منہاج انٹرنیٹ بیورو
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی ویب سائٹس بنانے والا شعبہ، جہاں جملہ مرکزی ویب سائٹس ڈویلپ اور اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔
مقصد قیام
تحریک منہاج القرآن نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور اسلامی تعلیمات کے وسیع تر فروغ کے لئے سائنسی اپروچ کے ساتھ مضبوط بنیادوں پر مصروف عمل ہے۔ اس سلسلے میں جہاں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولت بہم پہنچانے کےلئے کمپیوٹر سسٹمز کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے، وہاں دنیا بھر میں بکھری مسلمان قومیت کو ایک لڑی میں پرونے اور اسلام بارے عالمی سطح پر پھیلائی جانے والی افواہوں اور خدشات کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں اسلام کا نکھرا ہوا حقیقی چہرہ دکھانے کے لئے ویب سازی کی اہمیت کے پیش نظر منہاج انٹرنیٹ بیورو کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو کا ہدف تحریک منہاج القرآن کے لئے آن لائن اسلامی دنیا میں لیڈنگ رول کا حصول ہے، تاکہ اسلام بارے انتہاء پسندانہ شبہات کا ازالہ کیا جائے اور اسلام کا نکھرا ہوا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھایا جا سکے۔ اس سلسلے میں تیزی سے کام جاری ہے، جس کی مثالیں رواں سالوں میں ڈویلپمنٹ کے مراحل طے کرنے والی ویب سائٹس ہیں۔ حالیہ ترقی کی بدولت بحمد اﷲِ تعالیٰ آج ہم اس مقام پر ہیں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی سطح پر بھی تحریک منہاج القرآن کو آن لائن دنیا میں صف اول میں پاتے ہیں۔
تاریخی پس منظر
1994ء میں مدثر اسلام (ہالینڈ) کی زیرنگرانی تحریک کی مرکزی آرگنائزیشنل ویب سائٹ www.minhaj.org کے نام سے منظر عام پر آئی۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں پڑھا لکھا طبقہ بھی انٹرنیٹ سے شناسا نہیں تھا۔
1996ء میں اشاعت اسلام کی غرض سے کی جانے والی تحریک منہاج القرآن کی جملہ مساعی کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے پاکستان میں واقع تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ ایک شعبہ وجود میں آیا، جسے منہاج انٹرنیٹ بیورو کے نام سے موسوم کیا گیا۔ اور یوں www.minhaj.org کو کسی بھی آرگنائزیشن کی پہلی پاکستانی ویب سائٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
2003ء میں منہاج انٹرنیٹ بیورو نے محدود وسائل اور صلاحیتوں کے باوجود www.minhaj.org کو نئے تکنیکی تقاضوں کے مطابق از سر نو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ بہت سی نئی ویب سائٹس بھی لانچ کیں، جن میں ویب صارفین کےلئے بیش بہا نئی سروسز شروع کی گئیں۔ اس نئے لائحہ عمل سے جہاں عوام الناس کو تحریک کے پلیٹ فارم سے اسلام سے شناسائی کے گوناگوں مواقع ملے، وہاں ماہانہ لاکھوں کی تعداد میں نئے ویب صارفین کا اضافہ بھی ہوا، جو کسی بھی پاکستانی نژاد ویب سائٹ کےلئے ایک اعزاز سے کم نہیں۔
موجودہ خدمات
- عبدالستار منہاجین
- بصیر احمد
- صابر حسین
- شہزاد احمد
- محمد ثناء اللہ
- امانت علی چودھری (انگلش ایڈیٹر)
- محمد سلیم پاکستانی (اردو ایڈیٹر)
- واحد نعیم مغل
سابقہ خدمات
فاصلاتی خدمات
- مدثر اسلام (ہالینڈ)
- ساجد فیاض (فرانس)
- احسن ارشاد (کینیڈا)
- احمد نواز ملک (کینیڈا)
- نوید احمد اندلسی (سپین)