نظامت تنظیمات

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

شیخ الاسلام پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 1981ء میں ادارہ منہاج القرآن کی بنیاد رکھ کر فکر انسان کو ایک ایسے ہمہ گیر انقلابی تجدیدی، تحقیقی، روحانی اور علمی پیغام سے آشنا کیا کہ وطن عزیز کے لاکھوں افراد نے اس دعوت حق کو قبول کرنا شروع کر دیا ۔ چنانچہ افراد کے اس جم غفیر کو تنظیمی و تحریکی چینل میں لانے کی ضرورت محسوس کی گئی بنیادی طور پر تحریک منہاج القرآن کے مرحلہ تنظیم کو شروع کیا۔

نظامت تنظیمات کی بنیادی ذمہ داریاں

  • نظامت تنظیمات کی بنیادی ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:
  • تنظیمی نیٹ ورک کو منظم ومربوط بنان
  • تنظیمی مسائل ومشکلات کا حل
  • فروغ دعوت کےلئے ماحول کی سازگاری
  • دفاتر کا قیام
  • لائبریریز نیٹ ورک کی تشکیل اور تعلیمی و سماجی منصوبہ جات کی سرپرستی

تنظیمی سٹرکچر

اس وقت تحریک منہاج القرآن نظامت تنظیمات کا تنظیمی سٹرکچر علاقائی و جغرافیائی حدود کے مطابق حسب ذیل ہے۔

  • حلقہ امارت: ضلع کی سطح پر ضلعی امیر اس حلقے کا سربراہ ہے۔
  • حلقہ صدارت: تحصیل پر صدر اس حلقے کا سربراہ ہے۔
  • حلقہ نظامت: یونین کونسل کی سطح پر اس حلقے (یونین کونسل) کا ناظم اس کا سربراہ ہے جبکہ پاکستان بھر میں حلقہ نقابت و معاونت کا قیام بھی نظامت تنظیمات کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

باقاعدہ ممبرشپ حاصل کرنے والے کو ماہانہ لٹریچر ارسال کیا جاتا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے تحت دعوتی، تنظیمی اور تربیتی امور کی انجام دہی کیلئے پاکستان بھر میں صوبائی، ضلعی، تحصیلی یا یونین کونسل اور یونٹ کی سطح تک تنظیمی نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کتب و کیسٹ کی ہزاروں لائبریریوں کا جال بچھایا گیا ہے۔ تحریک کے پلیٹ فارم سے تنظیمی نیٹ ورک کے ذریعے مختلف سطحوں پر دعوت کے فروغ اور دینی و ملی شعور کی بیداری کیلئے سیمینار، مذاکروں، جلسوں، کانفرنسز اور محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ذہنی رجحانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحریک نے ہر سطح کے افراد کیلئے الگ الگ فورمز قائم کر رکھے ہیں۔

نظامت تنظیمات کے اغراض ومقاصد

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تنظیمات حسب ذیل اغراض و مقاصد کے تحت کام کر رہی ہے۔

  • دعوت کے فروغ کےلئے ماحول کی سازگاری
  • تربیتی نظام کےلئے افراد کی دستیابی
  • تنظیم سازی اور تنظیمی استحکام کےلئے اقدامات
  • تنظیمی دفاتر کا قیام
  • ممبرشپ کا فروغ
  • تحریک کے جاری منصوبہ جات کی سرپرستی
  • تحریکی وسائل و پراپرٹی کے ریکارڈ کی حفاظت اور اضافہ کےلئے اقدامات
  • تنظیمی معاملات کا سلجھاؤ۔
  • خواص و عوام تحریک کی فکر کو روشناس کروانا۔
  • افرادی قوت کی دستیابی

صوبائی دفاتر کے پتہ جات

  • دفتر تحریک منہاج القرآن (پنجاب) 365 ۔ایم ماڈل ٹاؤن لاہور
  • دفتر تحریک منہاج القرآن اندرون سندھ 3 / 95 نجمی ہاؤس بیسمنٹ کینٹ آپٹیکل CMH روڈ کینٹ حیدرآباد (اندرون سندھ)
  • مکان نمبر AZRC - 3 کالونی ایرڈ زون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بروری کوئٹہ
  • دفتر تحریک منہاج القرآن بلوچستان 29 بلدیہ پلازہ تھرڈ فلور شکیل لافرم میزان چوک کوئٹہ (بلوچستان)
  • دفتر تحریک منہاج القرآن سرحد مری روڈ اسٹیڈیم سٹاپ ڈجیٹل ایکسچینج نیا شہر ایبٹ آباد (سرحد)
  • دفتر تحریک منہاج القرآن کراچی 6 - B المالک پلازہ صدر کراچی (سندھ)
  • دی منہاج لائبریری شاہ والی قتال قصہ خوانی پشاور شہر


تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامتیں

نظامت ابلاغیات

نظامت اجتماعات

نظامت امور خارجہ

نظامت بین المذاہب تعلقات

نظامت پرنٹنگ

نظامت پروڈکشنز

نظامت تحقیقات

نظامت تربیت

نظامت تعلیمات

نظامت تعمیرات

نظامت تمویلات

نظامت تنظیمات

نظامت دعوت

نظامت سیکرٹریٹ

نظامت مالیات

نظامت ممبرشپ

نظامت میڈیا

نظامت ویلفیئر