سپین : منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا 2
تصویرمطلوب |
اس صفحہ پر مضمون کی مناسبت سے کم از کم ایک تصویر مطلوب ہے۔ آپ اس میں ترمیم کر کے اس میںتصویر شامل کر سکتے ہیں۔ |
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر انتظام مسجد اور اسلامک سنٹر، بارسلونا شہر کے مرکز میں واقع اس کاباقاعدہ افتتاح (اوپننگ) 2007ء میں ہوا۔ اسے منہاج القرآن بارسلونا کی نئی مسجد اور بڑی مسجد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
فہرست
قیام
بارسلونا،سپین میں 2001ء کے بعد پاکستانی کیمونٹی کی بہت زیادہ آمد کی وجہ سے میں جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں نمازیوںکی تعداد بہت بڑھ گئ یہاںتک کہ منہاج القرآن بارسلونا کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے اسپورٹس ہال کرایہ پر حاصل کرنا پڑا اس دوران اس وقت کی تنظیم نے بارسلونا کے مرکزی علاقے میںہی ایک نیا اسلامک سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا۔ 2 سال کی طویل تلاش کے بعد 2003ء میں ایک شامی مسلمان نے مسجد بنانے کے لیے اپنی وسیع دکان نصف قیمت پر بیچنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس طرح منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کی تعمیر کے لئے خریداری کا معاہدہ طے پایا۔
اس جگہ پر مسجد بنانے کی خبر سنتے ہی اسلام مخالف عناصر اور ہمسائیوں نے مسجد بننے کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا اور 3000 سے زائد دستخط جمع کر کے بلدیہ بارسلونا پہنچائے تاکہ مسجد کی تعمیر کو روکا جا سکے، لیکن یہ جگہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتی تھی جس کی وجہ سے بلدیہ بارسلونا نے تعمیراتی کام کا لائسنس جاری کر دیا۔ ہمسائیوںکی تنظیم نے وہ لائسنس عدالت میں چیلنج کر دیا جس کا کیس 3 سال تک چلا اور آخر کار 2006ء میںمنہاج القرآن بارسلونا کے حق میںفیصلہ ہوا۔ اس دوران بارسلونا کی مختلف مذھبی، سماجی، سیاسی تنظیمات اور اہم شخصیات نے بھی منہاج القرآن بارسلونا کے حق میںپریس کانفرنس کی۔
منہاج القرآن بارسلونا نے تعمیراتی کام بہت تیزی سے مکمل کیا اوررمضان المبارک 2006ء میں مسجد کو نماز تراویح کے لیے کھولا گیا جس ک ایک سال بعد 2007ء میں اوپننگ کا لائسنس ملنے کے پر سب سے پہلے اوپن ڈور سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد مسجد کو پنچ وقتہ نماز اور دیگر سرگرمیوںکے لیے کھول دیا گیا۔
محل وقوع
منہاج القرآن بارسلونا کا یہ مرکز قدیم شہر (Ciutat Vella) کے محلہ El Raval میں واقع ہے۔ یہاں پہنچنے کے لیے عموماً میٹرو لائن نمبر 2 کا استعمال کیا جاتا ہے۔ میٹرو اسٹاپ کا نام Sant Antoni ہے۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے اس علاقے میں واقعہ ہے جہاں غیر ملکیوںکی اکثریت ہے جن میںپاکستانی سب سے زیادہ تعداد میںہیں۔
شب و روز
دینی و مذہبی سرگرمیاں
- نماز پنجگانہ
- سالانہ محفل شب معراج + شب بیداری
- سالانہ محفل شب برات + شب بیداری
- سالانہ محفل شب قدر + شب بیداری
- ماہانہ محفل گیارہویں شریف
علمی و تدریسی سرگرمیاں
- روزانہ محفل درس قرآن بعد نماز مغرب
- روزانہ محفل درس حدیث بعد نماز فجر
- روزانہ بچوںکے لیے قرآن کریم کی ناظرہ تعلیم کی کلاس
- روزانہ 2 گھنٹے خواتین کے لیے تجوید کی کلاس قبل از نماز ظہر
- روزانہ صبح 10 بجے 2 گھنٹے خواتین کے لیے ہسپانوی زبان کی کلاس
- روزانہ شام 9 بجے بجے 2 گھنٹے مردوںکے لیے ہسپانوی زبان کی کلاس
- اتوار کو ہفتہ وار تربیتی نشست برائے منہاج یوتھ لیگ
- اتوار کو پندرہ روزہ تربیتی نشست برائے منہاج ویمن لیگ
- اتوار کے دن 3 گھنٹے بچوںکے لیے اردو کلاس
- اتوار کے دن 2 گھنٹے ہسپانوی زبان میںبچوںکے لیے تعلیمات اسلامیہ کی کلاس
سماجی و معاشرتی سرگرمیاں
- سالانہ بین المذاہب کانفرنس بارسلونا
- سالانہ اوپن ڈور سیشن
مستقبل کے منصوبہ جات
انتظامیہ
یہ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر انتظام ہے۔ تنظیم کے وہ افراد جن کی رہائش اس مرکز کے قریب ہے وہ اس کی انتظامیہ میں شامل ہیں۔
- حافظ محمد عابد نقشبندی (امام مسجد)
- چوہدری پرویز اختر
- الحاج محمد نذیر اداسی
- نوید احمد اندلسی
پتہ و رابطہ نمبرز
C / Erasme de Janer, Nº 11-bajos
08001, Barcelona, Spain
ٹیلیفون نمبر 934433295
<googlemap version="0.9" lat="41.382347" lon="2.16465" zoom="16" width="500" height="300" scale="yes"> </googlemap>