"نظامت امور خارجہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
م
 
(ایک دوسرے صارف 2 کے درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 1: سطر 1:
 +
{{نظامتیں}}
 
[[تحریک منہاج القرآن]] کے بیرون ملک امور کی نگرانی کرنے والا شعبہ نظامت امور خارجہ کہلاتا ہے۔
 
[[تحریک منہاج القرآن]] کے بیرون ملک امور کی نگرانی کرنے والا شعبہ نظامت امور خارجہ کہلاتا ہے۔
  
== پس منظر ==
 
== پس منظر ==
 
اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کے عظیم مشن کی داعی منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اکتوبر 1980ء میں جب اپنی دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا تو بیرون ملک مقیم مسلمانوں اور بالخصوص پاکستانیوں میں منہاج القرآن کی پرامن کاوشوں اور بین المذاہب رواداری کی بدولت اس عالمگیر تحریک کو بے حد پذیرائی نصیب ہوئی، وہاں تنظیمی و انتظامی نیٹ ورک سے بہت پہلے دعوتی سرگرمیاں شروع ہو چکی تھیں۔  
 
[[تصویر:Dfa-picture.jpg|left|350px|thumb|نظامتِ امور خارجہ کے ذمہ داران اور ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ]]
  
بیرون ملک دنیا کے 5 براعظموں میں اپنی آواز کو مؤثر انداز میں پہنچانے اور دعوتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تنظیمی و انتظامی امور کےلئے 1985ء میں نظامت امور خارجہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔  
 
بیرون ملک دنیا کے 5 براعظموں میں اپنی آواز کو مؤثر انداز میں پہنچانے اور دعوتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تنظیمی و انتظامی امور کےلئے 1985ء میں نظامت امور خارجہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔  
سطر 48: سطر 51:
 
http://www.MinhajOverseas.com
 
http://www.MinhajOverseas.com
  
{{سانچہ:نظامتیں}}
 
[[زمرہ:مرکزی سیکرٹریٹ]]
 
[[زمرہ:مرکزی سیکرٹریٹ]]
 
[[زمرہ:نظامتیں]]
 
[[زمرہ:نظامتیں]]
  
[[en:Directorate of Foreign Affairs]]
 
[[en:Directorate of Foreign Affairs]]

حالیہ نسخہ بمطابق 12:23، 28 اپريل 2012ء

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامتیں

نظامت ابلاغیات

نظامت اجتماعات

نظامت امور خارجہ

نظامت بین المذاہب تعلقات

نظامت پرنٹنگ

نظامت پروڈکشنز

نظامت تحقیقات

نظامت تربیت

نظامت تعلیمات

نظامت تعمیرات

نظامت تمویلات

نظامت تنظیمات

نظامت دعوت

نظامت سیکرٹریٹ

نظامت مالیات

نظامت ممبرشپ

نظامت میڈیا

نظامت ویلفیئر

تحریک منہاج القرآن کے بیرون ملک امور کی نگرانی کرنے والا شعبہ نظامت امور خارجہ کہلاتا ہے۔

پس منظر

اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کے عظیم مشن کی داعی منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اکتوبر 1980ء میں جب اپنی دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا تو بیرون ملک مقیم مسلمانوں اور بالخصوص پاکستانیوں میں منہاج القرآن کی پرامن کاوشوں اور بین المذاہب رواداری کی بدولت اس عالمگیر تحریک کو بے حد پذیرائی نصیب ہوئی، وہاں تنظیمی و انتظامی نیٹ ورک سے بہت پہلے دعوتی سرگرمیاں شروع ہو چکی تھیں۔

نظامتِ امور خارجہ کے ذمہ داران اور ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ

بیرون ملک دنیا کے 5 براعظموں میں اپنی آواز کو مؤثر انداز میں پہنچانے اور دعوتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تنظیمی و انتظامی امور کےلئے 1985ء میں نظامت امور خارجہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

نظامت امور خارجہ نے مصطفوی انقلاب کے اس عظیم مشن کے فروغ کےلئے بیرون ملک مقیم مسلمانوں اور بالخصوص پاکستانیوں سے اپنے رابطوں کو استوار کرنا شروع کیا اور آج الحمد للہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا عظیم پیغام اور دعوتی و تنظیمی نیٹ ورک دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں فروغ پا چکا ہے۔ 53 ممالک میں باقاعدہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ممبرشپ جبکہ 30 ممالک میں 45 اسلامک کمیونٹی سنٹرز کا قیام عمل میں آچکا ہے۔

