نظامت مالیات

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں موجودہ ایک شعبہ کا نام جس کا کام مالی معاملات سر انجام دینا ہے۔ یہ شعبہ تحریک منہاج القرآن کی صوبائی، ضلعی، تحصیلی، بیرون پاکستان اور علاقائی تنظیمات میں بھی موجود ہوتا ہے۔


نظامت مالیات

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی اداروں کی آمدن و اخراجات کو منظم کرنے کےلئے نظامت مالیات کا قیام تحریک منہاج القرآن کے قیام کے فوراً بعد عمل میں آیا۔ نظامت مالیات کے قیام کے وقت اس کے اثاثہ جات 10 لاکھ روپے تک تھے جو صاحب ثروت لوگوں سے عطیات کی شکل میں وصول کئے گئے اور اسی رقم سے شادمان میں ایک پلاٹ خریدا گیا جسے بعد ازاں فروخت کر کے ماڈل ٹاؤن (موجودہ مرکزی سیکرٹریٹ) میں پلاٹ خریدا گیا۔

نظامت مالیات کی ذمہ داریاں

  • ادارے کے فنڈز کو مرکزی عاملہ کے نامزد کردہ بنک میں جمع کرانا اور حسب ضرورت رقم نکلوانا۔
  • ادارے کی جملہ رقوم کا حساب و کتاب رکھنا۔
  • تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے سالانہ اجلاس میں سابقہ آمد و خرچ کی آڈٹ رپورٹ اور نئے سال کا مالی بجٹ پیش کرنا۔
  • ادارے کے تمام رفقاء و اراکین سے ماہانہ زرتعاون یا دیگر عطیات وصول کرنے کا اہتمام کرنا۔
  • صوبائی و ذیلی تنظیمات سے آمدن و خرچ کی رپورٹ حاصل کرنا۔
  • مشن کو بہتر وسائل کی فراہمی کےلئے مؤثر اور جاندار منصوبہ بندی کرنا۔



تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامتیں

نظامت ابلاغیات

نظامت اجتماعات

نظامت امور خارجہ

نظامت بین المذاہب تعلقات

نظامت پرنٹنگ

نظامت پروڈکشنز

نظامت تحقیقات

نظامت تربیت

نظامت تعلیمات

نظامت تعمیرات

نظامت تمویلات

نظامت تنظیمات

نظامت دعوت

نظامت سیکرٹریٹ

نظامت مالیات

نظامت ممبرشپ

نظامت میڈیا

نظامت ویلفیئر