سیکرٹری جنرل
Jump to navigation
Jump to search
تحریک منہاج القرآن کی ہر تنظیم میں موجود ایک عہدہ۔ بعض اوقات اس عہدے کو سیکریٹری جنرل کے علاوہ ناظم یا ناظم تحریک بھی لکھا جاتاہے۔ تحریک کے مرکزی تنظیمی ڈھانچے میں اس ذمہ داری کا حامل ناظم اعلیٰ کہلاتا ہے۔
سیکریٹری جنرل کی ذمہ داریاں
- صدر کی ہدایت پر تنظیم کا اجلاس طلب کرنا۔
- اجلاس کا ایجنڈا تیار کرکے تنظیم کے عہدیداران کو بھجوانا۔
- تنظیم کے اجلاسوں کی کاروائی ریکارڈ کرنا۔
- تنظیم کے دیگر ناظمین و سربراہ شعبہ جات سے رابطے میں رہنا اور ان کے کام کی نگرانی کرنا۔
- تمام ماتحت ناظمین سے ہفتہ وار یا ماہانا کارکردگی رپورٹ طلب کرنا۔
- مرکز سے رابطہ رکھنا اور مرکزی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا۔