انقلابی جدوجہد کی حمایت
مصطفوی انقلاب کی جدوجہد کے حتمی مرحلہ کے لیے 23 جون 2014ء کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے بعد ملک سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے قائد انقلاب سے ملاقاتیں کی اور انقلابی جدوجہد کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
فہرست
سیاسی جماعتیں
پاکستان مسلم لیگ (ق)
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے قائدین نے چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے اُن کی پاکستان آمد سے قبل 30 مئی 2014ء کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ملاقات کی اور 11 مئی 2014ء کو اعلان کردہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی انقلابی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس ملاقات کے بعد انقلابی جدوجہد کے حتمی مرحلے میں ہر اہم پریس کانفرنس اور پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ رہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر 10 نکاتی انقلابی ایجنڈے کو پاکستان بھر کی سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں تک پہنچانے میں چوہدری شجاعت حسین نے اہم کردار اداء کیا۔
- آل پاکستان مسلم لیگ
مذہبی جماعتیں
- مجلسِ وحدت مسلمین