منہاج مصالحتی کونسل

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کا دفتر

یہ اصطلاح تحریک منہاج القرآن کی یورپ میں موجود تنظیمات کے اندر موجود ایک ذیلی فورم (تنظیم) کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کا بنیادی کام منہاج القرآن انٹرنیشنل اور دین اسلام کا اصلی پیغام متعلقہ ممالک کے مقامی اداروں اور لوگوں تک پہنچانا ہے۔ انگریزی حروف میں اس کو Minhaj Peace & Integration بھی لکھا جاتاہے۔

فہرست

تاریخ

منہاج مصالحتی کونسل کی بنیاد سب سے پہلے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی تنظیم نے 2007ء میں رکھی۔ منہاج القرآن ناروے کے احباب نے بھر پور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے ناروے کے عوام اور حکومتی اداروں میں اہم مقام حاصل کرلیا۔ یہاں تک کہ سال 2008ء میں اوسلو کی شہری حکومت کی جانب سے منہاج مصالحتی کونسل کو ان کی خدمات کے صلے میں ایوارڈ بھی دیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے سرگرم کارکن محترم اعجاز احمد وڑائچ کو منہاج مصالحتی کونسل ناروے کا سب سے پہلا سربراہ مقرر کیا گیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بھی منہاج مصالحتی کونسل کے کام کو پسند کیا اور اگست 2008ء میں حکم دیا کہ اس کی شاخیں پورے یورپ میں قائم کی جائیں جس کے بعد منہاج مصالحتی کونسل کے اجلاس منعقدہ منہاج اسلامک سنٹر اوسلو ناروے 12 اگست 2008ء کو حاجی چودھری اعجاز احمد وڑائچ کو منہاج یورپین کونسل کے تنظیمی ڈھانچے میں بطور ناظم مصالحتی کونسل شامل کیا گیا۔

17 جنوری 2009ء کو منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا سپین کا قیام عمل میں آیا اور فروری 2009ء میں منہاج القرآن اٹلی کی دونوں تنظیمات (شمالی و جنوبی) میں منہاج مصالحتی کونسل قائم ہوئی۔

آغاز میں تحریک منہاج القرآن یورپ کے نظام العمل کے مطابق منہاج مصالحتی کونسل 2 نظامتوں پر مشتمل تھی:

بعد ازاں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا، سپین میں ہونے والے منہاج یورپین کونسل کے اجلاس مورخہ 17 جنوری 2009ء کو ان دونوں نظامتوں کو اکٹھا کر دیا گیا۔

منہاج مصالحتی کونسل کے اغراض و مقاصد

حصہ اول تنازعات کے حل بارے۔

حصہ دوم امن اور انٹیگریشن کے بارے


تاریخی تسلسل

یکم نومبر 2009ء - کھاریاں (ضلع گجرات) میں‌منہاج مصالحتی کونسل کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں‌مرکزی قائدین کے علاوہ پاکستان میں‌ناروے کے سفیر مسٹر روبرٹ کھویلے نے خصوصی شرکت کی۔ http://www.minhaj.org/urdu/tid/9230

ذاتی اوزار
Variants
ایکشنز
بنیادی روابط
خصوصی روابط
بیرونی روابط