مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
تحریک کے مرکزی فورمز

منہاج القرآن علماء کونسل

منہاج القرآن ویمن لیگ

منہاج یوتھ لیگ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم

پاکستان عوامی لائرز موومنٹ

کونسل آف مسلم انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹس

منہاجینز

ملک کی ترقی میں طلباء بنیادی کردار ادا کرتے ہیں انہیں تشدد اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے اور ان کے جذبات کو مثبت راہیں فراہم کرنے کےلئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے نام سے طلباء تنظیم مصروف عمل ہے جو طلباء کی فلاح و بہبود محفوظ اور روشن مستقبل کےلئے ملک گیر سطح پر یونیورسٹیز، کالجز، اسکولوں اور دینی مدارس میں سرگرم عمل ہے۔ ملک سے جہالت کے خاتمے اور علم کا نور عام کرنے، منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی، بے راہ روی، فحاشی، عریانی اور مغربی تہذیب و ثقافت کے فروغ پذیر رجحانات کو ختم کرنے اور طلباء کی توجہ تشددانہ طلبہ سیاست سے ہٹا کر تعلیمی، ملی اور قومی مقاصد کی جانب مبذول کرانا، موومنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 6 اکتوبر 1994ء میں قائم ہوئی۔ موومنٹ علمی، فکری، تعمیری اور طلباء کی فلاح میں مصروف عمل اپنی کارکردگی کو منظر عام پر لانے کےلئے ماہنامہ دی وائس آف سٹوڈنٹس شائع کرتی ہے۔

قیام کا مقصد

  • طلباء کو اللہ رب العزت اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اطاعت کی ایسی تعلیم دینا جو انہیں مصطفوی کردار کا حامل اور انقلاب آشنا کر دے۔
  • طلباء میں تزکیہ نفس، تصفیہ باطن، ذوق عبادت و تقویٰ کے فروغ اور وحدت کردار کےلئے جدوجہد کرنا۔
  • طلباء کی انقلابی تربیت کے ذریعے ایک تعلیم یافتہ، باشعور، محب وطن اور غیور قوم کی تعمیر کرنا۔
  • قوم کی شرح خواندگی میں غیر معمولی اضافے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کےلئے نہ صرف عملی جدوجہد کرنا بلکہ اس مقصد *عظیم میں مصروف مخلص قوتوں کی بھرپور تائید و معاونت کرنا تاکہ ملک میں تعلیمی اور سماجی انقلاب کی راہ ہموار کی جا سکے۔
  • طلباء کی توجہ روایتی طلباء سیاست سے ہٹا کر تعلیمی، قومی اور ملی مقاصد کی جانب مبذول کروانا۔
  • طلباء میں موجود نسلی، مذہبی، فرقہ وارانہ اور لسانی کدورتوں کو اسلام کی محبت کے ذریعے دور کرنے کی کوشش کرنا۔
  • طلباء میں موجود پوشیدہ صلاحیتوں کو بیدار کر کے مثبت اور تعمیری کاموں کےلئے استعمال کرنا۔
  • طلباء کے عمومی مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کےلئے عملی جدوجہد کرنا۔
  • طلباء کے حقوق کی پاسداری اور ان کا حل پیش کرنا۔

تنظیمی ڈھانچہ

طلباء کی صلاحیتوں، سرگرمیوں، کاوشوں اور ان کی کارگزاریوں کو مربوط و منظم اور مجتمع کرنے اور انہیں تحریک کے مجموعی اہداف و مقاصد سے ہم آہنگ بنانے کےلئے ایم ایس ایم کا تنظیمی ڈھانچہ اس طرح ہے۔

  • صدر
  • سینئر نائب صدر
  • نائب صدر
  • سیکرٹری
  • سیکرٹری کالج
  • سیکرٹری یونیورسٹی

مشترک عہدے

دعوت، تربیت، فنانس، ایم ایس ایم اور ایم وائی ایل آفس سیکرٹری مشترکہ ہوں گے۔

سرگرمیاں

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے طلباء کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے اور طلباء کو عالمگیر غلبہ اسلام کی بحالی کےلئے قرآن و سنت کی عظیم فکر پر مبنی مصطفوی انقلاب بپا کرنے کےلئے متحدو منظم کرتی ہے۔ ایم ایس ایم طلباء میں علمی و ادبی تحریری و تقریری، تخلیقی و تحقیقی، جسمانی و تفریحی اور سماجی بہبود کے مثبت رجحانات کو پروان چڑھا رہی ہے اور طلباء میں تشددانہ سوچ اور تعلیمی اداروں میں موجود منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے تعلیمی امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان مقاصد کے حصول کےلئے ایم ایس ایم نے سٹوڈنٹس کی مختلف کونسلز بنا کر مصطفوی جدوجہد کر رہی ہے۔ سٹوڈنٹس کونسلز کے نام درج ذیل ہیں۔

  • ایم ایس ایم سٹوڈنٹس گائیڈنس کونسل
  • ایم ایس ایم کلچرل کونسل
  • ایم ایس ایم ویلفیئر کونسل
  • ایم ایس ایم سپورٹس کونسل
  • ایم ایس ایم دعوت و تربیت کونسل
  • ایم ایس ایم ایجوکیشن ریسرچ کونسل
  • ایم ایس ایم اسلامک ریسرچ کونسل
  • ایم ایس ایم سوشل ویلفیئر کونسل

درج بالا کونسلز کے زیر اہتمام موومنٹ نے متعد مثبت سرگرمیوں کے ذریعے طلباء کی معاشرتی، اخلاقی اور روحانی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا ۔