سانحہ چکوال
تحریک منہاج القرآن کی تاریخ کا پہلا معرکہ 17 مئی 1992ء کو پنجاب کے شمالی علاقے چکوال میں پیش آیا۔ اس واقعہ کو تحریک کی تاریخ میں حق و باطل کا سب سے پہلا معرکہ یا سانحہ چکوال کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس واقعہ میں ضلعی پولیس نے چکوال میں تحریک منہاج القرآن کے دفتر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور آنسو گیس کے شدید استعمال کے ذریعے پر امن لوگوں کو مشتعل کر کے انارکی کی آگ میں دھکیل دیا اور بعض کارکنوں کی داڑھیوں تک کو کھینچا گیا۔ بعد ازاں سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ اگلی صبح چند کارکنوں کے سوا باقی تمام کو رہا کر دیا گیا۔ جن کارکنوں کوئی کئی روز تک قید رکھا گیا اور ان پر باقاعدہ مقدمہ چلایا گیا انہیں تحریکی حلقوں میں اسیران چکوال کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کی فہرست یہ ہے:
- علامہ احمد علی قصوری
- علامہ محمد رمضان قادری (منہاجین)
- علامہ حسن میر قادری (منہاجین)
- علامہ محمد صادق قریشی (منہاجین)
- محمد طارق
- محمد افضل (منہاجین)
- شخ انعام الٰہی
- شکیل
- حاجی محمد صابر
- محمد طاہر ملک (گوجرخان)
- قیصر اقبال (منہاجین)
- شہزاد رسول (منہاجین)
گرفتار شدگان کو قائد انقلاب کی ہدایت پر 27 مئی 1992ء کو رہا کیا گیا بعد ازاں شیخ الاسلام نے ان سے خطاب میں یہ فرمایا:
- جس جرأت و بہادری کا مظاہرہ آپ لوگوں نے کیا ہے اس سے میرا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے اہل چکوال آپ کی اس بے مثال استقامت پر خوش ہیں ۔