پروفیسر محمد نواز ظفر
تصویرمطلوب |
اس صفحہ پر مضمون کی مناسبت سے کم از کم ایک تصویر مطلوب ہے۔ آپ اس میں ترمیم کر کے اس میںتصویر شامل کر سکتے ہیں۔ |
محترم جناب پروفیسر محمد نواز ظفر صاحب گذشتہ 27 سالوں سے تحریک منہاج القرآن میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اُن چند شخصیات میں سے ہیں جو مشن کی ابتدا سے لیکر آج تک مشن کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
فہرست
خاندانی پس منظر
- آپ سن 1954ء میں ضلع سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے ایک گاؤں کمالہ میں پیدا ہوئے۔آپکا تعلق کسی علمی گھرانے سے نہیں تھا البتہ ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔علاقائی پسماندگی کا عالم یہ تھا کہ گاؤں میں ایک پرائمری سکول تک نہیں تھا۔
تعلیمی پس منظر
- ابتدئی تعلیم گاؤں سے چار کلومیٹر دور واقع گاؤں رادھن میں حاصل کی۔
- سن 1966ء میں گاؤں سے بارہ کلومیٹر دور ایک گاؤں احمد پور میں مڈل کا امتحان پاس کیا۔
- مڈل کے بعد دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں داخلہ لیا۔جسکے پرنسپل حضور ضیاٰءالامت پیر محمدکرم شاہ الازہری رحمۃاللہ علیہ تھے۔وہاں پورے نصاب کی تکمیل میں دس سال صرف کیے۔جس کی تفصیلات ذیل میں موجود ہیں۔
تفصیلات
- سن 1972ء میں میٹرک امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔
- سن 1973ء میں سرگودھا بورڈ کی ادیب عربی کی امتحان میں بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی۔
- سن 1975ء میں سرگودھا بورڈ کے ایف اے(B.A)کے امتحان میں بورڈ میں دوئم پوزیشن حاصل کی۔
- سن 1977ء میں سرگودھا بورڈ کے فاضل عربی کے امتحان میں بورڈ میں دوئم پوزیشن حاصل کی۔
- سن1978ء میں سرگودھا بورڈ میں ہی بی اے(B.A) کا امتحان پاس کیا۔
اسکے علاوہ تعلیم
- سن1980ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(M.A) عربی کا امتحان پاس کیا۔فاضل عربی ہانے کی وجہ سے یونیورسٹی نے ماسٹر آف لینگویج (ایم او ایل) کی اعزازی ڈگری دی۔
- سن1980ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(M.A) اسلامک سٹڈیز کا امتحان پاس کیا۔
- سن2008ء میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔
- اسلامک سٹڈیز پی ایچ ڈی(P.H.D) جاری ہے۔
آغاز وابستگی
- سن 1981ء میں جامعہ نعمیہ لاہور میں قاضی کورس کا آغاز ہوا تو اس میں آپ نے داخلہ لیا۔اس میں اصول فقہ پر حضورشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کے لیکچرز تھے۔آپکی علمی وسعت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور آپ سے دلی لگاؤ ہو گیا۔
تحریکی وابستگی
- تحریک منہاج القرآنکے ساتھ عملی وابستگی 1983ء میں تحریک منہاج القرآن کے علمی نیٹ ورک کا آغاز کر کے کی جبکہ لائف ممبر شپ (تاحیات رفاقت) 1985ء میں حاصل کی۔آپکا لائف ممبر شپ نمبر 316 ہے۔
موجودہ خدمات
- سن1983ء تا حال کم و بیش 27 سال سے بطور پروفیسر،ہاسٹل وارڈن اور کنٹرولر ایگزیمینیشن کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
سابقہ خدمات
تعلیمی و تدریسی خدمات
- سن 1979ء میں بھیرہ شریف سے فراغت کے فوری بعد دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی برانچ جامعہ نقشبندیہ ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ کا سنگ بنیاد رکھا۔پانچ سال تک وہاں خدمات سرانجام دیں۔
- سن ء میں حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری مدظلہ نے اتفاق اکیڈمی کے نام سے علمی و تربیتی نیٹ ورک کا آغاز کیا جسکو بعد میں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآنکا نام دیا گیا۔جس کی ڈگری کو سن 1992ء میں ہائر ایجوکیشن(H.E.C)کی جانب سے ایم اے اسلامیات اور ایم اے عربی کے برابر قرار دیا گیا جسکی بنیاد پر حکومت پنجاب نے سن 2003ء میں منہاج یونیورسٹی کے نام سے چارٹرڈ یونیورسٹی کا این او سی(N.O.C)جاری کیا اور 2005 مٰیں مکمل چارٹرڈ یونیورسٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گویا منہاج یونیورسٹی اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کی پہلی کلاس شروع کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
- سن 1999ٰء تا سن 2002ء منہاج یونیورسٹی میں بطور پرنسپل بھی خدمات سرانجام دیں۔
تحریکی خدمات
- سن 1983ء میں طلباء کی تعلیمی و تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ تمام تربیتی امور بھی سرانجام دیتے رہے یعنی ہاسٹلز میں سٹڈی پریڈز،تمام نمازوں اور بالخصوص نماز تہجد کا اہتمام،محافل ذکر و نعت،شب بیداریوں کے انتظامات اور طلباء کے جملہ تربیتی و انتظامی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیتے رہے۔
- سن 1986ء تا سن 1988ءمنہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک میں بطور ڈایریکٹر خدمات سرانجام دیتے رہے۔
اعزازات
- سن 1965ء میں پرائمری میں ضلعی سطح پر گورنمنٹ وظیفہ حاصل کیا۔
- سن1972ء میں سرگودھا بورڈ سے ادیب عربی کے امتحان میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
- سن1977 ء میں سرگودھا بورڈ سے فاضل عربی کی امتحان میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔
- سن1979 میں گوجرانوالہ میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی برانچ کا آغاز کیا۔
- سن1983ء میں تحریک منہاج القرآن کے تحت پہلی کلاس شروع کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
- سن1986ء میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سب سے پہلے سنٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قیام کا اعزاز حاصل کیا۔
- منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سب سے پہلے سنٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سب پہلے ڈائریکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
- ابتدا سے لیکر آج تک تماممنہاجینز کےاستاد ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔
- اللہ رب العزت اور تاجدار کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم کا یہ حاص کرم ہے کہ پہلی آدھی زندگی عالم اسلام کی علمی اور روحانی شحصیت حضور ضیاءالامت جسٹس پیر محمدکرم شاہ الازہری رحمتہ اللہ علیہ کی صحبت اور غلامی میں بسر ہوئی اور بقیاحضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قدموں میں بسر ہو رہی ہے۔