عابد حسین حسنی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
Abid-Hussain-Hasni-Minhajian.jpg

خاندانی پس منظر[ترمیم]

عابد حسین منہاجین کا تعلق شیخ خاندان سے ہے، جو عرصہ دراز سے اوکاڑہ میں مقیم ہے۔ ان کے دادا، ان کے والد اور انکے چچا حافظ قرآن ہیں۔ ان کے چچا حافظ خادم حسین مرحوم تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے ضلعی عہدیداروں میں شامل تھے اور پاکستان عوامی تحریک کے کنوینئر تھے۔ مرکز پر ہونے والے تمام پروگراموں میں شامل ہوتے تھے۔ انہی کی کوششوں سے عابد حسین منہاجین نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لیا اور آج تحریک کےلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

تعلیمی پس منظر[ترمیم]

میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول لشاریاں سے پاس کیا۔ جس کے بعدمنہاج یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لے لیا، جہاں سے 1996ء کے سیشن سے فارغ التحصیل ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں ماسٹر کیا ہے۔آج کل گورنمنٹ سکول لکھن میں ایجوکیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ طوبیٰ ٹو سکول آف سائنس ایجوکیشن میں بھی شام کی کلاسز میں پڑھاتے ہیں۔

امتیازات[ترمیم]

ادارہ تعلیم وتحقیق، پنجاب یونیورسٹی سے اسلامک ایجوکیشن میں ماسٹر کیا اور 80 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ہم نصابی سرگرمیاں[ترمیم]

کرکٹ اور ہاکی شوق سے کھیلتے ہیں۔

دلچسپیاں[ترمیم]

تاریخی اور اسلامی کتابیں پڑھنے میں دلچسپی لیتے ہیں اسلامی لٹریچر چاہے اردو میں ہو یا عربی میں بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔

تحریکی وابستگی[ترمیم]

تحریک کے ساتھ پختہ وابستگی ہے۔ اوکاڑہ کی ضلعی تنظیم میں ناظم تربیت کی ذمہ داری پر فائز ہیں۔

ممبرشپ[ترمیم]

رفیق ہیں اور رفاقت نمبر 47288 ہے۔ان کے بھائی اور والد بھی رفیق ہیں۔

موجودہ خدمات[ترمیم]

سابقہ خدمات[ترمیم]

منہاج ماڈل ہائی سکول، میکلوڈ گنج منچن آباد، بہاولنگر اور منہاج ماڈل ہائی سکول، رجانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 سال تک وائس پرنسپل کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

کارکنوں کے لئے پیغام[ترمیم]

کار کنوں کے لئے پیغام یہ ہے کہ وہ اپنا جینا اور مرنا تحریک منہاج القرآن کے لئے وقف کر دیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دست و بازو بنیں۔ روزانہ اس مشن کے فروغ کے لئے کم از کم ایک گھنٹہ ضرور دیں۔ عشق مصطفیﷺ اور اتباع و اطاعت کا عملی نمونہ بن جائیں اور فرا ئض پنجگانہ کی ادائیگی میں کبھی کوتاہی نہ کریں۔