25 سال کے مختصر عرصہ میں بیرون ملک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نیٹ ورک کا وسیع فروغ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انتھک محنت و عالمی سطح پر مقبولیت، منہاج القرآن کے وابستگان کی قربانی اور شب و روز کی مساعی جمیلہ کا نتیجہ ہے۔

ذمہ داریاں

نظامت امور خارجہ بیرون ملک پھیلے اس نیٹ ورک کو منظم و مستحکم بنانے کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ وابستگان و رفقاء تحریک سے تنظیمی رابطہ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ درج ذیل امور سرانجام دینا بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داری ہے۔

  • امت مسلمہ کے لاکھوں فرزندان و دختران کےلئے دینی لٹریچر کا اہتمام کرنا اور اس لٹریچر کے ذریعے نوجوانانِ امت اور عامۃ الناس کی ایسی دینی اور اخلاقی تربیت کرنا کہ وہ امت مسلمہ اور عالم انسانیت کےلئے امن و سکون کا پیغام بن سکیں۔
  • بیرون ملک دعوت وتبلیغ کےلئے وفود تشکیل دینا، ان وفود میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نامور سکالرز اور پوری دنیا سے علمی و ادبی نامور شخصیات کو شامل کیا جا تا ہے۔
  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بین الاقوامی دعوتی، تنظیمی اور تبلیغی دورہ جات کا انتظام و انصرام کرنا بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داری ہے۔ ان دورہ جات میں کانفرنسز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ محافل میلاد و نعت اور روحانی تربیتی کیمپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
  • منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی مراکز میں لوکل کمیونٹی کی دینی، اخلاقی تربیت کے لئے منہاجینز (منہاج یونیورسٹی کے فاضلین) کی تعیناتی کا عمل بھی نظامت امور خارجہ کے ذریعے ہی پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے۔ اس وقت بیرون ملک اسلامک سنٹرز میں تعینات سکالرز کی تعداد 75 ہے۔
  • منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام اسلامک سنٹرز اور کمیونٹی سنٹرز کے قیام کےلئے عملی اقدامات اور رہنمائی بھی نظامت امور خارجہ کے ذمہ ہے۔
  • بین الاقوامی سطح پر تنظیمی و تحریکی کام کو منظم کرنے کےلئے دفاتر اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و کیسٹس اور CDs پر مشتمل لائبریریز اور سیل سنٹرز کا قیام بھی نظامت امور خارجہ کی راہنمائی، مشاورت اور عملی معاونت کے ذریعے ہی مکمل ہوتا ہے تاکہ پوری دنیا اس علمی ذخیرہ سے فیض یاب ہو سکے۔ اس وقت تک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بے شمار کتب کا انگریزی، عربی، کورین، ڈینش، جرمن اور نارویجن زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔
  • نظامت امور خارجہ بیرون ملک موجود رفقاء، اراکین اور لائف ممبرز کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرتی ہے، نیز رفقاء و اراکین کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نمائندہ شمارے ماہنامہ منہاج القرآن اور ماہنامہ دختران اسلام ان کی علمی و فکری تربیت کےلئے ارسال کئے جاتے ہیں۔
  • دنیابھر کی مؤثر اور ممتاز شخصیات کو منہاج القرآن کے سالانہ عالمی روحانی اجتماع، عالمی میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنسز اور دیگر اہم پروگراموں میں شرکت کےلئے خصوصی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ اور اس کے جملہ شعبہ جات کے وزٹ کا انتظام و انصرام بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری ہے۔
  • نظامت امور خارجہ کے تحت پاکستان اور دنیا بھر میں جاری ویلفئر منصوبہ جات کے لئے فنڈز کولیکشن کی جاتی ہے، ان فنڈز کو تعلیمی اور فلاحی منصوبہ جات، اجتماعی شادیوں، واٹر پمپس پراجیکٹس، تعلیمی سکالر شپ، نادار اور غرباء کی امداد، سیلاب، زلزلہ اور قحط زدگان کی بحالی کےلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس وقت نظامت امور خارجہ و منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دنیا کے کئی ممالک میں فلاحی اور تعلیمی منصوبہ جات کا آغاز کر چکی ہے۔
  • مختلف سطحوں پر International Organizations اور Embassies نیز پاکستان میں انٹرنیشنل Diplomates سے رابطہ کر کے شیخ الاسلام سے ملاقات کا اہتمام اور منہاج القرآن کو متعارف کروانے کی ذمہ داری بھی نظامت امور خارجہ کے فرائض میں شامل ہے۔

موجودہ ذمہ داران

ویب سائٹ

http://www.MinhajOverseas.com