نوید احمد اندلسی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Naveed.jpg

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے روح رواں، منہاج انسائیکلوپیڈیا کے بانی نوید احمد اندلسی کا تعلق بارسلونا (اسپین) سے ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے لئے بےشمار آن لائن خدمات کی وجہ سے انہیں منہاج انٹرنیٹ بیورو کا فاصلاتی رکن قرار دیا گیا۔

خاندانی پس منظر

پاکستان میں ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں سے تعلق رکھتے ہیں، (حاجی مہر دین )دادا جان اپنے خاندان کے ہمراہ 1947ء میں قیام پاکستان کے بعد مشرقی پنجاب کے علاقہ پٹیالہ سے ہجرت کر کے کھاریاں کے قریب واقعہ سنت پورہ (پھرہ)، نامی گاؤں میں آکر آباد ہو گئے اور مزدورہ کو اپنا پیشہ بنایا۔(محمد انور) والد صاحب نے میٹرک کے بعد موٹر مکینک کا کام سیکھ کر کھاریاں میں ورکشاپ کو ذریعہ روزگار بنایا۔

تعلیمی پس منظر

دنیوی تعلیم

  • 1991ء میں 4 سال کی عمر میں مسجد مکتب سکول محلہ لطیف شاہ غازی، کھاریاں میں تعلیم کا آغاز کیا، جہاں پہلی، دوسری اور تیسری جماعت اول درجہ کے ساتھ مکمل کی۔
  • 1995ء میں 8 سال کی عمر میں گورنمنٹ پرائمری سکول عید گاہ کھاریاں میں داخل ہوئے جہاں سے تیسری اور چوتھی کلاس اول پوزیشن کے ساتھ پاس کی۔
  • 1997ء میں 10 سال کی عمر میں گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں سے چھٹی جماعت میں داخلہ لیا۔
  • 1999ء میں گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں ساتویں جماعت کا امتحان تیسری پوزیشن کے ساتھ پاس کیا۔
  • 2000ء - اگست 2000ء میں آٹھویں کلاس کے دوران سپین آمد ہوئی-
  • 2000ء بارسلونا سپین میں کتالان زبان کا کورس شروع کیا اور ایک سال بعد اعلیٰ پوزیشن کے ساتھ پاس کیا۔
  • 2001ء بارسلونا سپین میں ہسپانوی زبان پر عبور حاصل کیا۔
  • 2001ء بارسلونا سپین میں نویں کلاس کا امتحان پاس کیا۔
  • 2007ء بارسلونا سپین میں سکینڈری تعلیم مکمل کی۔

دینی تعلیم

  • 4 سال کی عمر میں قرآن کریم کی تعلیم کے حصول کے لیے محلہ لطیف شاہ غازی کھاریاں‌میں قاری عبد الغفور صاحب کے پاس یسرنا القرآن سے آغاز کیا۔
  • 5 سال کی عمر میں‌ پہلے پارے کی تکمیل کے بعد دربار لطیف شاہ غازی میں واقع درسگاہ میں خادم دربار شریف تجمل حسین (المعروف پا جی) سے قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔
  • 7 سال کی عمر میں‌ دربار عالیہ لطیف شاہ غازی پر قرآن کریم کی ناظرہ تعلیم مکمل کی اور اسی جگہ بچوں‌ کو پڑھانا شروع کر دیا۔
  • 9 سال کی عمر میں‌ دربار عالیہ سے چھوڑ کر محلہ کی مسجد میں قرآن کریم کو از سر نو تجوید و قرات کے ضابطوں کے مطابق پڑھا اور ساتھ وہاں‌ موجود طلبہ کو بھی قرآن کریم کی ناظرہ تعلیم میں‌ اساتذہ کرام کی معاونت شروع کر دی، یہ سلسلہ 13 سال کی عمر (سپین آنے تک) تک جاری رہا۔

تحریکی وابستگی

موجودہ خدمات

سابقہ خدمات

اعزازات

  • 19 جون 2009ء - اٹلی میں‌تربیتی کیمپ کے دوران انٹرنیٹ اور میڈیا میں‌تحریک کا پیغام عام کرنے پر شیخ الاسلام سے سند حسن کارکردگی وصول کی۔
  • منہاج القرآن سپین کی تاریخ میں پہلی دفعہ ویب سائٹ بنانے کا اعزاز۔
  • منہاج القرآن سپین کی تاریخ میں پہلا ممبر جو منہاج یورپین کونسل میں شامل ہوا۔
  • منہاج القرآن سپین کی تاریخ میں سب سے کم عمر عہدیدار۔
  • منہاج یوتھ لیگ سپین کے بانی ہونے کا اعزاز۔

کارکنوں کے لئے پیغام