تاریخی عوامی اجتماع: سیاست نہیں ریاست بچاؤ

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

23 دسمبر 2012ء کو مینارِ پاکستان (لاہور، پاکستان) میں منعقد ہونے والا عظیم الشان اجتماع تاریخی عوامی اجتماع: سیاست نہیں ریاست بچاؤ کہلاتا ہے۔ حکومت و انتظامیہ کی طرف سے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کو رکاوٹیں ڈالے جانے کے باجوود اس تاریخی اجتماع میں 20 سے 25 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اجتماع سے خطاب کیا اور ملک میں رائج فرسودہ نظام انتخابات میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت وقت کو 10 جنوری 2013ء تک کی مہلت دی۔


اجتماع کی خصوصیات

  • یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی جلسہ (اجتماع) تھا جس میں سٹیج پر مہمانوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد تھی۔
  • اجتماع میں تحریکِ منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
  • اجتماع کے شرکاء میں کراچی سے پشاور اور کشمیر کی وادیوں سے بلوچستان کے ساحلوں تک ہر علاقے کے لوگ شریک تھے ۔
  • اجتماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب سے قبل کشمیری، پشتو، پنجابی، پوٹھوہاری، سرائیکی اور سندھی زبان میں تقاریر کی گئیں۔
  • اجتماع میں کسی کو بھی اپنی جماعت کا پرچم لانے کی اجازت نہ تھی، اجتماع کے لاکھوں شرکاء کے ہاتھوں میں صرف سبزہلالی پرچم (یعنی پاکستان کا قومی پرچم) تھا۔
  • پاکستان میں سیکورٹی کے خراب ترین حالات کے باوجود اجتماع کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا۔
  • اجتماع میں پولیس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے ذیلی فورمز (منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) کے ہزاروں نوجوان بھی سیکورٹی پر مامور تھے۔
  • اجتماع میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔

پریس کانفرنسیں

شیخ الاسلام کے انٹرویوز

ٹیلی ویژن رپورٹس

قدم بہ قدم

اسی بارے مزید دیکھیئے: