جی ایم ملک
(الحاج غلام مصطفیٰ قادری سے رجوع مکرر)
Jump to navigation
Jump to search
جی ایم ملک جن کا پورا نام غلام مصطفیٰ ملک ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سے ہیں اور اس وقت مرکز میں ہی نظامت امور خارجہ کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
آپ کا تعلق چک نمبر 512 (ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ) سے ہے، آپ نے ماموں کانجن سے میٹرک کیا اور FA اور BA کی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔ 1972ء میں میٹرک کے بعد سے پنجاب اسمبلی میں کلرک کے طور پر کام کیا۔ اس کے علاوہ آپ پنجاب اسمبلی ہی میں اسسٹنٹ اور پھر اسسٹنٹ سپرنٹنڈٹ بھی رہے۔ آپ شیخ الاسلام کے حکم پر ریٹائر منٹ لے کر منہاج القرآن میں آگئے۔
آپ نے 1982ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب ضرورت شیخ سے متاثر ہو کر منہاج القرآن سے وابستہ ہوئے بعد ازاں 1984ء میں آپ رکن اور اس سال رفیق بنے، آپ کا تاحیات رفاقت نمبر 404 ہے۔
موجودہ تحریکی ذمہ داریاں
- ناظم امور خارجہ
- نائب ناظم اعلیٰ
- پرسنل سیکریٹری شیخ الاسلام
سابقہ تحریکی ذمہ داریاں
- ڈپٹی رجسٹرار منہاج یونیورسٹی
- ترجمان پاکستان عوامی تحریک
- ناظم امور خارجہ
- ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔ |
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ |