منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے
براعظم یورپ کے شمالی ملک ناروے کی مرکزی تنظیم، اس تنظیم کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اوسلو بھی لکھا جاتا ہے ۔ سکینڈے نیوین ممالک میں شامل ناروے ایسا ملک ہے یہاں سرد ترین موسم کے باوجود تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ ناورے میں منہاج القرآن کا باقاعدہ آغاز 1998ء میں ہوا جب 2 کروڑ نارویجن کراون سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی خوبصورت بلڈنگ خریدی گئی۔ ڈبل سٹوری بلڈنگ میں قائم MQI اسلامک سنٹریہاں بہت مقبول ہے۔ ناروے میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے مذہبی رجحانات اور ذوق کے پیش نظر یہاں کمیونٹی سنٹرز میں ہر وقت چہل پہل اور وزٹرز کا ہجوم رہتا ہے۔
فہرست
موجودہ تنظیم
تنظیم برائے منہاج اسلامک سنٹر اوسلو
- علامہ حافظ صداقت علی قادری
- پرویز نثار (صدر)
- علامہ ناصر علی اعوان(نائب صدر)
- مہتاب افسر(نائب صدر)
- فیض عالم قادری (جنرل سیکرٹری)
- شاہد طفیل(انفارمیشن سیکرٹری)
- عقیل قادر(ناطم نشر و اشاعت)
- اسرار یعقوب(ناطم مالیات)
- جنیدالرحمان(ممبر مجلس عاملہ)
- محمد عاصم قادری(ممبر مجلس عاملہ)
شیخ الاسلام کے دورہ جات
شیخ الاسلام ناروے میں متعدد بار تشریف لا چکے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگوں میں اسلام اور اسلامی تعلیمات کا روشن پہلو اجاگر ہوا۔ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1984ء جولائی میں ناورے کا پہلا باقاعدہ دعوتی وتنظیمی دورہ کیا۔ ناروے کے اس پہلے دورے میں 24 جولائی یادگار دن تھا جب اوسلو میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں عیسائیوں کی کثیر تعداد نے قائد محترم کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔
جولائی 1991ء میں دورہ یورپ کے دوران آپ نے ناروے کا دوسرا دورہ کیا۔ جون 1992ء کوسالانہ دورہ یورپ پر روانہ ہوئے اور ناروے سے دورہ یورپ کا آغاز کیا۔ جولائی 1997ء کو ناروے کے چوتھے تنظیمی ودعوتی دورے پر روانہ ہوئے اس موقع پر یہاں دعوتی وتنظیمی اور سماجی پروگرامز میں شرکت کی۔ اگست 1999ء کو آپ نے سالانہ دورہ یورپ کے دوران ناروے کا پانچواں دورہ کیا۔ یہاں 15 اگست1999ء کو منہاج القرآن کی ممبر شپ کا کام مکمل ہوا اور ناروے کی تنظیم سازی کی اور اوسلو میں”عالمی امن کا نفرنس“ سے اسلام اور تصور جہاد کے موضوع پر خطاب کیا۔
اگست 2000ء کو دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے میں MQI یورپین لیڈروں کے ہمراہ ناروے تشریف لائے۔ اس دورہ کے دوران نئے کمیونٹی سنٹر کا افتتاح کیا اور شب بیداری میں خطاب فرمایا۔ بعد ازاں اکیسویں صدی اور تکمیل پاکستان پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اگلے روز اوسلو عوام کی طرف سے ظہرانے میں شرکت کی جس میں اعلیٰ شخصیات بھی شامل تھیں۔
2001ء میں بھی آپ نے ناروے کا سالانہ تربیتی وتنظیمی دورہ کیا۔ 2002ء میں آپ دورہ یورپ کے دوران ناروے بھی تشریف لے گئے جہا ں اجتماعات سے خطاب بھی کئے۔ 2003ء میں بھی دورہ ناروے کیا۔ 2004ء میں بھی ناروے کے دورہ کے دوران ”جامع مسجد المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ کا افتتاح کیا۔
ذیلی تنظیمات
اسلامک سنٹرز
خصوصیات
اعزازات
اہم شخصیات
- محترم علامہ حسن میر قادری منہاجین
- محترم علامہ نور احمد نور منہاجین
- محترم علامہ حافظصداقت علی قادری
- محترم چوہدری اعجاز احمد وڑائچ
- محترم فیض عالم قادری
- محترم عقیل قادر
- محترم افتحار محمود
- محترم ظفر سیال
- محترم بشیر احمد حان
- محترم میاں اسلم
- محترم پرویز نثار
- محترم عاطف رووف قادرری
- محترم علامہ ناصر علی اعوان
- محترم شا ہد طفیل
- محترم واصف مجید
- محترم محمد عاصم قادری
- محترم حمزہ انصاری
رابطہ
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔ |
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ |