تاثرات : امام سید محمد عبداللہ بخاری

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ہندوستان کے معروف عالم دین اور شاہی مسجد دہلی کے خطیب، امام حضرت علامہ محمد عبداللہ بخاری نے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے وزٹ کے بعد اپنے تاثرات میں فرمایا:

’’منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک کے شعبہ جات اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو دیکھ کر مجھے نہایت خوشی حاصل ہوئی اور ایسا اطمینان ملا، جس کو الفاظ میں بیان کرنا میرے لئے ممکن نہیں۔ مجھے ادارہ منہاج القرآن میں آ کر ایک روشنی کا احساس ہوا ہے اور میں اس ادارہ کو اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی سمجھتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ادارے کے علمی کام کا کچھ حصہ ہمیں بھی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم ادارے کو مزید عروج اور سربلندی سے نوازے اور امت مسلمہ عالمی سطح پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے مستفید ہو اور علم و آگہی کی پیاس اس ادارہ کے ذریعے بجھتی رہے۔‘‘

ذاتی اوزار
Variants
ایکشنز
بنیادی روابط
خصوصی روابط
بیرونی روابط