹ فیض فیصل
منہاج یوتھ لیگ کی ضلعی تنظیمات
- منہاج القرآن یوتھ لیگ - لاہور
- منہاج القرآن یوتھ لیگ - سیالکوٹ
- منہاج القرآن یوتھ لیگ - اسلام آباد
- منہاج القرآن یوتھ لیگ - راولپنڈی
منہاج یوتھ لیگ کی بیرون پاکستان تنظیمات
- منہاج یوتھ لیگ سپین (بارسلونا)
- منہاج یوتھ لیگ فرانس
- منہاج یوتھ لیگ ناروے
- منہاج یوتھ لیگ برطانیہ
- منہاج یوتھ لیگ ڈنمارک
مزید دیکھیے
منہاج یوتھ لیگ کی آفیشل ویب سائٹ http://www.youth.com.pk