عابد حسین حسنی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Abid-Hussain-Hasni-Minhajian.jpg

خاندانی پس منظر

عابد حسین منہاجین کا تعلق شیخ خاندان سے ہے، جو عرصہ دراز سے اوکاڑہ میں مقیم ہے۔ ان کے دادا، ان کے والد اور انکے چچا حافظ قرآن ہیں۔ ان کے چچا حافظ خادم حسین مرحوم تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے ضلعی عہدیداروں میں شامل تھے اور پاکستان عوامی تحریک کے کنوینئر تھے۔ مرکز پر ہونے والے تمام پروگراموں میں شامل ہوتے تھے۔ انہی کی کوششوں سے عابد حسین منہاجین نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لیا اور آج تحریک کےلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

تعلیمی پس منظر

میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول لشاریاں سے پاس کیا۔ جس کے بعدمنہاج یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لے لیا، جہاں سے 1996ء کے سیشن سے فارغ التحصیل ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں ماسٹر کیا ہے۔آج کل گورنمنٹ سکول لکھن میں ایجوکیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ طوبیٰ ٹو سکول آف سائنس ایجوکیشن میں بھی شام کی کلاسز میں پڑھاتے ہیں۔

امتیازات

ادارہ تعلیم وتحقیق، پنجاب یونیورسٹی سے اسلامک ایجوکیشن میں ماسٹر کیا اور 80 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ہم نصابی سرگرمیاں

کرکٹ اور ہاکی شوق سے کھیلتے ہیں۔

دلچسپیاں

تاریخی اور اسلامی کتابیں پڑھنے میں دلچسپی لیتے ہیں اسلامی لٹریچر چاہے اردو میں ہو یا عربی میں بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔

تحریکی وابستگی

تحریک کے ساتھ پختہ وابستگی ہے۔ اوکاڑہ کی ضلعی تنظیم میں ناظم تربیت کی ذمہ داری پر فائز ہیں۔

ممبرشپ

رفیق ہیں اور رفاقت نمبر 47288 ہے۔ان کے بھائی اور والد بھیرفیق ہیں۔

موجودہ خدمات

سابقہ خدمات

منہاج ماڈل ہائی سکول، میکلوڈ گنج منچن آباد، بہاولنگر اور منہاج ماڈل ہائی سکول، رجانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 سال تک وائس پرنسپل کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

کارکنوں کے لئے پیغام

کار کنوں کے لئے پیغام یہ ہے کہ وہ اپنا جینا اور مرناتحریک منہاج القرآن کے لئے وقف کردیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دست و بازو بنیں۔ روزانہ اس مشن کے فروغ کے لئے ایک گھنٹہ ضرور دیں۔ عشق مصطفیﷺ اور اتباع و اطاعت کا عملی نمونہ بن جائیں۔