نظامت میڈیا
نظرثانی بتاریخ 05:22، 9 جون 2009ء از Minhajian (تبادلۂ خیال | شراکت)
نظامت میڈیا کے تحت مروجہ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر تحریک منہاج القرآن کا پیغام شائع کروایا جاتاہے۔ نظامت میڈیا کے قیام کا بنیادی مقصد تحریک منہاج القرآن کے پیغام کا وسیع تر فروغ ،تحریک منہا ج القرآن کے تحت ہونےوالی جملہ سرگرمیوں سے عوام الناس کو باخبر رکھنا اور ان کی علمی و فکری رہنمائی کرناہے۔اس سلسلہ میں یہ نظامت اخبارات و جرائد میں تحریکی بیانات، انٹر ویوز، آرٹیکلز اور سیمینارز وغیرہ کی رپورٹنگ اور پریس کانفرنسز کا انعقاد کرتی ہے۔
پچھلے چند سالوں میں اخبارات میں نہ صرف سیکڑوں آرٹیکلز ادارتی صفحات پر شائع ہوچکے ہیں بلکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور دیگر تحریکی اکابرین کے سیکڑوں انٹرویوز بھی چھپ چکے ہیں۔
نظامت میڈیا میں 7 لوگ کام کرتے ہیں، جن کا تعارف درج ذیل ہے۔
- میاں زاہد اسلام (ڈائریکٹر میڈیا)
- قاضی فیض الاسلام (ڈپٹی ڈائریکٹر)
- عبدالحفیظ چودھری (ڈپٹی ڈائریکٹر)
- حافظ صفدر علی (ڈپٹی ڈائریکٹر)
- قاضی محمودالاسلام (فوٹو گرافر)
- محمد عارف طاہر (آفس اسسٹنٹ)
- محمد اسلم علیانی (آفس سیکرٹری)
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامتیں |