منہاج مصالحتی کونسل

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

یہ اصطلاح تحریک منہاج القرآن کی یورپ میں موجود تنظیمات کے اندر موجود ایک ذیلی فورم (تنظیم) کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کا بنیادی کام منہاج القرآن انٹرنیشنل اور دین اسلام کا اصلی پیغام متعلقہ ممالک کے مقامی اداروں اور لوگوں تک پہنچانا ہے۔

تاریخ

منہاج مصالحتی کونسل کی بنیاد سب سے پہلے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی تنظیم نے 2007ء میں رکھی۔ منہاج القرآن ناروے کے احباب نے بھر پور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے ناروے کے عوام اور حکومتی اداروں میں اہم مقام حاصل کرلیا۔ یہاں تک کہ سال 2008ء میں اوسلو کی شہری حکومت کی جانب سے منہاج مصالحتی کونسل کو ان کی خدمات کے صلے میں ایوارڈ بھی دیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے سرگرم کارکن چودھری اعجاز احمد وڑائچ کو منہاج مصالحتی کونسل ناروے کا سب سے پہلا سربراہ مقرر کیا گیا۔

آغاز میں تحریک منہاج القرآن یورپ کے نظام العمل کے مطابق منہاج مصالحتی کونسل 2 نظامتوں پر مشتمل تھی:

  • Directorate of Conflict Resolution
  • Directorate of Peace & Integration

بعد ازاں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا، سپین میں ہونے والے منہاج یورپین کونسل کے اجلاس مورخہ 17 جنوری 2009ء کو ان دونوں نظامتوں کو اکٹھا کر دیا گیا۔

منہاج مصالحتی کونسل کے اغراض و مقاصد

حصہ اولتنازعات کے حل بارے۔

  • غیر مسلم ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کی مثبت نمائندگی۔
  • بحثیت مسلسمان مقامی سماجی و معاشرتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت
  • کسی بھی سطح پر اختلافات میں ثالثی کے کردار کی ادائیگی
  • ہر ملک میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ روابط
  • نوجوان نسل کو منشیات اور بے راہ وری کی دیگر سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے موثر اقدامات کرنا۔
  • جبری شادی کی روک تھام کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا
  • ملکی قوانین کے بارے میں پاکستانی کمیونٹی میں Awareness پیدا کرنا
  • متعلقہ ممالک میں لوگوں کو درست اور مخلصانہ مشورے دینا، خاندانی معاملات کے الجھاؤ کو پر امن طریقے سے حل کروانا، مسلم بچوں اور نوجوانوں کو خصوصی طور پر اور غیر مسلم بچوں اور نوجوانوں کو بالعموم مختلف ٹریننگ ورکشاپس، سیمینارز، ون ٹو ون Sittings کے ذریعے تربیت دینا، تاکہ مجموعی ور پر باہمی محبت الفت اور بھائی چارے کی فضاء پیدا ہو۔

حصہ دوم امن اور انٹیگریشن کے بارے

  • اپنے ممالک میں حکومت کے اداروں کے ساتھ مل کر باہمی پیار اور امن کی فضاء کو معاشرے میں پیدا کرنے کے لئے کام کرنا اور اس مقصد کے حصول کے لیے ورکشاپس اور سیمینارز کرنا اور حکومتی عہدیداران کو ان پروگرامز میں دعوت دینا
  • مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کے قریب لانا، غیر مسلمانوں کو میلاد پاک، رمضان المبارک، عیدین، جشن آزام و یوم پاکستان جیسے پروگراموں کی Celebration میں مدعو کرنا اور مختلف مذاہب کے مذہبی تہوار مثلاً کرسمس وغیرہ کے موقع پر مشترکہ تقاریب کا انعقاد کرنا۔
  • قومی و بین الاقوامی ایشوز پر تحریک کا موقف عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کرنا
  • مقامی و ملکی Authorities، ادارہ جات، محکموں سے تعلق اور رابطہ قائم رکھنا اور پروگرامز میں دعوت دینا۔
  • دہشت گردی کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل کی واضح پالیسی سے میڈیا اور حکومتی نمائندوں کو آگاہ کرنا۔
  • انتہا پسندی اور فرقہ ورایت کے خلاف آواز بلند کرنا اور اسلام کے پیغام امن کو موثر انداز سے اجاگر کرنا۔
  • انسانی حقوقHuman Rights کے حوالہ سے پروگرامز کا انعقاد کرنا
  • امن، انسانی حقوق، خواتین کے حقوق، دہشت گردی کی مذمت پر شیخ الاسلام کے خطابات اور مضامین کی مقامی زبان میں اشاعت اور Publishing کا اہتمام کرنا۔
  • ملکی قوانین و ضوابط کی Awareness پیدا کرنا، اور کمیونٹی میں ان کی پابندی کا شعور پیدا کرنا۔