"محمد عثمان قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
(کوئی فرق نہیں)

تجدید بمطابق 22:35، 4 جولائی 2010ء

123march 043.jpg

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طالب علم، منہاج چلڈرن لیگ بارسلونا، سپین کے سابقہ نائب ناظم اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے ممبر ہیں۔ چھوٹی سی عمر میں ہی منہاج القرآن سے منسلک ہوئے۔

خاندانی پس منظر

تحصیل کھاریاں کے قریبی شہر کوٹلہ ککرالی کی اعوان برادری سے تعلق رکھتے ہیں‌ والد روزگار کی تلاش میں سپین آئے اور ازاں بعد ان کو بھی سپین لے آئے۔

تعلیمی پس منظر

پرائمری تعلیم کا کچھ حصہ پاکستان مکمل کیا اور پھر بارسلونا، سپین آنے کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھی اس وقت سکینڈری تعلیم کی آخری کلاس میں ‌ہیں، اس کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ناظرہ قرآن کریم مکمل کر نے کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نوید احمد اندلسی کے پاس اردو کی 4 کلاسیں بھی مکمل کر چکے ہیں۔

تحریکی وابستگی

2005 میں ‌علامہ صفدر مجید قادری (منہاجین) کے پاس جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا اور بعد میں ‌علامہ عبدالرشید شریفی کے پاس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ‌ناظرہ قرآن کریم کی تعلیم اور اس وقت نوید احمد اندلسی کے پاس اردو کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی تحریک منہاج القرآن سے متعارف ہوئے۔ بارسلونا سپین میں تحریک کے زیر اہتمام منعقدہ محافل و پروگرامز کو کامیاب بنانے کے لیے بڑوں کی بھرپور معاونت کرتے ہیں۔ میلاد النبی ﷺ جیسی اہم مہمات کو کامیاب کرنے کے لیے ان کا کردار مثالی ہوتا ہے۔

موجودہ خدمات

سابقہ خدمات

اعزازات

کارکنوں کے لئے پیغام

  • تمام کارکنان کو چاہیے کہ وہ اپنی روز مرہ کی مصروفیات کی فہرست میں تحریکی کاموں کو سب سے پہلے نمبر پر رکھیں!۔
  • تحریک منہاج القرآن اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا مشن ہے اور اس نے قیامت تک چلنا ہے !۔