سپین : منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا 2

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
تصویرمطلوب

اس صفحہ پر مضمون کی مناسبت سے کم از کم ایک تصویر مطلوب ہے۔ آپ اس میں ترمیم کر کے اس میں‌تصویر شامل کر سکتے ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر انتظام مسجد اور اسلامک سنٹر، بارسلونا شہر کے مرکز میں واقع اس مسجد کی بنیاد 2004ء میں رکھی گئی، باقاعدہ افتتاح 2006ء میں ہوا۔ اسے منہاج القرآن بارسلونا کی نئی مسجد اور بڑی مسجد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

محل وقوع

منہاج القرآن بارسلونا کا یہ مرکز قدیم شہر (Ciutat Vella) کے محلہ El Raval میں واقع ہے۔ یہاں پہنچنے کے لیے عموماً میٹرو لائن نمبر 2 کا استعمال کیا جاتا ہے۔ میٹرو اسٹاپ کا نام Sant Antoni ہے۔

انتظامیہ

یہ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر انتظام ہے۔ تنظیم کے وہ افراد جن کی رہائش اس مرکز کے قریب ہے وہ اس کی انتظامیہ میں شامل ہیں۔

سرگرمیاں

نماز پنجگانہ کے علاوہ اس مرکز پر مندرجہ ذیل سرگرمیاں‌منعقد کی جاتی ہیں۔

  • روزانہ محفل درس قرآن بعد نماز مغرب
  • روزانہ محفل درس حدیث بعد نماز فجر
  • روزانہ بچوں‌کے لیے قرآن کریم کی ناظرہ تعلیم کی کلاس
  • روزانہ 2 گھنٹے خواتین کے لیے تجوید کی کلاس قبل از نماز ظہر
  • روزانہ صبح 10 بجے 2 گھنٹے خواتین کے لیے ہسپانوی زبان کی کلاس
  • روزانہ شام 9 بجے بجے 2 گھنٹے مردوں‌کے لیے ہسپانوی زبان کی کلاس
  • اتوار کے دن 3 گھنٹے بچوں‌کے لیے اردو کلاس
  • اتوار کے دن 2 گھنٹے ہسپانوی زبان میں‌بچوں‌کے لیے تعلیمات اسلامیہ کی کلاس
  • اتوار کو ہفتہ وار تربیتی نشست برائے منہاج یوتھ لیگ
  • اتوار کو پندرہ روزہ تربیتی نشست برائے منہاج ویمن لیگ
  • ماہانہ محفل گیارہویں شریف
  • سالانہ محفل شب معراج + شب بیداری
  • سالانہ محفل شب برات + شب بیداری
  • سالانہ محفل شب قدر + شب بیداری

پتا و رابطہ نمبر

C / Erasme de Janer, nº 11-bajos
08001, Barcelona, Spain

اسلامک سنٹر کا ٹیلیفون نمبر 934433295