محمد عثمان قادری
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طالب علم، منہاج چلڈرن لیگ بارسلونا، سپین کے سابقہ نائب ناظم اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے ممبر ہیں۔ چھوٹی سی عمر میں ہی منہاج القرآن سے منسلک ہوئے۔ سال 2011ء میں سپین سے منہاج یونیورسٹی لاہور چلے گئے۔
فہرست
خاندانی پس منظر
تحصیل کھاریاں کے قریبی شہر کوٹلہ ککرالی کی اعوان برادری سے تعلق رکھتے ہیں والد روزگار کی تلاش میں سپین آئے اور ازاں بعد ان کو بھی سپین لے آئے۔
تعلیمی پس منظر
پرائمری تعلیم کا کچھ حصہ پاکستان مکمل کیا اور پھر بارسلونا، سپین آنے کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھی اس وقت سکینڈری تعلیم کی آخری کلاس میں ہیں، اس کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ناظرہ قرآن کریم مکمل کر نے کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نوید احمد اندلسی کے پاس اردو کی 4 کلاسیں بھی مکمل کر چکے ہیں۔
تحریکی وابستگی
2005 میں علامہ صفدر مجید قادری (منہاجین) کے پاس جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا اور بعد میں علامہ عبدالرشید شریفی کے پاس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ناظرہ قرآن کریم کی تعلیم اور اس وقت نوید احمد اندلسی کے پاس اردو کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی تحریک منہاج القرآن سے متعارف ہوئے۔ بارسلونا سپین میں تحریک کے زیر اہتمام منعقدہ محافل و پروگرامز کو کامیاب بنانے کے لیے بڑوں کی بھرپور معاونت کرتے ہیں۔ میلاد النبی ﷺ جیسی اہم مہمات کو کامیاب کرنے کے لیے ان کا کردار مثالی ہوتا ہے۔
2011ء میں بارسلونا، سپین سے لاہور، پاکستان چلے گئے جہاں منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلام سائنسز میں داخل ہوئے۔
موجودہ خدمات
سابقہ خدمات
- معاون، اردو کلاس نرسری+پریپ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا
- ممبر، پروڈکشن ٹیم، منہاج یوتھ لیگ سپین
- ممبر، منہاج نعت کونسل بارسلونا، سپین
- معاون، نظامت نشرواشاعت، منہاج یوتھ لیگ سپین
- معاون، منہاج لائبریری بارسلونا
- نائب ناظم منہاج چلڈرن لیگ بارسلونا، سپین
اعزازات
- 31 دسمبر 2008ء - کی رات منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر اہتمام منعقدہ محفل حسن نعت میں محمد عثمان نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے MP3 Player اور عرفان القرآن کا انعام حاصل کیا۔
- 23 مارچ 2009ء - کو منہاج مصالحتی کونسل سپین کے زیرِ اہتمام منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں منہاج یوتھ لیگ سپین کی نمانئدگی کرتے ہوئے کتالان زبان میں تقریر کی، یہ کتالونیا میں انعقاد پذیر پہلی پاکستانی تقریب تھی جس میںکتالونیا کے صدر عزت مآب خوسے مونتیا Jose Montillaنے بھی شرکت کی۔
- 28 فروری 2010ء کو بارسلونا میں میلاد النبی ﷺ کے انتظامات میں خصوصی خدمات سر انجام دینے پر اعزازی سرٹیفیکیٹ حاصل کیا۔
کارکنوں کے لئے پیغام
- تمام کارکنان کو چاہیے کہ وہ اپنی روز مرہ کی مصروفیات کی فہرست میں تحریکی کاموں کو سب سے پہلے نمبر پر رکھیں!۔
- تحریک منہاج القرآن اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا مشن ہے اور اس نے قیامت تک چلنا ہے !۔